اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

یاز

محفلین
وہ تیغ مل بھی گئی جس سے ہوا ہے قتل مرا
کسی کے ہاتھ کا اس پر نشاں نہیں ملتا

(کیفی اعظمی)​
 

یوسف سلطان

محفلین
تھا کچھ ابھی بیان ابھی کچھ بیان ہے
گویا تیری زبان کے نیچھے زبان ہے

پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
 

یوسف سلطان

محفلین
نصیر اب چلو قبر سے تم بھی اُٹھ کر
اُنہیں دیکھنے کو خدائی گئی ہے
پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ​
 
احباب سے گذارش ہے کہ کچھ خیال مجھ جیسے نالائق افراد کا بھی کر لیجئے، جو ابھی اردو ہی مکمل سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چہ جائیکہ فارسی اشعار سمجھ سکیں۔ :)
 
حرص قانع نیست بیدل ورنہ اساب جہاں
آنچہ ما درکار داریم دراصل درکار نیست
حرص قانع نہیں ہے بیدل ورنہ اسباب جہاں (میں سے) جن کی ہم ضرورت رکھتے ہیں وہ حقیقت میں ہمیں درکار نہیں ہیں۔
دل اگر می داشت وسعت بے نشاں بود ایں چمن
رنگ مے بیروں نشست از بسکہ مینا تنگ بود
دل اگر وسعت رکھتا تو یہ چمن یعنی جو کچھ دکھائی دیتا ہے دنیا میں وہ بے نشاں ہو جاتا۔ شراب کا رنگ باہر بیٹھ جاتا ہے کیونکہ مینا تنگ ہے۔ رنگ دور سے دکھائی دینے کو اس کا باہر بیٹھنا قرار دیا گیا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
احباب سے گذارش ہے کہ کچھ خیال مجھ جیسے نالائق افراد کا بھی کر لیجئے، جو ابھی اردو ہی مکمل سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چہ جائیکہ فارسی اشعار سمجھ سکیں۔ :)
مجھے انتہائی خوشی ہوئی یہاں فارسی اشعار دیکھ کر :)

حسان خان صاحب قبلہ، اپنی محنت کا رنگ دیکھیے ذرا، اب فارسی اشعار کہاں کہاں پیش کیے جا رہے ہیں :)
 
Top