ان پیج علماء سے سوال

علوی امجد

محفلین
میں لمبی چوڑی تیکنیکی باتیں تو نہیں جانتا لیکن میرے خیال میں اگر کوئی صاحب اس قسم کی پلگ ان بنا لیں جو م س ورڈ اور ایسے ہی دوسرے پروگراموں کے ساتھ متصل ہو کر ٹیکسٹ کو ویکٹر فارمیٹ میں کاپی کرنے کی خدمت انجام دے اور وہ بھی صرف ایک شارٹ کٹ کی کے ذریعہ تو یہ بلا شبہ عمومی استفادہ کے لیے ایک بہترین کام ہو گا اور نہ صرف کورل ڈرا بلکہ بہت سے دیگر ایسے پروگراموں کے استفادہ کنندگان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو اوپن ٹائپ فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتے

ورڈ میں کوئی بھی ٹیکسٹ کاپی کیا جائے تو وہ ویکٹر امیج کی صورت میں کاپی ہوتا ہے۔ اب مسئلہ صرف ٹارگٹ ایپلی کیشن کا ہے کہ وہ کیسے اسے قبول کرتا ہے۔ میرے خیال میں تو اگر ورڈ میں لکھے ہوئے الفاظ کو کاپی کریں اور کورل ڈرا میں جاکر صرف Edit -> Paste Special میں جاکر Paste as Picture (Enhanced Metafile) کردیں تو وہ ویکٹر امیج کی صورت میں ہی پیسٹ ھوگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
امجد، ورڈ سے پیسٹ کرنے پر ٹیکسٹ ہی کاپی ہوتا ہے۔ میں نے ابھی ورڈ سے کورل میں کاپی پیسٹ کرکے دیکھا ہے۔ میں نے بطور Emf پیسٹ سپیشل کیا تھا اور اس پر علیحدہ علیحدہ حروف نظر آ رہے تھے۔
 
علوی امجد

محفلین
جی ہاں! میں بھی یہی کہہ رہا ہوں۔ ٹرو ٹائپ یا اوپن ٹائپ فانٹس ویکٹر گرافکس ہوتے ہیں اور ورڈ یا ونڈوز کا کلپ بورڈ عام طور پر گرافکس کو اس کے اپنے فارمیٹ میں ہی کاپی کرتا ہے۔
 
ijaz1976

محفلین
کورل میں نستعلیقبراہ راست لکھنے کی کوئی صورت ضرور ہونی چاہیے

جی ہاں بالکل ٹھیک فرمایا لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھائی عبدالمجید کی بات بالکل درست ہے کہ ایم ایس ورڈ میں سے ڈائریکٹ کورل ڈرا میں کاپی پیسٹ کرنے کے لئے بھی کوئی پلگ ان ضرور بنایا جائے کیونکہ فی الحال تو پوسٹ سکرپٹ پرنٹر ڈرائیور کے ذریعے ہی ایم ایس ورڈ سے لکھائی کورل ڈرا میں لائی جاسکتی ہے، اگر انپیج کی طرح ڈائریکٹ کاپی پیسٹ کی آپشن ہو تو زیادہ اچھا ہے:applause:
شکریہ
والسلام
 
عبدالحفیظ

محفلین
پہلے سوال کا جواب: سنجیدہ پبلشنگ کے لئے ایم ایس ورڈ کو ابھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ اس میں آٹو کرننگ کی سہولت نہیں۔ جس سے الفاظ کے درمیان خالی جگہ رہ جاتی ہے اور خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے۔
دوسرے سوال کا جواب: جب تک آٹو کرننگ کی سہولت نہیں ملتی تب تک اور کیونکہ انپیج کا نوری نستعلیق اسکائی بیسڈ فانٹ ہے اس کی پرفارمنس بہت تیز ہے یعنی تیز رفتار ٹائپنگ میں کوئی دقت نہیں ہوتی جبکہ یونیکوڈ بیسڈ سسٹمز میں تیز رفتار ٹائپنگ میں بہت سی دقتین سامنےآتی ہیں۔
تیسرے سوال کا جواب : انپیج کو فی الحال ڈمپ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنی کمیوں کے باوجود بھی انپیج پرفیشنل پبلشرز کی تمام ضروریات کو تقریبآ پورا کرتی ہے۔ جو کہ کسی اور سافٹ وئیر میں ابھی تک ممکن ہی نہیں۔
 
