اورنگزیب بادشاہ تھا یا ولی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عظیم

محفلین
او عظیم صاحب تُسی !
بھول چکا تھا کب سے مسکرانا کوئی
حالت سے لگ رہا تھا دیوانہ کوئی
بھیگ رہا تھا جن سے اُس کا دامن
اُن آنسوؤں کو کہہ رہا تھا نذرانہ کوئی۔
آپ کو عید مبارک ہو۔

خیر مبارک ہو - شاعری کہاں سے کاپی کی ؟
 
پشتو زبان کے مشہور شاعر رحمان بابا فرماتے ہیں
اورنگریب اور شاہجہان غونتے اشراف
صدقہ شہ تر منصور غونتے نداف
اورنگزیب اور شاہجہان جیسا بادشاہ تو منصور جیسے دھنئے،پینجے پر قربان
 
فاتح

لائبریرین
اس کا باپ شاہجان عشاق کی دنیا کا عظیم تر انسان تھا جس کی عاشقی کا منہ بولتا ثبوت آج بھی تاج محل کی صورت میں ماجود ہے۔ یوں ہی نورالدین جہانگیر اور جلال الدین اکبر بھی کسی سے کم نہ تھے،لیکن اورنگزیب ایک الگ فطرت لے کر پیدا ہوا۔
اتنی الگ طبیعت کہ اپنی ایک بیوی دلرس بانو کا مقبرہ بھی بے انتہا شان و شوکت والا بلکہ تاج محل سے بے حد مشابہت رکھنے والا بنوایا جو اورنگ آباد میں بی بی کا مقبرہ کے نام سے مشہور ہے۔

ذیل کی تصویر سے دھوکا مت کھائیے، یہ شاہ جہان کی بیوی ممتاز محل کا مقبرہ "تاج محل" نہیں بلکہ اورنگ زیب کی بیوی دل رس بانو کا مقبرہ "بی بی کا مقبرہ" ہے:
Bibi_ka_Maqbara.JPG
 
عثمان

محفلین
اورنگزیب کا عرصہ بادشاہت کم و بیش 49 سال رہا۔ والد کی قید اور بھائیوں کے قتل کے واقعات اس 49 سالہ دور کے ابتدائی سالوں کے ہوں گے اور ٹوپیاں سینے اور خطاطی کرنے کے واقعات اس قتل و غارت کے کافی بعد کے۔ یہ کوئی ایک ہی وقت کی بات تو نہیں ہونی۔
دونوں ہی واقعات درست ہو سکتے ہیں۔
خطاطی کرنا مشغلہ تو ہو سکتا ہے لیکن بادشاہ کا ٹوپیاں سی کر گزر بسر کرنا؟؟
ہر قصہ گوئی تاریخ نہیں ہوتی.
 
سید ذیشان

محفلین
اتنی الگ طبیعت کہ اپنی ایک بیوی دلرس بانو کا مقبرہ بھی بے انتہا شان و شوکت والا بلکہ تاج محل سے بے حد مشابہت رکھنے والا بنوایا جو اورنگ آباد میں بی بی کا مقبرہ کے نام سے مشہور ہے۔

ذیل کی تصویر سے دھوکا مت کھائیے، یہ شاہ جہان کی بیوی ممتاز محل کا مقبرہ "تاج محل" نہیں بلکہ اورنگ زیب کی بیوی دل رس بانو کا مقبرہ "بی بی کا مقبرہ" ہے:
Bibi_ka_Maqbara.JPG

شائد یہ حساب لگانے کی ضرورت نہیں ہے کہ کتنی ٹوپیاں کتنے سال تک بیچ کر اس قسم کا مقبرہ تعمیر کیا جا سکتا ہے۔
 
خطاطی کرنا مشغلہ تو ہو سکتا ہے لیکن بادشاہ کا ٹوپیاں سی کر گزر بسر کرنا؟؟
ہر قصہ گوئی تاریخ نہیں ہوتی.
جب ہم تاریخ میں واپس جا کر کسی بات کی تصدیق نہیں کر سکتے تو کوئی بھی بات قطعیت کے ساتھ کہہ دینا درست نہیں۔
 
قرآن و حدیث سے بادشاہت کی وضاحت کیجئے۔ اگر یہ حلال ہے تو نبی کریم ص اور خلفائے راشدین تک کو بادشاہت کا خیال کیوں کر نہیں آیا؟ اگر نہیں تو پھر ایسا بادشاہ ولی کیونکر؟

