اوتار کا میک اپ کرائیں، محفل کے بیوٹی پارلر میں

شاکرالقادری

لائبریرین
شمشاد بھائی! اپنے حصے میں سے ۔۔ ۔ میرے اوتار کا میک اپ کروادیں ان سے کہہ کر ۔ ۔ ۔ میں کہونگا تو پیسے مانگیں گے:)
 
mfdarvesh

محفلین
ان کو مارکیٹنگ دے دی تو پھر بیوٹی پارلر میں چائے ہی چلے گی بلکہ چائے خانہ بن جائے گا
 
شمشاد

لائبریرین
اگر آپ پسند فرمائیں تو مارکیٹنگ کا شعبہ آپکو دیا جا سکتا ہے، بلکہ دے دیا اب گاہک لانا آپکی ذمہ داری ہے۔ ;)

شمشاد بھائی! اپنے حصے میں سے ۔۔ ۔ میرے اوتار کا میک اپ کروادیں ان سے کہہ کر ۔ ۔ ۔ میں کہونگا تو پیسے مانگیں گے:)

یہ لیں پہلے گاہک کا پہلا کام۔ ذرا ہتھ ہولا ہی رکھیے گا۔
 
میم نون

محفلین
شمشاد بھائی! اپنے حصے میں سے ۔۔ ۔ میرے اوتار کا میک اپ کروادیں ان سے کہہ کر ۔ ۔ ۔ میں کہونگا تو پیسے مانگیں گے:)
اجی کیسی باتیں کرتے ہیں، ہم تو آپسے سیکھنے والوں میں سے ہیں۔
اگر امتحان کے طور پر کہ رہے ہیں تو بتایئے کیسی تبدیلی پسند کریں گے؟
 
میم نون

محفلین
شاکر صاحب، ہمارے ہاں ایک کہاوت ہے:
il bianco parla - سفید اپنا آپ دکھاتا ہے، یعنی کہ جو چیز جتنی سادہ ہوتی ہے اتنا ہی اسمیں نقص نکالنا اور بہتری کرنا مشکل ہوتا ہے۔
آپکے اوتار کیساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے، لخاظہ میں نے صرف بیک گراؤنڈ کو تبدیل کیا ہے، اگر پسند ہو تو لگا لیں وگرنہ کوئی بات نہیں۔

58538996.jpg
 
مدرس

محفلین
لو جی میرے اوتار کا بھی میک اپ کردیجئے کچھ کر کے دکھائیں پھر آکی مہارت تسلیم کریں گے ۔
 
میم نون

محفلین
لو جی میرے اوتار کا بھی میک اپ کردیجئے کچھ کر کے دکھائیں پھر آکی مہارت تسلیم کریں گے ۔

بھائی، مہارت تو دور کی بات ہے، ابھی تو ہم سیکھ رہے ہیں، اور یہ اچھا طریقہ ہے سیکھنے کا۔

avatarsmudarris2.gif

avatarsmudarris1.gif

پہلے والا ویسے نہیں بنا جیسا چاہتا تھا، بس جلدی میں کھچڑی بن گئی ہے :grin:
 
میم نون

محفلین
نہیں بھائی جان، میں تو ابھی سیکھ رہا ہوں۔

بیوٹی پارلر کے اصل کاریگروں کا تو ابھی ادھر سے گزر ہی نہیں ہوا :grin:

آپ دوست آتے رہیں تو وہ بھی آ جائیں گے۔

مدرس بھائی اپنی رائے ضرور دیں، اور لازمی نہیں کہ مثبت ہی ہو۔

اور اگر آپ کے زہن میں کوئی افیکٹ ہو تو اسکا بتائیں، ویسا بنانے کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے، دوسری صورت میں تو ہر ڈیزائنر اپنی اس وقت کی کیفیت کے مطابق ہی بنائے گا :) جو کہ کسی کو پسند آسکتا ہے اور کسی کو نہیں۔
 
تعبیر

محفلین
ایک بات سمجھ نہیں آئی
آپ نے خود اپنا میک اپ کیوں نہیں کیا؟مطلب اپنا اوتار کیوں نہیں لگایا
اگر آپکی دکان کی بونی ابھی تک نہیں ہوئی ہے تو :grin: میرا حشر نشر کر سکتے ہیں
 
mfdarvesh

محفلین
یہی تو بات اپیا جی، بیوٹی پارلر والے خود تو ہمیشہ ایسے ہی ہوتے ہیں، چراغ تلے اندھیرا
 