arifkarim

معطل
پہلے سوال کا جواب: سنجیدہ پبلشنگ کے لئے ایم ایس ورڈ کو ابھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ اس میں آٹو کرننگ کی سہولت نہیں۔ جس سے الفاظ کے درمیان خالی جگہ رہ جاتی ہے اور خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے۔
یہ خوبصورتی بذریعہ وولٹ شامل کی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس اسکا ایک کرننگ والا ورژن موجود ہے، پر وہ کمرشل وجوہات کی بناء عام پبلک نہیں کرسکتے۔

دوسرے سوال کا جواب: جب تک آٹو کرننگ کی سہولت نہیں ملتی تب تک اور کیونکہ انپیج کا نوری نستعلیق اسکائی بیسڈ فانٹ ہے اس کی پرفارمنس بہت تیز ہے یعنی تیز رفتار ٹائپنگ میں کوئی دقت نہیں ہوتی جبکہ یونیکوڈ بیسڈ سسٹمز میں تیز رفتار ٹائپنگ میں بہت سی دقتین سامنےآتی ہیں۔
تیز رفتاری کیلئے ایک تیز رفتار کمپیوٹر لیا جا سکتا ہے۔ اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس مسئلہ پر قابو پا لیا جائے گا۔

تیسرے سوال کا جواب : انپیج کو فی الحال ڈمپ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنی کمیوں کے باوجود بھی انپیج پرفیشنل پبلشرز کی تمام ضروریات کو تقریبآ پورا کرتی ہے۔ جو کہ کسی اور سافٹ وئیر میں ابھی تک ممکن ہی نہیں۔

جی ہاں۔ بلکہ یوں کہئے کہ مختلف جگاڑ کیساتھ۔ جیسی کمپوزنگ انڈیزائن میں ہوتی ہے، انپیج اسکے قریب بھی نہیں پہنچ سکتا۔
 
sharfi

محفلین
تیز رفتاری کیلئے ایک تیز رفتار کمپیوٹر لیا جا سکتا ہے۔ اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس مسئلہ پر قابو پا لیا جائے گا۔
ان شاء اللہ بہت جلد وہ وقت دور نہیں۔

جی ہاں۔ بلکہ یوں کہئے کہ مختلف جگاڑ کیساتھ۔ جیسی کمپوزنگ انڈیزائن میں ہوتی ہے، انپیج اسکے قریب بھی نہیں پہنچ سکتا۔[/QUOTE]
آپ شاید ان پیج کا نام سنا پسند نہیں کرتے:confused:
 
arifkarim

معطل
یہ خوبصورتی بذریعہ وولٹ شامل کی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس اسکا ایک کرننگ والا ورژن موجود ہے، پر وہ کمرشل وجوہات کی بناء عام پبلک نہیں کرسکتے۔

عارف بھائی اسکرین سارٹ تو دیکھا سکتے ہیں نا؟ تو دیر کس بات کی۔

ایک پرانا اسکرین شارٹ ملاحظہ ہو:
http://arifkarim.no/Public/Kerning Sample.pdf
اور اسی قسم کے ہزاروں ٹیبلز اپنی مرضی کے مطابق بنائے جا سکتے ہیں۔ بس وقت دینے کی بات ہے جسکے بعد انپیج سے بھی بہتر کرننگ سامنے آسکتی ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
تیز رفتاری کیلئے ایک تیز رفتار کمپیوٹر لیا جا سکتا ہے۔ اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس مسئلہ پر قابو پا لیا جائے گا۔
ان شاء اللہ بہت جلد وہ وقت دور نہیں۔

