ان پیج میں‌ فونٹ کی انسٹالیشن

سویدا

محفلین
اردو سوفٹ ویئر ان پیج سے متعلق میرا یہ سوال ہے کہ

کیا ہم ان پیج میں اس کے اپنے فونٹ کے علاوہ اردو یا عربی کا کوئی اور فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں

اگر کرسکتے ہیں‌ تو کس طرح

اور اگر نہیں‌ کرسکتے تو کیوں نہیں‌

اور ہاں ان پیج کا کشش والا ورژن میں‌ نے سنا تھا کہ وہ آچکا ہے اس بارے میں کیا مجھے تمام تفصیلات کوئی بتا سکتا ہے
 

dxbgraphics

محفلین
اب ان پیج کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ محفل کے بہت سے دوستوں کی انتھک محنت سے اردو اوپن ٹائپ فونٹ کافی سارے منظر عام پر لائے جاچکے ہیں۔
آپ جمیل نستعلیق، علوی نستعلیق محفل میں تلاش کر لیں ڈاونلوڈ لنک آپ کو مل جائے گی

ishi یا عارف کریم اگر آئے تو آپ کو لنک فراہم کر دیں گے۔
 

سویدا

محفلین
ان پیج کا خاص طور پر اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ میں ان پیج کا شروع سے عادی ہوں‌ اور کتابوں کی تبییض وتسوید کے مراحل ان پیج کے ذریعے ہی طے کرتا ہوں
کتابوں کے مسودہ جات کی تیاری کے لیے آیا ان پیج بہتر ہے یا ورڈ؟
اس بارے میں‌ بھی کوئی ساتھی میری رہنمائی کردے اور ورڈ کو کتابوں کی ترتیب کے لیے کس طرح‌ سیکھا جائے؟
اور شاید اسی استعمال کی زیادتی کی وجہ سے ان پیج سے کچھ قلبی لگاو سے ہوگیا ہے
اور کچھ میری قدامت پرستی کا بھی اس میں‌دخل ہے ۔
 

نعیم سعید

محفلین
ارے بھائی! ان پیج تو عنقریب ’تاریخ‘ کا حصہ بننے والا ہے۔ پہلی فرصت میں اس سے جان چھڑایئے۔ جب تک ہر طرف ایک ہی حسینہ (ان پیج) نظر آتی تھی تو ہمارا بھی صرف اسی سے قلبی لگاؤ تھا۔ ;)
 

سویدا

محفلین
عادت سے مجبوری کی بات تو بالکل ٹھیک ہے لیکن یہ بتائیں کہ کیا جمیل کشیدہ ، علوی نستعلیق ، عماد نستعلیق اس بات کی متحمل ہیں‌ کہ ان پر پانچ چھ سو صفحات کی کتاب کمپوز کی جائے ؟

مجھے جو احساس ہوا وہ یہ کہ ان فونٹ کو صرف نیٹ کی حد تک استعمال تو کیا جاسکتا ہے لیکن ان سے کتابی مسودہ جات تیار نہیں‌کیے جاسکتے
 

نعیم سعید

محفلین
عادت سے مجبوری کی بات تو بالکل ٹھیک ہے لیکن یہ بتائیں کہ کیا جمیل کشیدہ ، علوی نستعلیق ، عماد نستعلیق اس بات کی متحمل ہیں‌ کہ ان پر پانچ چھ سو صفحات کی کتاب کمپوز کی جائے ؟
مجھے جو احساس ہوا وہ یہ کہ ان فونٹ کو صرف نیٹ کی حد تک استعمال تو کیا جاسکتا ہے لیکن ان سے کتابی مسودہ جات تیار نہیں‌کیے جاسکتے

ارے بھائی! آپ پانچ چھ سو کی بات کر رہے ہیں، میں نے خود ’’جمیل نوری نستعلیق‘‘ فونٹ میں ایم ایس ورڈ 2007 پر سات ہزار صفحات پر مشتمل فائل بنا کر تجربہ کیا تھا کم از کم میرے پاس تو کوئی ایرر نہیں آیا۔ ویسے میرے خیال سے بڑی چھوٹی فائل بنانے کا تعلق فونٹ سے نہیں بلکہ پروگرام سے ہے کہ کس پروگرام میں کتنی سپوٹ ہے، اور ’’ان پیج‘‘ جیسے پروگرام کا مقابلہ ’’ایم ایس ورڈ‘‘ سے کرنا تو سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ ’’ان پیج‘‘ کا حال تو یہ ہے کہ (ایک بار سے زیادہ انڈو کرنے) جیسی بنیادی سہولت آج تک شامل نہ سکے، تو اور کیا کریں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان پیج کی اصل جان اس کا لیگیچر بیسڈ فونٹ تھا، جب وہ فونٹ ہی اس میں سے نکل گیا تو اب ’’ان پیج‘‘ میں اور کیا بچا؟
مزید یہ کہ جو ’’ان پیج‘‘ آپ اور میں استعمال کرتے ہیں۔ اس میں نستعلیق کے لیگیچرز کی کل تعداد تقریباً 18000 ہزار سے کچھ اوپر ہے، جب کہ اس کے مقابلے میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں 25000 ہزار سے بھی زیادہ لیگیچرز شامل کر دیئے گئے ہیں۔ اتنے لیگیچرز تو ان پیج کے لیٹیسٹ ورجن میں بھی نہیں ہیں جناب!!
یہ آپ کیسے سمجھ رہے ہیں کہ ان فونٹس کو صرف نیٹ تک ہی استعمال کیا جا سکتا ہے؟ آپ ایم ایس ورڈ پر تجربات کر کے دیکھیں تو سہی کسی کتابی مسودہ کو تیار کرنا ’’ان پیج‘‘ سے کہیں زیادہ آسان لگے گا۔ میرا ذاتی تجربہ تو یہی ہے۔
 

