سید رافع

محفلین
جن آیات کا آپ پہلے حوالہ دے رہے تھے آپ وہ آیات اور ان کا ترجمہ شیئر کریں، پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کا مقدمہ کہاں تک ثابت ہوتا ہے۔
ابھی آپ کی دل کی زمین پر یہ بارش مذید خار دار جھاڑیاں ہی اگائے گی۔ آپ اس کی تحقیق خود فرما لیں اور جہاں غیر مطمئن ہوں پوچھ لیں۔ اگر آپ کے مقدر میں ہوا تو آل محمد ص سے محبت اور انکی اطاعت انکے اخلاص کے سبب کرنے لگیں گے ورنہ انکے دشمن ہی اس دنیا سے چلے جائیں گے ، اور ایسا ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ابھی آپ کی دل کی زمین پر یہ بارش مذید خار دار جھاڑیاں ہی اگائے گی۔ آپ اس کی تحقیق خود فرما لیں اور جہاں غیر مطمئن ہو پوچھ لیں۔ اگر آپ کے مقدر میں ہوا تو آل محمد ص سے محبت اور انکی اطاعت انکے اخلاص کے سبب کرنے لگیں گے ورنہ انکے دشمن ہی اس دنیا سے چلے جائیں گے ، اور ایسا ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے۔
سبحان اللّٰہ ۔۔۔۔
سوال گندم جواب چنا
آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ۔۔۔۔۔ اب گفتگو یہیں پر ختم۔ یہ میرا آخری مراسلہ ہے اس گفتگو کے حوالے سے۔
 
جاسمن

لائبریرین
کوئی حل تو نکالنا ہی پڑے گا۔ ورنہ ایسے ہی مرتے رہیں گے سب۔۔۔
دیکھیں۔۔۔ یہاں ہر دردمند اور باشعور شخص کو اپنے طور پہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ جس سطح پہ ہیں اور جو لوگ آپ سے رابطے میں ہیں، آپ وہاں تبلیغ کریں۔ یہ تو ہمارے رب نے بار بار فرمایا ہے۔ اچھی بات ویسے بھی صدقۂ جاریہ ہوتی ہے۔
یہ جو ہمارے اندر برداشت، صبر و تحمل کی شدید کمی ہوتی جا رہی ہے، اس سلسلے میں بھی ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 
الف نظامی

زاہد مغل لکھتے ہیں:
Behavioral Economics کے ماہرین متعدد تجربات کی روشنی میں یہ ثابت کرتے ہیں کہ لوگوں کی بڑی اکثریت متعدد انفرادی و معاشرتی عناصر سے متاثر ہونے کی بنا پر بالعموم غلط فیصلے کرتی ہے۔
---
لہذالوگوں کا معاشرتی رویہ بہتر بنانے کے لیے ریاست کی طرف سے paternalism کی ضرورت پڑتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
خیر خواہی چاہنے والا تبلیغ/نصیحت اور دعا دونوں سے کام لیتا ہے۔ جہاں اسے لگتا ہے کہ یہاں نصیحت کا کچھ فائدہ نہیں (بعض اوقات الٹا لوگ چڑنے لگتے ہیں) تو دعا کسی بھی حالت میں نہیں چھوڑنی چاہیے۔ ظالم ہو یا مظلوم۔۔۔۔ سب کے لیے دعا کرنی چاہیے۔
 
