اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

محمداحمد

لائبریرین
اشعار کے اس سلسلے میں ایسے اشعار شامل کیجے جن میں آپ کا خیال ہو کہ شاعر کا تخیّل اوج پر پہنچا ہوا ہے۔ :)

اگر کسی کے شامل کردہ شعر میں آپ کو تخیّل کی اُڑان نیچی معلوم ہو تو نشاندہی کے بجائے جواب میں کوئی اونچا شعر پیش کر دیجے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
آغاز ہم نے کر دیا ہے۔ آگے آپ جانیے۔ سرگوشی مدِّ نظر رہے۔ :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
آغاز ہم نے کر دیا ہے۔ آگے آپ جانیے۔ سرگوشی مدِّ نظر رہے۔ :)

سنا ہے بولےتو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
بنے وہ کیسا تماشہ تہہِ فلک جو چراغ
بجھا دیے گئے اور روشنی میں رکھے گئے

محشر بدایونی​
 

الشفاء

لائبریرین
کروں تیرے نام پہ جاں فدا ، نہ بس ایک جاں دو جہاں فدا
دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا ، کروں کیا کروڑوں جہاں نہیں
 
تها بس کہ روز قتل شہ آسماں جناب
نکلا تها خوں ملے ہوئے چہرے پہ آفتاب
تهی نہر علقمہ بهی خجالت سے آب آب
روتا تها پهوٹ پهوٹ کے دریا میں ہر حباب
پیاسی جو تهی سپاہ خدا تین رات کی
ساحل سے سر پٹکتی تهیں موجیں فرات کی
 

محمداحمد

لائبریرین
اسی احساس کی دل میں فراونی رہے گی
خوشی کم ہے تو کیا ، گننے میں آسانی رہے گی

محسن چنگیزی​
 

یاز

محفلین
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر
کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
(احمد فراز)​
 
Top