ان پیچ سے ورڈ متن کی تبدیلی کی مشکلات

محمد سعد

محفلین
پیش کش تو کافی عرصہ پہلے کرچکا تھا، لیکن آپ کو قبول نہیں ہوئی۔
جہاں تک آپ والی آس کی بات ہے تو دو تین پہلے ہی سے ریٹنگ ”پاس“ کرنے کی ذمہ داری نبھارہے ہیں۔ فکر کی ضرورت نہیں۔
ہر کسی کو نیچا دکھانے کا شوق آپ کو ہے۔ انسیکیورٹی آپ کو پریشان کرتی ہے۔ آپ ہی محنت کر لو اس پر۔
میں اپنی ترجیحات کی جانب اپنی توانائی مرکوز کرنا بہتر سمجھوں گا۔ اس کے بعد تنگ نہ کرنا۔ مہربانی۔
 
آصف اثر بھائی، مذاق کی حد تک ہلکی پھلکی نوک جھونک تک تو بات ٹھیک ہے، مگر بارہا ، تسلسل کے ساتھ اور ہر لڑی میں کسی محفلین سے تضحیک آمیز رویہ اپنائے رکھنا انتہائی نامناسب ہے۔ کسی نظریہ پر اعتراض ہے تو اس کے خلاف مدلل انداز سے بات کریں، نہ کہ جس فرد کے نظریہ سے اختلاف ہو، اس فرد کی تضحیک شروع کر دی جائے۔ اور پھر یہی نہیں بلکہ ہر غیر متعلقہ لڑی میں بھی وہی باتیں بار بار دہرائی جائیں۔ اسے آپ برادرانہ مشورہ سمجھیں یا تنبیہ سمجھیں، امید ہے کہ مثبت اور برمحل تنقید کا رویہ اپنائیں گے اور فرد یا افراد کی تضحیک سے گریز کریں گے۔ محمد سعد بھائی کہ ری ایکشن میں کہیں ایسا تضحیک آمیز رویہ نظر نہیں آیا۔ اور اگر ہو تو ضرور ٹیگ کیجیے، میں ان کو بھی تنبیہ کر دوں گا۔

جاسم محمد بھائی، اگر انتظامیہ نے آپ کو اس آئی ڈی کے ساتھ بادل نخواستہ بحال رکھا ہوا ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہی رویے اختیار کرنے کی آزادی ہو گئی ہے، جن کی بنا پر معطلی ہوئی تھی۔ ایک ایسی لڑی، جس کا موضوع مختلف ہے۔ اور گپ شپ والی لڑی بھی نہیں ہے۔ وہاں بلاوجہ ایک فرد کے مراسلہ میں دوسرے کو محض شرارت کے لیے ٹیگ کر دینا انتہائی نامناسب ہے۔ امید ہے کہ یہ عمل دہرایا نہیں جائے گا۔

تو لطف و کیف جاتا رہے گا اورفقرے بازیوں اور معاصرانہ چشمک کے سبھی رنگ اڑنچھو ہو جائیں گے۔
فرقان احمد بھائی فقرے بازیاں اور معاصرانہ چشمک اپنی جگہ پر اور حد میں ہی اچھی لگتی ہے۔

تمام احباب ماشاء اللہ سمجھدار ہیں اور میری حتی الامکان کوشش یہی تھی کہ معاملہ ہلکے پھلکے مذاق میں ہو کر ختم ہو جائے تو بہتر ہے۔ عموماً سمجھدار افراد ایسے مواقع پر خاموشی اختیار کر کے معاملہ ختم کر دیا کرتے ہیں۔ لاحاصل اور سطحی مباحث پر صرف یہی کوشش رکھنا کہ میں آخر تک بولا تب ہی کامیاب تصور کیا جاؤں گا تو یہ بڑی حماقت ہے۔