بہترین یادہانی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ ہے جذبات سے اٹھ کر سوچنا لیکن معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا آپ کی ابتدائی تحریر پر جذبات کا غلبہ ہے۔
معذرت کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ میری تحریر ہے اور ایسے ہی رہے گی۔ میں اپنے ماضی اور حال کے واقعات کو اکثر جوڑ کر لکھتا ہوں۔ اور شاید آئندہ بھی ایسے ہی لکھتا رہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ذرا ہاتھ ہولا رکھا کریں، اختلاف پیار سے بھی ہو سکتا ہے۔
ہوہوہوہوہوہو۔۔۔۔ بھائی فتوی ارزاں است۔۔۔۔ کل کلاں کسی چوک پر لٹکے بھی ہوگے۔۔۔۔ ان لوگوں کے سینے تشدد کے لیے بہت کھلے ہیں۔ اوپر سے ہر چیز پر اپنا فیصلہ دینے کی عادت بھی بہت خاص ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دیکھیں۔۔۔ یہاں ہر دردمند اور باشعور شخص کو اپنے طور پہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ جس سطح پہ ہیں اور جو لوگ آپ سے رابطے میں ہیں، آپ وہاں تبلیغ کریں۔ یہ تو ہمارے رب نے بار بار فرمایا ہے۔ اچھی بات ویسے بھی صدقۂ جاریہ ہوتی ہے۔
یہ جو ہمارے اندر برداشت، صبر و تحمل کی شدید کمی ہوتی جا رہی ہے، اس سلسلے میں بھی ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یہ اچھی باتیں ہیں اور کتابی بھی۔لیکن حالات آپ کے سامنے ہی ہیں۔۔۔ اسی دھاگے کے بھی۔۔۔ چھوٹی سی بات سے قرآن نہ ماننا ۔۔۔ سینہ تنگ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ یہ تو محفل ہے۔ لیکن ایسے لوگوں کی اردگرد بھی کمی نہیں۔لہذا ہر جگہ احتیاط رکھیں۔ آپ نےاپنی قبر میں جانا ہے۔ اس کی فکر کریں، اور مست رہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زاہد مغل لکھتے ہیں:
Behavioral Economics کے ماہرین متعدد تجربات کی روشنی میں یہ ثابت کرتے ہیں کہ لوگوں کی بڑی اکثریت متعدد انفرادی و معاشرتی عناصر سے متاثر ہونے کی بنا پر بالعموم غلط فیصلے کرتی ہے۔
---
لہذالوگوں کا معاشرتی رویہ بہتر بنانے کے لیے ریاست کی طرف سے paternalism کی ضرورت پڑتی ہے۔
نظامی بھائی آپ بڑے کینوس کی بات کرتے ہیں۔ میں آپ کو مایوس نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ترجیحات آپ کی اشرافیہ کے زیر موضوع ہرگز نہیں ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
معاشروں میں بگاڑ کیوں پیدا ہوتے ہیں اور ان کی اصلاح کیونکر ممکن ہے۔ آپ نے آیت مبارکہ سے جو نتیجہ نکالنے کی کوشش کی ہے (معذرت کے ساتھ) اس میں آپ نے خطا کھائی ہے۔ اگر اللّٰہ پاک نے قرآن کی حفاظت اس انداز میں کرنی ہے کہ براہ راست آسمان سے فرشتے اتار رکھے ہیں تو یہ بات بعید از قیاس ہے۔ اس بھاری ذمہ داری کو انسانوں کے ذریعے ہی پورا کیا جائے گا، ہاں اس کے اسباب انسانوں کو ضرور مہیا کیے جائیں گے۔
نبی کریم ﷺ سے بھی نبوت کی تبلیغ خالصتاً ایک انسان کے لیول پر کرائی گئی۔ کسی کاز کو پورا کرنے کے لیے سب مدارج طے کرائے گئے۔ اگر سب اللّٰه پاک نے براہ راست ہی کرنا تھا تو بیچ میں انبیاء کرام علیہم السلام کا واسطہ کیوں ڈالا گیا۔
اور قرآن کی حفاظت کے متعلق نبوت و رسالت کے پہلے مخاطبین کا ہی رویہ دیکھ لیجیے اگر قرآن کی حفاظت انسانوں کے ذمے نہ ہوتی تو قرآن اس حالت میں ہم تک کبھی پہنچتا ہی نہیں، نہ یہ ترتیب ہوتی اور نہ ہی کوئی کتاب، سب اس کا ذمہ اللّٰه پاک پر ڈال کر اپنا پلا جھاڑ لیتے مگر ایسا نہیں ہوا۔
یہ باتیں اب میں بھی سمجھتا ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ میرا باپ اس وقت بھی سمجھتا ہوگا، لیکن اُس وقت اس نے ایک آٹھ نو سال کے بچے پر اپنا علم انڈیلنا ضروری نہیں سمجھا ۔۔۔۔ باقی چیزیں وقت کے ساتھ ہم نے سیکھ لیں۔ بہرحال آپ کے اختلاف سے مجھے ہرگز اختلاف نہیں۔ سدا شاد آباد رہیں۔ محبت آپ کے لیے۔
 
یقیناً والدین اپنا مکمل علم تو کسی بچے کو اس کے بچپن میں نہیں دے سکتے والدین کا کام تو ہوتا ہے ایک مثبت سمت دے دیں۔ باقی اللّٰه پاک کا ساتھ تو ہر گھڑی رہتا ہی ہے۔
آپ کا بھی شکریہ، بہت کم لوگ ایسے ملتے ہیں جو اختلاف رکھنے کا حق ادا کرتے اور اختلاف کو برداشت کرتے ہیں۔ سلامت رہیں ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر مساجد سے اس قسم کا اعلان ہوا ہے تو پھر ان لوگوں کو آئیڈینٹیفائی کرنا تو مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
23لوگ گرفتار کیے گئے ہیں۔۔۔
اور یہ کہ اس اعلان کے متن میں کیا بات ہوتی ہے؟
مساجد سے اعلانات ہوئے جن میں اس شخص کی لوکیشن بتائی گئی اور پولیس کے خلاف اکسایا گیا کہ پولیس اس شخص کو بچا رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ لوگوں نے مشتعل ہو کر تھانہ پر حملہ کیا اور گاڑی جلا دی۔ 8 اہلکار زخمی کر دیے اور آدمی کو باہر نکال کر پہلے گولیاں ماریں اور پھر جلا دیا۔ یعنی اعلان لوکیشن کی تفصیلات کے ساتھ ایکا ایکی مختلف مساجد سے کیے گئے جو اس قدر اشتعال انگیز تھے کہ پل بھر میں ہجوم کا ہجوم تھانہ پہنچ گیا۔

But shortly afterwards, announcements were also made from mosques in Madyan, a known tourist destination in Swat, mobilising the people towards the police station in anger.
 
Top