ان پیج کی کرپٹ فائل

ذیشان حیدر

محفلین
محترم میرے پاس تو آپ کی فائلیں صحیح کھلی ہیں۔ اور اس میں‌کاپی پیسٹ بھی کردیکھا کوئی مسئلہ نہیں‌ آیا۔
اگرآپ مناسب سمجھیں‌تو اپنا والا ان پیج آپ کو ارسال کردوں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
میرے ایک دوست کو کمپیوٹر فارمیٹ کرنے کے بعد ان پیج کی تمام فائلوں کو کھولنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ میسج یہ آرہا ہے۔
2-7.gif

تمام فائلیں ان پیج کے ورژن 2.4 میں بنائی گئی تھیں۔

اردو کے تقریبا تمام کنورٹر جن میں uus، القلم ان پیج کنورٹر، inpage2uni، 9to5soft، convert it وغیرہ آزما چکا ہوں۔ لیکن فائل ری سٹور نہیں ہورہی۔ کیا کسی دوست کے پاس اس کا کوئی حل ہے۔

محترم مجھے اپنی کوئی ایک فائل ‌ارسال کریں‌شاید کوئی حل نکل آئے۔
 

ijaz1976

محفلین
انپیج کی کرپٹ فائلز

محترم میرے پاس تو آپ کی فائلیں صحیح کھلی ہیں۔ اور اس میں‌کاپی پیسٹ بھی کردیکھا کوئی مسئلہ نہیں‌ آیا۔
اگرآپ مناسب سمجھیں‌تو اپنا والا ان پیج آپ کو ارسال کردوں۔

ذیشان بھائی آپ کے پاس کونسی ونڈوز چل رہی ہے xp یا 98 میں نے یہ دونوں فائلیں ونڈوز xp پر تقریباً دو مختلف کمپیوٹرزپر کھول کر دیکھی ہیں لیکن دونوں میں ہی ایک جیسا مسئلہ تھا یعنی ٹیکسٹ باکس یا ٹیکسٹ وغیرہ کاپی کرنے سے انپیج بند ہوجاتا تھا۔
اور ہاں آپ اگر اپنا والا انپیج بھیج دیں تو مہربانی ہوگی اس پر بھی چیک کرلوں گا۔
شکریہ
جزاک اللہ
 

ijaz1976

محفلین
ذیشان بھائی نہ تو آپ کا انپیج ابھی تک موصول ہوا اور نہ ہی آپ کی طرف سے کوئی جواب مل رہا ہے لگتا ہے کہیں زیادہ مصروف ہوگئے ہیں
 
میرے پاس بھی ٹھیک سے کھل رہی ہے اور کاپی پیسٹ ایڈیٹنگ کچھ بھی مسلہ نہیں‌کر رہا اور میں نیچے دیا گیا انپیج استمال کر رہا ہوں‌، اسے ڈاونلوڈ کر کے ٹرائی کر لیں

(حذف کردہ۔۔)
 

arifkarim

معطل
مدیر کی آخری تدوین:
ijaz1976 نے کہا:
ایک اور ایرر وائی فائل حاضر ہے یہ فائل تو کھلتے ہی انپیج بند ہوجاتا ہے برائے مہربانی حل کے ساتھ ساتھ طریقہ کار بھی بتائیں

http://dl.dropbox.com/u/3860741/New Error.inp


شکریہ و جزاک اللہ
واقعی اس فائل میں‌تو مسلہ ہے( پوری فائل میں‌سٹارٹ پوزیشن ہی نہیں ہے اس لیے نہ تو انپیج اور نہ ہی کنورٹر اس کوریڈ کر سکتا ہے ) اسی لیے یہ کنورٹ بھی نہیں‌ہورہی تھی لیکن پروگرام میں کچھ تبدیلیوں‌کے بعد کنورٹ تو ہو ہی گئی ہے لیکن اس میں فائل کو مکمل طور پر کنورٹ کرنا پڑا اس لیے اضافی ٹیکسٹ کو حذف کرنا پڑے گا۔
کنورٹ شدہ فائل
http://dl.dropbox.com/u/2700846/New Error_convert.txt
 

