ان پیچ سے ورڈ متن کی تبدیلی کی مشکلات

فرقان احمد

محفلین
ایم ایس ورڈ میں اُردو لکھنے سے اول اول ہمیں بھی یہ احساس ہو چلا تھا کہ جیسے کوئی سٹھیایا ہوا انگریز اچانک لکھنوی اردو بولنا شروع کر دے! اب ہم اس کے عادی ہو گئے ہیں کیونکہ یہ گورا تو قریب قریب سبھی زبانیں بولنے پر یکساں قدرت رکھتا ہے۔ :) ان پیج نے ہمارا بہت ساتھ دیا؛ ہمارا جی نہیں چاہتا کہ اسے پی سی سے باہر رکھیں؛ بے چارہ ایک آئکون کی صورت ہمہ وقت ڈیسک ٹاپ پر براجمان رہتا ہے۔ اک اچٹتی سی نگاہ پڑ جائے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ بے چارہ گئے وقتوں میں اپنی بھولی بسری شان و شوکت کے تصور میں گم ہے۔
 
رانا

محفلین
اور باقی کے ۹۱۹ مراسلے؟
ہم تو ریٹنگ وصول کرنے والے کی حیرانی پر تکیہ کر بیٹھے کہ شائد یہ حادثہ شاذو نادر ہی ہوتا ہے لیکن ابھی آپ کی ریٹنگ شیٹ دیکھی تو اندازہ ہوا کہ واقعی 920 پرمزاح کی ریٹنگز سے مختلف محفلین فیضیاب ہوچکے ہیں۔ اس حساب سے اوسطا ہر ماہ پانچ محفلین آپ سے یہ ریٹنگ وصول کرتے ہیں لیکن حیران صرف ایک ہی ہوتا ہے۔:)
 
آپ کو ایک بار پھر سے "تکیہ" درست کرلینا چاہیے۔ حیرانی کا کوئی اشارہ نہیں کیا گیا، حس مزاح کا درجہ بتایا گیا ہے۔ :)
 
پاکستانیوں کا مسئلہ ہے۔ فکر کی بات نہیں۔
ایک بندے سے واسطہ پڑا تھا، فوٹوشاپ 7 (آنکھ والا:)) اور ان پیج 2 کے بغیر بات کرنا ایسا ہوتا تھا جیسے اس کی بے عزتی کی جارہی ہو۔ ان پیج 3 پر راضی کیا تو ایک بَگ کی وجہ سے کنایۃ خوب سنایا۔ ہم نے بھی سنی۔ لیکن یہ سمجھانے میں ناکام رہے کہ بھائی ایک بَگ کی وجہ سے اتنے زیادہ سہولیات چھوڑنا کون سی عقل مندی ہے۔ بَگ بعد میں دور ہوا لیکن بندہ بھی دور رہا۔۔۔:LOL::LOL:
کیا ان پییج 3 کا کوئی لنک میسر ہے ؟
 
حسیب

محفلین
جزاک اللہ۔ اس کا تجربہ کیا لیکن یہاں بھی وہی مسئلہ ہے کہ جب اسے ورڈ میں شفٹ کرتے ہیں تو الفاظ آگے پیچھے ہو جاتے ہیں ۔
میرے خیال میں آپ نے ورڈ میں ٹیکسٹ ڈائریکشن لیفٹ ٹو رائٹ رکھی ہو گی کیونکہ ڈیفالٹ یہی ہے
آپ ٹیکسٹ ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ کر دیں
 
محمد سعد

محفلین
مجھے کیوں ٹیگ کیا؟ آپ کو جو ان پیج 3 بھیجا تھا وہ ان صاحب کو فارورڈ کر دیں۔
محمد سعد یہ سست سرد بیسٹ فرینڈ کہاں سے ڈھونڈا ہے؟ :)
میں ایسے بے کار دوست سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔

48535472042_477805db73_o.jpg
 
محمد سعد

محفلین
میرے خیال میں آپ نے ورڈ میں ٹیکسٹ ڈائریکشن لیفٹ ٹو رائٹ رکھی ہو گی کیونکہ ڈیفالٹ یہی ہے
آپ ٹیکسٹ ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ کر دیں
مجھے بھی یہی لگ رہا ہے۔ اردو اور انگریزی متن یکجا کرتے ہوئے سب سے عام یہی مسئلہ پیش آتا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
مجھے کیوں ٹیگ کیا؟ آپ کو جو ان پیج 3 بھیجا تھا وہ ان صاحب کو فارورڈ کر دیں۔
محمد سعد یہ سست سرد بیسٹ فرینڈ کہاں سے ڈھونڈا ہے؟ :)
میں ایسے بے کار دوست سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔

48535472042_477805db73_o.jpg
یار بندہ کام والوں کے ساتھ کام کریں۔ سرقے کے عادی لاڈلوں کو بس ڈانٹ ہی سکتا ہوں۔:sneaky::love:
 
جاسم محمد

محفلین
یار بندہ کام والوں کے ساتھ کام کریں۔ سرقے کے عادی لاڈلوں کو بس ڈانٹ ہی سکتا ہوں۔:sneaky::love:
آپ کا یہ عجیب و غریب رویہ کچھ نیا نہیں۔ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز کیلئے آپ ہی سب سے زیادہ بے تاب تھے۔ اور جب فانٹ ریلیز ہو گیا تو اس میں سب سے زیادہ کیڑے بھی آپ نے ہی نکالے تھے۔ :)
 
آصف اثر

معطل
آپ کا یہ عجیب و غریب رویہ کچھ نیا نہیں۔ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز کیلئے آپ ہی سب سے زیادہ بے تاب تھے۔ اور جب فانٹ ریلیز ہو گیا تو اس میں سب سے زیادہ کیڑے بھی آپ نے ہی نکالے تھے۔ :)
وہ کیڑے اب تک پورے نہیں نکلے، اس لیے تو فانٹ کا پیٹ خراب ہے۔ بندہ نیکی کرے وہ بھی گلے پڑ جائے۔
 
محمد سعد

محفلین
جاسم محمد
بھئی جب کسی کے پاس خود دکھانے کے لیے کسی تعمیری کام کا ریکارڈ نہ ہو اور تھوڑا سا نرگسیت کا مسئلہ بھی درپیش ہو تو وہ بس دوسروں کے کیے ہوئے کاموں میں کیڑے ہی تو نکال سکتا ہے۔ آپ یہ معصومانہ سا کھیل بھی اس سے چھین لینا چاہتے ہیں کیا؟
 
یار۔۔۔ اب بس بھی کرو۔ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔
 
Top