میں پچھلی گفتگو یہاں سے ختم نہیں کر رہا۔ البتہ اب یہاں صرف موضوع کی مناسب سے کوئی بات ہو تو وہی کریں۔ جزاکم اللہ خیر
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
وعلیکم السلام! آپ کا اولین قصور یہی ہے کہ آپ اب تک ان پیج میں ٹائپنگ کرتے ہیں۔ ایم ایس ورڈ میں کس چیز کی کمی ہے محترم! :) یہ تو ہو گئی ہلکی پھلکی دوستانہ ڈانٹ ڈپٹ! :) مسئلے کا حل یار دوست پیش کر دیں گے۔ آتے جاتے رہیے گا۔ :) آپ تو غائب ہی ہو جاتے ہیں سرے سے! :)

ورڈ میں ان پیج جیسا ٹائپ نہیں ہوسکتا۔ بہت ساری علامات نہیں استعمال نہیں ہوتیں۔
 
آصف اثر

معطل
آصف اثر بھائی، مذاق کی حد تک ہلکی پھلکی نوک جھونک تک تو بات ٹھیک ہے، مگر بارہا ، تسلسل کے ساتھ اور ہر لڑی میں کسی محفلین سے تضحیک آمیز رویہ اپنائے رکھنا انتہائی نامناسب ہے۔ کسی نظریہ پر اعتراض ہے تو اس کے خلاف مدلل انداز سے بات کریں، نہ کہ جس فرد کے نظریہ سے اختلاف ہو، اس فرد کی تضحیک شروع کر دی جائے۔ اور پھر یہی نہیں بلکہ ہر غیر متعلقہ لڑی میں بھی وہی باتیں بار بار دہرائی جائیں۔
محترم اگر آپ یہ ثابت کرلیں کہ ابتدا میری جانب سے ہوئی ہو یا میرے الفاظ فریقِ ثانی کا ردعمل نہ ہو، تو پھر یقینا میں قصور وار ہوں، لیکن آپ کے اس تبصرے پر میں افسوس ہی کرسکتا ہوں۔ امید ہے آپ اپنے دعوے کو ثابت بھی کریں گے۔ وگرنہ اس طرح کا جانبدارانہ تبصرہ آپ جیسے شخص کے لیے ہرگز زیب نہیں دیتا۔
 
آصف اثر

معطل
محفل کو تعلق داری تک محدود نہ کیا جائے۔ کافی عرصے سے جتھہ بندیوں کو برداشت کیا جارہاہے۔
 
آخری تدوین:
محترم اگر آپ یہ ثابت کرلیں کہ ابتدا میری جانب سے ہوئی ہو یا میرے الفاظ فریقِ ثانی کا ردعمل نہ ہو، تو پھر یقینا میں قصور وار ہوں، لیکن آپ کے اس تبصرے پر میں افسوس ہی کرسکتا ہوں۔ امید ہے آپ اپنے دعوے کو ثابت بھی کریں گے۔ وگرنہ اس طرح کا جانبدارانہ تبصرہ آپ جیسے شخص کے لیے ہرگز زیب نہیں دیتا۔
میں نے کہا ہے کہ مجھے ٹیگ کیجیے وہاں، جہاں انھوں نے آپ کو آپ کے نظریات کی بنیاد پر، آپ کی تعلیم پر طنز و تشنیع کا نشانہ بنایا ہو۔ جبکہ آپ بار بار یہ عمل دہرا رہے ہیں۔
 
آصف اثر

معطل
میں نے کہا ہے کہ مجھے ٹیگ کیجیے وہاں، جہاں انھوں نے آپ کو آپ کے نظریات کی بنیاد پر، آپ کی تعلیم پر طنز و تشنیع کا نشانہ بنایا ہو۔ جبکہ آپ بار بار یہ عمل دہرا رہے ہیں۔
حضرت حیرت ہے۔ الزام آپ نے لگایا ہے تو آپ ہی اس کے لیے شواہد ڈھونڈیے۔ اگر آپ کے پاس الزام کو ثابت کرنے کے لیے وقت نہیں تو مجھے بھی اپنی بےگناہی ثابت کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔
 