ijaz1976

محفلین
ابرار بھائی اس فائل میں سے ذرا کسی ٹیکسٹ باکس کو کاپی کرکے دوبارہ اسی فائل میں پیسٹ کرکے دیکھیں یا کسی بھی ٹیکسٹ باکس میں موجود لکھائی کا فانٹ سائز رنگ وغیرہ تبدیل کرکے دیکھیں پھر بتائیں، کیونکہ عارف بھائی نے جو فائل اپنے طور پر ری سیو کرکے بھیجی ہے اس میں میرے پاس سیم پرابلم ابھی تک موجود ہے آپ بھی چیک کرکے دیکھیں۔
شکریہ
جزاک اللہ
 

ijaz1976

محفلین
ابرار بھائی آپ اس فائل میں موجود ٹیکسٹ باکسز کو کاپی پیسٹ کریں پھر بتائیں یا کسی بھی لکھائی کا فانٹ سائز رنگ وغیرہ تبدیل کرکے دیکھیں
شکریہ
جزاک اللہ
 

dehelvi

محفلین
ابرار بھائی آپ اس فائل میں موجود ٹیکسٹ باکسز کو کاپی پیسٹ کریں پھر بتائیں یا کسی بھی لکھائی کا فانٹ سائز رنگ وغیرہ تبدیل کرکے دیکھیں
شکریہ
جزاک اللہ
میرے پاس بھی آپ کی فائل صحیح کھل رہی ہے۔ اور میٹر بھی کاپی پیسٹ ہورہا ہے۔ ونڈوز 98 میں آپ کے بیان کردہ عوامل سے کوئی ایرر نہیں آرہا۔ تاہم ونڈوز ایکس پی میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ایڈٹ کرنے سے ایرر آرہا ہے۔
بہر حال جیسا کہ میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں‌ ذکر کیا تھا کہ ونڈوز 98 میں ان پیج کی فائلز کے ایررز نسبتا کم آتے ہیں۔ دوسری بات جو تجربہ میں آئی ہے وہ یہ کہ ریم اگر 256 ہو تو بھی ایرر زیادہ آتے ہیں اور اگر 512 یا ایک جی بی تک ہو تو ان پیج کے ایررز میں کافی کمی آجاتی ہے۔ شاید آپ میں سے کسی کو اس کا تجربہ نہ ہوا ہو مگر میں اور میرے دو ان پیج کے ماہر ساتھی جو ان پیج کے ورژن ون سے اسے استعمال کر رہے ہیں ان کا بھی یہی تجربہ رہا ہے۔ نیز ان پیج کی یہ فائلز ڈونگل والے ان پیج میں بھی صحیح کھل رہی ہیں۔ اور یہ بات بھی تجربہ میں آئی ہے کہ ان پیج 4۔2 بھی مختلف یوزرز کے پاس مختلف حالتوں میں پایا گیا ہے۔
القصہ مختصر! ان پیج کے فائل فارمیٹ اور ریورس انجینئرنگ پر تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اس لئے جب تک اس کا کوئی دیرپا حل نہیں نکلتا اس وقت تک آپ یا تو اسی ان پیج کو برداشت کریں، اگر گنجائش ہو تو ڈونگل والا ان پیج لے لیں، یا پھر آہستہ آہستہ ورڈ اور دوسرے یونی کوڈ سپورٹڈ پروگرامز کی طرف منتقل ہوجائیں۔ کہ اب علوی، جمیل اور القلم کے فونٹس آنے کے بعد اس سمت کافی معقول پیش رفت ہوچکی ہے۔ جس کی حوصلہ افزائی اسے ہر پلیٹ فارم پر استعمال کرکے ہی کی جاسکتی ہے۔ والسلام
 

ijaz1976

محفلین
انپیج کی پیج لے آئوٹ فائل میں ایرر

بحوالہ دہلوی صاحب (دوسری بات جو تجربہ میں آئی ہے وہ یہ کہ ریم اگر 256 ہو تو بھی ایرر زیادہ آتے ہیں اور اگر 512 یا ایک جی بی تک ہو تو ان پیج کے ایررز میں کافی کمی آجاتی ہے۔ شاید آپ میں سے کسی کو اس کا تجربہ نہ ہوا ہو مگر میں اور میرے دو ان پیج کے ماہر ساتھی جو ان پیج کے ورژن ون سے اسے استعمال کر رہے ہیں ان کا بھی یہی تجربہ رہا ہے۔)