میم نون

محفلین
ایک بات سمجھ نہیں آئی
آپ نے خود اپنا میک اپ کیوں نہیں کیا؟مطلب اپنا اوتار کیوں نہیں لگایا
اگر آپکی دکان کی بونی ابھی تک نہیں ہوئی ہے تو :grin: میرا حشر نشر کر سکتے ہیں

بہت شکریہ،
آپکے اوتار میں کیا لکھا ہوا ہے پڑھا نہیں جاتا۔
اگر بتا دیں تو اسی سے ایک نیا اوتار بنا سکتا ہوں۔ :)

یہی تو بات اپیا جی، بیوٹی پارلر والے خود تو ہمیشہ ایسے ہی ہوتے ہیں، چراغ تلے اندھیرا

بجا فرمایا ;)
 
ابو یاسر

محفلین
ایگل بھائی،
آپ نے ابھی تک فلاش میں ہائیلائٹ والا ایفکٹ جو کہ شاید الفا ایفکٹ کہلاتا ہے وہ بنایا ہے۔
ایک دفعہ اسی کو بنانے کے لیے انٹرویور نے 10 منٹ کا وقت دیا تھا اور ایک انجن جیسی کی تصویر
ہمیں اسے لائن ٹوول سے ہر لائن کو سفید کرکے ماسک کرنا آتا تھا سو ویسا ہی کرکے دے دیا جس کی وجہ سے کلیارٹی اور فنشنگ نہیں آئی
کیا کوئی اور طریقہ ہے جس سے امیج کو اس طرح ایفیکٹ آسانی سے دیا جا سکے؟
irRed.gif
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشتہار میں تو نرخ نہیں لکھتے ناں ;)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ میں نے کچھ عرصہ پہلے بنایا تھا (کافی عرصہ پہلے)

animatedreflection1ll9.gif

کیسا ہے؟

ایک ذرا لگے ہاتھوں میرے نام کی بھی ایسی ہی تختی بنا ڈالیں۔:rolleyes: مرنے کے بعد قبر پہ شناخت کے کام آئے گی۔ پر میرے اوتار کو نا چھڑئیے گا۔ مجھے بہتتتتتتتتتتتتتتتتت پسند ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نوید، آپ کافی اچھا کام کر رہے ہیں لیکن مجھے اندیشہ ہے کہ دوسروں کے لیے ان سے استفادہ شاید ممکن نہیں ہوگا۔ میری معلومات کے مطابق فورم میں انیمیٹڈ اوتار استعمال نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
 
میم نون

محفلین
ایگل بھائی،
آپ نے ابھی تک فلاش میں ہائیلائٹ والا ایفکٹ جو کہ شاید الفا ایفکٹ کہلاتا ہے وہ بنایا ہے۔
ایک دفعہ اسی کو بنانے کے لیے انٹرویور نے 10 منٹ کا وقت دیا تھا اور ایک انجن جیسی کی تصویر
ہمیں اسے لائن ٹوول سے ہر لائن کو سفید کرکے ماسک کرنا آتا تھا سو ویسا ہی کرکے دے دیا جس کی وجہ سے کلیارٹی اور فنشنگ نہیں آئی
کیا کوئی اور طریقہ ہے جس سے امیج کو اس طرح ایفیکٹ آسانی سے دیا جا سکے؟
irRed.gif

جی میرا کمپیوٹر بہت پرانا ہے اس لیئے بہت سارے سافٹوئیر انسٹال نہیں کر سکتا، فلیش کو استعمال کیئے تو ایک مدت ہو گئی ہے، اس وقت استعمال کیا تھا جب ابھی اڈوبی نے اسے خریدا نہیں تھا، اب تو شائد اڈوبی نے اسمیں بہت ساری تبدیلیاں کر دی ہونگی۔
یہ والی اینیمیشن میں نے فوٹوشاپ میں ہی بنائی ہے، اسکے لیئے گراڈینٹ اور کلپنگ ماسک کا استعمال کیا ہے، پھر امیج ریڈی سے اینیمیشن بنا لی ہے، یہ کام اگر نئی تصویر پر کرنا ہو جو آپ بناتے ہیں تو پھر تو بڑی جلدی ہو جاتا ہے اور صفائی کے ساتھ، لیکن اگر پہلے سے بنی کسی تصویر پر یہ ٹکنیک استعمال کرنی ہو تو پھر صفائی اس تصویر پر ڈپینڈ کرتا ہے۔
 
Top