حضرت حیرت ہے۔ الزام آپ نے لگایا ہے تو آپ ہی اس کے لیے شواہد ڈھونڈیے۔ اگر آپ کے پاس الزام کو ثابت کرنے کے لیے وقت نہیں تو مجھے بھی اپنی بےگناہی ثابت کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔
اگرچہ مجھے ضرورت نہیں تھی، کہ مراسلے یہیں موجود ہیں اور قابلِ رسائی ہیں، پھر بھی اسی لڑی کے چند مراسلوں سے اقتباسات پیش ہیں۔
جن میں آپ کا مخاطب ایک ہی فرد ہے۔
یقینا 5 کتابیں پڑھنے کےبعد بھی میرے پاس وہ والا بندر نہیں، مانتا ہوں۔ فراڈ سپورٹ نہیں کرسکتا، مانتا ہوں۔ دوربینوں میں مابعدالطبیعیاتی بنیادیں تلاش نہیں کرسکتا، مانتا ہوں۔ فراڈیے کی چاپلوسی نہیں کرسکتا، مانتا ہوں۔

ریڈی میڈ تبدیل شدہ پراجیکٹس پر بڑھکیں نہیں مارسکتا۔ پروفیسر مافیا کے زیرنگرانی کام نہیں کرسکتا، مانتا ہوں۔

سائنس کے نام پر گمراہیاں اور فراڈ پھیلانے والوں کا محاسبہ کرسکتا ہوں۔

یقینا فراڈیے ایسا ہی محسوس کرسکتے ہیں۔

وہی نقل اور سرقے کی عادت۔

آپ کا کام ہی جعلسازی کا دفاع کرنا ہے۔

میاں کبھی سرقہ باز کو کام کرتے دیکھا ہے؟

آپ سے یہ نہیں پوچھا تھا، کہ آپ دوربینوں میں سیاروں کا نظارہ کررہے ہیں یا نہیں، جستجو ویب سائٹ چلارہے ہیں یا نہیں، اور دیگر معمولی اور پہلے سے کیے گئے پرزنٹیشنز کو انجام دے سکتے ہیں یا نہیں۔

بھئی چار سالہ بی ایس میں اگر آپ نے ایک دو پراجیکٹس کربھی لیے تو یہ آپ کی محنت کا ثبوت ہے۔ اس سے ابنِ رشد کا فلسفہ ثابت نہیں ہوتا۔ کچھ دماغ بھی رکھتے ہو یا خالی خولی؟
 
آصف اثر

معطل
اگرچہ مجھے ضرورت نہیں تھی، کہ مراسلے یہیں موجود ہیں اور قابلِ رسائی ہیں، پھر بھی اسی لڑی کے چند مراسلوں سے اقتباسات پیش ہیں۔
جن میں آپ کا مخاطب ایک ہی فرد ہے۔
فی الحال تو آپ اتنا بتادیجیے کہ اِن کو منتخب کرتے ہوئے آپ کے معیارات کیا رہے، کیا صرف ”ایک ہی فرد کو مخاطب کرنا“ معیار ٹھہرالوں یا کچھ اور بھی معیارات سامنے رکھے آپ نے؟
اس کے بعد ہی میں اپنے اس ردعمل کے پیچھے ”عمل“ کی پوری فہرست آپ کو دے سکتا ہوں۔
 
آصف اثر

معطل
ایک اور بات بھی قابلِ توجہ ہے کہ اس سے پہلے بھی جب مجھ پر ذاتی حملے ہورہے تھے، اس وقت انتظامیہ میں سے کسی کو ضرورت محسوس نہیں ہورہی تھی، لیکن جب نتیجہ ختمی مرحلے تک پہنچا تو سب کو ذاتیات کی فکر دامن گیر ہوئی۔ یہاں بھی تقریبا وہی معاملہ ہے۔ یہ کونسا رویہ ہے صاحبو؟
 
آصف اثر

معطل
فی الحال تو آپ اتنا بتادیجیے کہ اِن کو منتخب کرتے ہوئے آپ کے معیارات کیا رہے، کیا صرف ”ایک ہی فرد کو مخاطب کرنا“ معیار ٹھہرالوں یا کچھ اور بھی معیارات سامنے رکھے آپ نے؟
اس کے بعد ہی میں اپنے اس ردعمل کے پیچھے ”عمل“ کی پوری فہرست آپ کو دے سکتا ہوں۔
محمد تابش صدیقی
 
Top