پیارے بھائی میں جو سسٹم استعمال کررہا ہوں وہ core2duo ہے اور اس کی ریم 2GB ہے اس لئے یہ ایررز ریم کی وجہ سے تو نہیں آرہے اصل میں یہ پروگرام میں ہی موجود ہیں میرے علم میں آیا ہے کہ ان پیج کی کرپٹ فائلز میں سے مشین کوڈ میں ایڈیٹنگ کرکے ایررز وغیرہ ریموو کئے جاسکتے ہیں اس لئے میں نے یہاں پر یہ مسئلہ بیان کیا تھا کیونکہ یہاں پر میرے خیال میں کافی تجربہ کار اور پروگرامنگ کے ماہر دوست بھی موجود ہیں ورنہ انپیج کے ایررز تو تمام ورژنز میں ہی ہیں۔
جہاں تک بات ہےکہ ڈونگل والے انپیج میں ایرر نہیں آتے تو یہ بات بھی آپ کے تجربے کے لحاظ سے تو درست ہوگی مگر میرے پاس اس وقت انپیج 2.97 ڈونگل والا بھی چل رہا ہے اس میں بھی اس قسم کے ایررز وغیرہ آتے رہتے ہیں۔
اصل مسئلہ یہ نہیں کہ انپیج کی بناوٹ میں ہی ایررز ہیں اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ اگر انپیج کی فائل میں کام کے دوران کوئی ایرر آجائے اور فائل مکمل طور پر کرپٹ ہوجائے اور کھلنے کے قابل ہی نہ رہے یا اور کوئی ایسا ایرر آجائے جس کی وجہ سے فائل میں کام کرنا ممکن نہ ہو (یاد رہے میں عام ٹیکسٹ فائل کی بات نہیں کررہا میں ایسی فائلز کی بات کررہا ہوں جن میں پیج لے آئوٹ وغیرہ بنایا جاتا ہے جیسے کہ اخبار کے صفحہ کا لے آئوٹ ایسی فائل میں تصاویر بھی ہوتی ہیں ٹیکسٹ باکسز بھی ہوتے ہیں لنک باکسز بھی ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ فارمیٹنگ سٹائل شیٹس وغیرہ بھی ہوتی ہیں) کیونکہ بعض اوقات اس قسم کا ایرر ہوتا ہے کہ آپ فائل میں موجود کوئی ٹیکسٹ باکس ٹیکسٹ سمیت ایک کالم سے دوسرے کالم میں پیسٹ کریں تو فائل میں ایرر ظاہر ہوتا ہے اور یہ مسئلہ ونڈوز 95 اور 98 میں بھی آتا ہے، مجھے انپیج کی بناوٹ میں پہلے سے موجود ایررز کو دور نہیں کرنا بلکہ انپیج کی فائل جو کام کے دوران کرپٹ ہوجاتی ہے اس میں سے ایررز کو دور کرکے قابل استعمال بنانا ہے کیونکہ لے آئوٹ دوبارہ بنانے میں اچھا خاصا وقت لگتا ہے اور آپ کو پتہ ہے آج کے مصروف ترین دور میں وقت کی کتنی اہمیت ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ مجھے بھی انپیج کو استعمال کرتے ہوئے تقریباً دس سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے، اُس وقت انپیج پاور پیج کے نام سے موجود تھا اور ورژن تھا 1.1.34 اور آپ بھی کافی پرانے انپیج کے استعمال کنندہ ہیں آپ یقیناً اس مسئلہ کو سمجھ سکتے ہیں۔
اسلئے برائے مہربانی جو سوال کیا گیا ہے اس کے مقصد کو سمجھتے ہوئے اگر آپ کچھ مدد کرسکتے ہیں تو کردیں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
شکریہ
 

dehelvi

محفلین
آپ کا بیان کردہ مسئلہ واقعی حل کئے جانے کے قابل ہے کیونکہ اردو کے لئے ان پیج استعمال کرنے والوں کی ایک کثیر تعداد ہے۔ محفل پر موجود ماہرین بھی اس ضرورت کو جانتے ہیں۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کی میں‌اپنے طور پر بھی کوشش کرتا ہوں۔ تاہم اگر ابرار بھائی ونبیل بھائی توجہ فرمائیں تو شاید کوئی راہ نکل آئے۔
 

