میرے اندر نہاں ہے عکس مرا آئینے میں ہے آپ کا پرتو طارق ذکی
ریحان احمد ریحانؔ محفلین جنوری 31، 2021 #242 یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے ہم اور بلبل بیتاب گفتگو کرتے آتش
سید عاطف علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #243 اب آنسو سنبھلتےنہیں ہیں سنبھالے تمہاری امانت تمہارے حوالے ۔ بارہ بنکوی صاحب ۔
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #244 سب کو مقبول ہے دعویٰ تری یکتائی کا روبرو کوئی بت آئنہ سیما نہ ہوا!!!!!!!!! مرزا اسد اللّہ خاں غالب
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #245 قطرہ میں دجلہ دکھائی نہ دے اور جزو میں کل کھیل لڑکوں کا ہوا دیدۂ بینا نہ ہوا!!!!!!! !
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #246 جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شب ہجراں ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #247 خیال خاطر احباب چاہئے ہر دم انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو میر انیس
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #248 یہُ جُھریاں نہیں ہاتھوں پہ، ضُعف پیری نے چنا ہے جامہ ہستی کی آستینوں کو!!!!!!!!!!! میر انیس
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #249 شہیدِ عشق ہوئے قیس نام ور کی طرح جہاں میں عیب بھی ہم نے کیے ہنر کی طرح میر انیس
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #250 تمام خلق ہے خواہاں آبرُو یا رب چُھپا مجھے صدف قبر میں گہر کی طرح میر انیس
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #251 عرش پر جبریل کا دمساز ہو سکتا تھا کون طائرِ سدرہ کا ہم آواز ہو سکتا تھا کون غالب
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #252 تیری فکرِ نکتہ رس، حسنِ تخیل کی شباب شعر تیرا معجزہ، تیری کتاب، اُم الکتاب غالب
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #253 پھر پرسشِ جراحتِ دل کو چلا ہے عشق سامان صد ہزار نمک داں کیے ہوئے غالب
سیما علی لائبریرین جنوری 31، 2021 #254 دیکھو تو دل فریبیٔ اندازِ نقشِ پا موجِ خرامِ یار بھی کیا گل کتر گئی غالب
سید عاطف علی لائبریرین فروری 1، 2021 #255 ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یارب ہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا غالب