شارق مستقیم
محفلین
نبیل کیا آپ ان پیج کی فائل کا کنورٹر بنانا چاہتے ہیں (inp.) یا اس سے ایکسپورٹ کردہ ٹیکسٹ کا؟
آفس ۲۰۰۷ کا ڈیفالٹ فارمیٹ xml کو اسپورٹ کرتا ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/office_open_xml
اور مجھےیقین ہے کہ آپ جیسے ماہر پروگرامرز xml کیساتھ روزانہ گلی ڈنڈا کھیلتے ہیں!
اگر کسی طرح انپیج کی مکمل فائل کو xml میں کنورٹ کر لیا جائے تو اسکو ایم ایس ورڈ کی docx میں کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ بہر حال، پہلی توجہ سادہ کنورٹر کو دینی چاہئے!
نبیل کیا آپ ان پیج کی فائل کا کنورٹر بنانا چاہتے ہیں (inp.) یا اس سے ایکسپورٹ کردہ ٹیکسٹ کا؟
نبیل بھائی!
ان پیج سے ٹیکسٹ فائل بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے لکھے گئے ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر لیں، پھر ایکسپورٹ کے ذریعے ٹیکسٹ فائل بنائیں، ان شاء اللہ بن جائے گی۔
نوٹ: ’’ایکسپورٹ پیج‘‘ کا آپشن استعمال نہ کریں بلکہ اس کے اوپر موجود صرف ’’ایکسپورٹ‘‘ کے ذریعے بنائیں۔
جیسا کہ اعجاز صاحب نے اس دھاگے کی ابتداء میں لکھا ہے کہ شارق صاحب کا ’’ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر‘‘ سب سے اچھا ثابت ہوا ہے، اور مجھے بھی ان کی اس رائے سے مکمل اتفاق ہے کہ واقعی شارق صاحب کا کنورٹر سب سے اچھا ہے۔ اس لئے میں ان پیج کا ڈیٹا یونی کوڈ میں تبدیل کرنے کے لئے شارق صاحب کے کنورٹر کو ہی ہمیشہ استعمال کرتا ہوں۔ اس دوران کچھ مسائل کا سامنا بھی ہوا جو کہ دیگر کنورٹرز کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔
الحمد للہ اپنی مصروفیت کے باوجود شارق صاحب نے اس دھاگے میں شریک ہوکر کریکشن سے متعلق تو کافی راہنمائی کر دی ہے۔ شارق صاحب اگر کچھ وقت اور دے کر اِن درج ذیل مسائل کو بھی حل کر دیں تو ان شاء اللہ ڈیٹا کنورٹنگ میں بھی مزید آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔
کنورٹنگ کے دوران آنے والے مسائل کی تفصیل:
(1) ’’ئ‘‘ اور ’’ء‘‘:
بہت سی جگہوں پر’’ء‘‘ چاہئے ہوتا ہے مگر اس کی جگہ ’’ئ‘‘ کنورٹ ہوتا ہے۔ خصوصاً عربی عبارات میں جن پر اعراب بھی لگے ہوئے ہوں۔
(2)’’ٹیب‘‘:
اس کو تو کنورٹر سرے سے غائب ہی کر دیتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے ان پیج کی فائل میں ’’ٹیب‘‘ لگا ہوا ہی نہ ہو۔
(3)’’؍‘‘:
اس کی جگہ دوسری علامت ’’!‘‘ تبدیل ہو جاتی ہے۔
(4)’’…‘‘:
اس کی جگہ دوسری علامت ’’۔‘‘ (اردو کا ڈیش) تبدیل ہو جاتی ہے۔ اور وہ بھی تین بار لگی ہوتی ہے۔
(5) (’’‘‘): (انورٹڈ کوماز)
زیادہ تر یہ الٹ بنتے ہیں۔ یعنی ابتداء والے آخر میں اور آخر والے ابتدا میں لگ جاتے ہیں۔ انہیں ورڈ میں سرچ کر کے درست کرنا بھی محال ہے۔ کیونکہ سرچنگ میں دونوں ایک سے لگتے ہیں۔
(6) ’’علامت تطویل‘‘:
اس کی جگہ علامت ’’۔‘‘ (اردو کا ڈیش) تبدیل ہو جاتی ہے۔ مزید ڈیش کے بعد اسپیس بھی لگ جاتا ہے۔
نوٹ: نستعلیق فونٹس میں لکھتے وقت تو بیشک یہ علامت استعمال نہیں ہوتی خواہ ’’ان پیج‘‘ ہو یا ’’ورڈ‘‘ مگر عربی عبارات میں اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لئے اس کا درست ہونا بھی ضروری ہے۔
(7) ’’-‘‘: (یہ علامت ان پیج میں Alt+2 پر ہے۔)
اس کی جگہ بھی علامت ’’۔‘‘ (اردو کا ڈیش) تبدیل ہو جاتی ہے۔
( 8 ) ’’ٹیبل‘‘:
ٹیبل میں بنے ہر باکس کی عبارت کو نیا پیرا بن جاتا ہے۔
(9) ان پیچ میں Alt سے آنے والی علامات:
کنورٹ ہونے کی بجائے اکثر کی جگہ مختلف ٹیکسٹ لکھا آجاتا ہے تفصیل درج ذیل ہے:
Alt+1 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:228]
Alt+3 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:235]
Alt+4 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:239]
Alt+5 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:236]
Alt+6 والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:222]
Alt+> والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:58]
Alt+< والی علامت کی جگہ ٹیکسٹ [L:4 R:59]
(10) ’’/‘‘ کے ساتھ گنتی کا استعمال: (یہ علامت ان پیج میں Alt+8 پر ہے۔)
اس علامت کے ساتھ اگر گنتی لکھی جائے تو اس کو الٹ کر دیتا ہے اس طرح:
ان پیج میں: (بخاری شریف: ۳۴۵/۷)
یونی کوڈ میں: (بخاری شریف: ۷/۳۴۵)
(11) پیرا گراف کے اختتام پر ’’گنتی‘‘:
جب کسی پیرا گراف کا اختتام گنتی پر ہو رہا ہو تو اس گنتی سے پہلے ہی پیرا بریک ہوجاتا ہے اور گنتی اگلے پیرے کی ابتداء میں چلی جاتی ہے۔ اور اگر کسی فائل کے آخری پیرے میں اسی صورت میں گنتی آجائے تو اُسے یعنی گنتی کو’’ٹیب‘‘ کی طرح سرے سے غائب کردیتا ہے۔
(12) Text File:
تھوڑی بڑی فائل (تقریباً ۳۰۰ صفحات یا اس سے زائد) ہونے کی صورت میں HTML فائل تو بنا دیتا ہے مگر ’’ٹیکسٹ فائل‘‘ نہیں بن پاتی کنورٹر ہینگ ہو جاتا ہے۔
جی شارق بھائی فہرست کہیں زیادہ طویل تو نہیں ہوگئی، ان شاء اللہ مجھے امید ہے آپ آسانی سے ان مسائل کا حل نکال لیں گے۔
دیگر ساتھی جنہیں ان پیج سے ٹیکسٹ کنورٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے وہ بھی اگر اپنے تجربات کو یہاں شیئر کر لیں تو اور بھی اچھا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