arifkarim

معطل
انپیج ایک بہت پرانی ٹیکنالوجی پر بیسڈ پروگرام ہے۔ نیز انپیج 3 کے بعد کافی اپڈیٹس آگئے ہیں، البتہ بنیادیں بہرحال پرانی ہیں۔
 

ijaz1976

محفلین
ابرار بھائی و نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ اس مسئلے پر توجہ دے کر انپیج کے استعمال کنندگان کی دعائیں لیں کیونکہ فی الحال انپیج کو ہی اردو پیج لے آئوٹ اور پبلشنگ کے لئے استعمال کرنا مجبوری ہے جب اس کا کوئی بہتر متبادل آگیا تو پھر یقیناً اس کو استعمال کیا جائے گا۔
عارف بھائی نے کسی پوسٹ میں ایڈاب ان ڈیزائن نامی سافٹ ویئر کا ذکر کیا تھا جس میں اردو لکھی جاسکتی ہے میں نے جب اس کو دیکھا تو مجھے لگا کہ شاید انپیج بنانے والوں نے اس کا سورس کوڈ یا بہرحال ڈیزائن تو لازمی کاپی کیا ہے، میں نے ایڈاب ان ڈیزائن سی ایس فور انسٹال کرکے اس میں مختلف اردویونی کوڈ فونٹس میں ٹیکسٹ لکھنے کی کوشش کی لیکن وہاں پر الفاظ ٹھیک سے ڈسپلے نہیں ہوتے علوی لاہوری نستعلیق بھی استعمال کرکے دیکھا لیکن وہ تو الفاظ کو توڑدیتا ہے۔
عارف بھائی سے گزارش ہے کہ اگر اسکا کوئی پلگ ان ایسا ہے جس کے ذریعے اردو کی سپورٹ ایڈ ہوسکے تو برائے مہربانی ضرور شیئر کریں۔
جزاک اللہ
 

arifkarim

معطل

عارف بھائی سے گزارش ہے کہ اگر اسکا کوئی پلگ ان ایسا ہے جس کے ذریعے اردو کی سپورٹ ایڈ ہوسکے تو برائے مہربانی ضرور شیئر کریں۔
جزاک اللہ

اسکے دو طریقے ہیں۔ یا تواڈوبی کا مڈل ایسٹرن ورژن اتار لیا جائے یا پھر ایک ایکسٹرنل پلگ ان جو عربی اسپورٹ انیبل کر دے:
http://www.winsoft-international.com/en/store/scribedoor-for-indesign.html
 

ijaz1976

محفلین
عارف بھائی بہر حال جو بھی ہو ایڈاب ان ڈیزائن سی ایس فور بہت بھاری سافٹ ویئر ہے اور اسکی سسٹم ریکوائرمنٹ بہت زیادہ ہے کوئی ایسا ڈی ٹی پی تلاش کریں جس میں اردو کی سپورٹ ہو جیسے کہ ایم ایس پبلشر وغیرہ جو ہلکا پھلکا ہو اور پی تھری پر بھی چل سکے۔
شکریہ
 

arifkarim

معطل
انپیج کا بہترین متبادل تو انڈیزائن ہی ہے۔ البتہ امسال آفس 2010 آرہا ہے۔ دیکھتے ہیں‌اسکا پبلشر کیا گل کھلاتا ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
اڈوبی عریبک پلگ ان

اسکے دو طریقے ہیں۔ یا تواڈوبی کا مڈل ایسٹرن ورژن اتار لیا جائے یا پھر ایک ایکسٹرنل پلگ ان جو عربی اسپورٹ انیبل کر دے:
http://www.winsoft-international.com/en/store/scribedoor-for-indesign.html

عارف بھائی کیا اس پلگ ان کے بعد ہرقسم کا اردو فانٹ استعمال کیا جاسکتا ہے یا مڈل ایسٹ ورژن میں ہر قسم کا اردو فانٹ اور اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے جیسا کہ جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق اور دوسرے یونی کوڈ اردو فونٹس۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top