جی ہاں۔ بلکہ یوں کہئے کہ مختلف جگاڑ کیساتھ۔ جیسی کمپوزنگ انڈیزائن میں ہوتی ہے، انپیج اسکے قریب بھی نہیں پہنچ سکتا۔
آپ شاید ان پیج کا نام سنا پسند نہیں کرتے:confused:[/QUOTE]
ایسی بات نہیں۔ میں ایک لمبا عرصہ سےخود انپیج استعمال کرتا آیا ہوں۔ جب جدید سافٹوئیرز میں نستعلیق لکھنا ممکن ہے تو پھر پرانوں کا سہارا کیوں لیا جائے؟ کیوں نہ جدید ہی کو ان فیچرز سے آراستہ کر دیا جائے جیسا کہ انپیج میں ہیں اور مزید فنکشنیلٹی حاصل کر لی جائے؟
باقی دوسرا چکر حیثیت کا بھی ہے۔ جن پبلشرز کا ہاتھ انپیج پر ہزاروں سال کی مشقت کی وجہ سے صاف ہے، وہ کیونکر انڈیزائن و ورڈ میں اپنے ہاتھ دوبارہ میلے کریں گے۔ نیز ویب کیلئے بھی پیشتر اخبار “تصویری“ اردو سے خوش ہیں۔ یوں اپنے اپنے ذائقہ کی بدولت یہ فیلڈ خالی رہے گی۔
حال ہی میں ایک دوست بتارہے تھے کہ ایک انگریزی اخبار ایکسپریس نے کوئی غیر ملکی اخبار کی ایک برانچ خریدی ہے جسکا سارا کام انڈیزائن میں ہی ہوتا ہے۔ اب پاکستان میں تو سوائے انپیج ماسڑز کے کوئی تھا نہیں ، سو اس بین الاقوامی کمپنی کو اپنے ٹرینڈ انسٹرکٹرز انکو انڈیزائن سکھانے کیلئے بھجوانے پڑے :)
 
sharfi

محفلین
عارف بھائی آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں، مگر پاکستان میں انڈیزائن کی سی ڈی 20 روپے میں نہیں ملتی، جس دن ملنا شروع ہوجائے اس دن سے انڈیزائن بھی ان پیج ہوجائے گا۔ میں خود ان پیچ اور ایم ایس وڈ پر کام کرتا ہوں، وڈ میں ان پیج سے زیادہ اپشنز ہیں، مگر وہی حروف اور الفاظوں کے درمیان اسپیس کا مسئلہ ہے، جس کے لیے آپ حضرات کوشش کررہیں ہیں، اور ان شاء اللہ یہ مسئلہ جلد قابو آجائے گا۔

اور بہت شدت سے جمیل اور علوی نستعلیق کے نئے ورجن کا انتظار ہے۔ اس کے بارے میں بھی گاہے بگاہے فورم پر اطلاع کردیا کریں تو دل کو اطمینان ہوجائے۔ جواب کا انتطار رہے گا۔ العارض شرفی
 
aladdin

محفلین
عارف بھائی آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں، مگر پاکستان میں انڈیزائن کی سی ڈی 20 روپے میں نہیں ملتی، جس دن ملنا شروع ہوجائے اس دن سے انڈیزائن بھی ان پیج ہوجائے گا۔

بھائی شرفی میرے ایک بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ آپ انڈیزائن کی سی ڈی 20روپیے میں خریدنا چاہ رہے ہیں جبکہ اب زمانہ بدل چکا ہے آپ کو تو انڈیزائن فری میں ہی مل جا ئے گا۔ بس ذرا ایک انٹرنیٹ connection چاہئے ہوگا۔ اور بس پھر ہزاروں سی ڈی مفت میں بنے گی۔ :)
 
الہ دین بھائی، پاکستان میں اعلیٰ کنیکشن بھی ایک اعلیٰ مقام مانگتا ہے :)
 
بھائی الہ دین صاحب جلدی سے چراغ رگڑیئے اور لنک اچھا والا ارسال کردیجیے۔ میرے پاس ڈی ایس ایل ہے۔
 
sharfi

محفلین
الہ دین بھائی، پاکستان میں اعلیٰ کنیکشن بھی ایک اعلیٰ مقام مانگتا ہے :)

عارف بھائی پاکستان پاک استان ہے، پاک کے معنی آپ کو بھی معلوم ہے استان کے معنی عبادت گاہ ہوتا ہے، اور پاکستان اللہ نے دنیا میں ایک ہی بنایا ہے جو ان شاء اللہ قیامت تک رہے گا، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اللہ تعالٰی کی ساری نعمت میسر ہے۔ بس صرف اخلاص کی کمی ہے۔ آپ بھی لنک ارسال کردیجیے اچھا والا۔

میرے پچھلے پوسٹ میں نیچے کی دو لائنوں کا بھی جواب دے دیجیے تو مزا آجائے:battingeyelashes:
 
Top