سویدا

محفلین
آپ کے رہنمائی اور جواب سے کافی تشفی ہوئی لیکن ایک مسئلہ اب بھی ہے وہ یہ کہ جیسے جمیل کشیدہ جو ہے اس سے میں نے ایک مصرعہ ٹائپ کیا کہ "جس شہر میں‌بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا" بڑی یا کے اوپر جو ہمزہ ہے وہ اس میں‌ نہیں‌ آرہا تھا اس کے لیے کیا کیا جائے ؟ ہمزہ الگ تھا اور بڑی یا الگ تھی ہمزہ یا کے اوپر نہیں‌آرہی تھی ایسا کیوں‌ہوا وجہ؟
 

نعیم سعید

محفلین
آپ کے رہنمائی اور جواب سے کافی تشفی ہوئی لیکن ایک مسئلہ اب بھی ہے وہ یہ کہ جیسے جمیل کشیدہ جو ہے اس سے میں نے ایک مصرعہ ٹائپ کیا کہ "جس شہر میں‌بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا" بڑی یا کے اوپر جو ہمزہ ہے وہ اس میں‌ نہیں‌ آرہا تھا اس کے لیے کیا کیا جائے ؟ ہمزہ الگ تھا اور بڑی یا الگ تھی ہمزہ یا کے اوپر نہیں‌آرہی تھی ایسا کیوں‌ہوا وجہ؟

یہ دیکھیے میرے پاس تو درست نظر آرہا ہے:
Image_3.JPG
آپ کے پاس خراب ہونے کی کوئی اور وجہ ہوگی، کہیں آپ ’’جمیل نوری نستعلیق‘‘ فونٹ کا پرانا ورجن تو استعمال نہیں کر رہے؟
 

سویدا

محفلین
میرے پاس جمیل کے نام سے دو فونٹ انسٹال ہیں
جمیل نوری نستعلیق
جمیل نوری کشیدہ

تو کیا اب جمیل نوری کشیدہ کو صحیح استعمال کے لیے جمیل نوری نستعلیق کو میں‌ ڈیلیٹ کردوں

اور صرف جمیل نوری کشیدہ کو اپنے استعمال میں‌رکھوں
اور ھاں‌ نعیم بھائی آپ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ اللہ آپ کو اس کی دنیا و آخرت میں بہترین جزا دے ، آمین ثم آمین
 

نعیم سعید

محفلین
جناب! کسی فونٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیسے ممکن ہے کہ ہر کام ہی کشیدہ پر کیا جائے؟ دونوں فونٹس کا ہونا ضروری ہے۔ البتہ محفل کے ’’ڈاؤن لوڈ سیکشن‘‘ میں جا کر جمیل نوری نستعلیق اور جمیل نوری کشیدہ کے نئے ورژن کو ضرور ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ تاکہ جو مسئلہ آپ کو پیش آرہا ہے، وہ حل ہوسکے۔
جمیل نوری نستعلیق میں لکھی تحریر کو ’’کشیدہ‘‘ بنانے کے لیے سلیکٹ کر کے ’’اٹالک‘‘ کریں گے تو وہ کشیدہ ہوجائے گی۔ شارٹ کی: (Ctrl+i)
 

الف عین

لائبریرین
یونی کوڈ سے نا واقفیت کی وجہ سے سویدا ٹاپ نہیں کر پا رہے ہیں۔ غلطی پرانے ورژن کے فانٹ کی نہیں ہے، درمیانی ہمزہ کی ہے، شاید ان صاحب (؟ ) کو معلوم نہیں کہ درمیانی ہمزہ ’ئ‘ ہوتی ہے۔ کون سا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں؟ اگر صوتی قسم کا کوئی، تو شاید ’یو‘ پر ہوگی۔ ’ئے‘ لکھنا ہو تو ’ئ اور ے‘ دبائیں۔ یا یہ ایک واحد کنجی سے بھی بن سکتا ہے۔ میرے اردو دوست کی بورڈ میں محض شفٹ وائ سے۔
 

arifkarim

معطل
پھر وہی کیبورڈ کا مسئلہ!!!!!!!!!!!!
ہر اردو صارف کو یہی مسئلہ ہوتا ہے شروع میں!
مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جب کیبورڈ نامکمل ہو تو اسکو ریلیز کرکے باقیوں کو گمراہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
سویدا، آپ اس ربط سے انپیج والوں کا بنایا ہوا کیبورڈ اتار کر چیک کریں:
www.urdu.ca
 

سویدا

محفلین
ویسے ان پیج 3 بازار میں‌کتنے کا دستیاب ہے ؟

کیا بازار میں‌اس کی کاپی آگئی ہے ؟

یا اوریجنل لینا پڑے گا
 

arifkarim

معطل
حقیقت یہ ہے کہ ان پیج کی اصل جان اس کا لیگیچر بیسڈ فونٹ تھا، جب وہ فونٹ ہی اس میں سے نکل گیا تو اب ’’ان پیج‘‘ میں اور کیا بچا؟

انپیج میں فی الوقت "کرننگ" فیچر بچا ہے۔ اسکا بھی جگاڑ آپنے یقیناً کافی حد تک نکال لیا ہوگا! ;)
 
Top