حضرت محمدﷺ میری نظر میں حقیقی بادشاہ ہیں، اور انبیاء کرام میں سے بھی کچھ کی بھی باقائدہ بادشاہت قائم تھی۔ مثلاً حضرت داؤد علیہ السلام
(متفق ہونا ضروری نہیں ہے) یہ بات بھی سچ ہے کہ وہ ایسی بادشاہت نہیں ہے ۔ اور ان مغلوں کو تو میں صرف اتنا مسلمان سمجھتا ہوں کہ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اس حوالے سے یقیناً ایک مسلمان ملک کے زیرِ اثر ریاست تو ہو سکتی ہے اسلامی حکومت ہر گز نہیں۔ ذاتی مفادات کے تحت ناجائز قتل و غارت کرتے رہے حتّی کہ خونی رشتوں کا بھی لحاظ نہیں رکھا۔ یونیورسٹی کالج بنانے کے بجائے مقبرے اور محلات بناتے رہے۔ اور قلعہ تعمیر کرتے رہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان ّ اور حضرت داؤد علیہ السلام کواور ھمارے آقا محمدﷺ کو بھی بادشاہ بنایا تھا اور بعد کے خلفاء کو بھی بادشاہ بنایا تھا۔بادشاہت اپنی ذات میں بری چیز نہیں اگر خدا تعالیٰ کے وضع کردہ قوانین کے تحت ہو۔ ذاتی خواہشات اور اقرباء پروری اور من پسند افراد کو ہی نہ نوازا جائے۔مغل بادشاہوں نے انسان کی تعلیم و تربیت کے لئے کیا کام کئے؟ کوئی یونیورسٹی؟ میڈیکل کالج؟ رفاہ عامہ کا کوئی کام کیا؟ سوائے اپنے عیش و عشرت کے لئے محل ،مقبرے، باغات وہ بھی اپنے لئے صرف بنائے۔ ایسی بادشاہت کا کیا فائدہ ۔ اورنگ زیب یا اسی طرح کے دیگر بادشاہ تو حقیقی بادشاہ بھی نہ بن سکے ولایت تو آپ ﷺ کی کامل غلامی سے حاصل ہو تی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
ھمارے آقا محمدﷺ کو بھی بادشاہ بنایا تھا اور بعد کے خلفاء کو بھی بادشاہ بنایا تھا
انتہائی حیرت انگیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین اسلام کی مبادیات سے لاعلمی کا نتیجہ
جناب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بادشاہوں کی صف میں کھڑا کر دیا ۔
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔
اور جو ہستیاں خلافت راشدہ کے منصب سے سرفراز ہوئیں ۔ وہ بھی بادشاہت کے منصب سے کوسوں بعید رہیں ۔
اللہ ہمیں معاف فرمائے ہم ان پاک ہستیوں کو " نفس و حرص و ہوس " میں ڈوبے دنیاوی بادشاہوں کی صف میں لے آئے ۔
کہاں جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صحابہ کرام اور دیگر انبیاء کرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور کہاں اک اورنگزیب "ظالم ہوس دنیا و جاہ کا غلام "
 
قیصرانی

لائبریرین
حضرت محمدﷺ میری نظر میں حقیقی بادشاہ ہیں، اور انبیاء کرام میں سے بھی کچھ کی بھی باقائدہ بادشاہت قائم تھی۔ مثلاً حضرت داؤد علیہ السلام
(متفق ہونا ضروری نہیں ہے) یہ بات بھی سچ ہے کہ وہ ایسی بادشاہت نہیں ہے ۔ اور ان مغلوں کو تو میں صرف اتنا مسلمان سمجھتا ہوں کہ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اس حوالے سے یقیناً ایک مسلمان ملک کے زیرِ اثر ریاست تو ہو سکتی ہے اسلامی حکومت ہر گز نہیں۔ ذاتی مفادات کے تحت ناجائز قتل و غارت کرتے رہے حتّی کہ خونی رشتوں کا بھی لحاظ نہیں رکھا۔ یونیورسٹی کالج بنانے کے بجائے مقبرے اور محلات بناتے رہے۔ اور قلعہ تعمیر کرتے رہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان ّ اور حضرت داؤد علیہ السلام کواور ھمارے آقا محمدﷺ کو بھی بادشاہ بنایا تھا اور بعد کے خلفاء کو بھی بادشاہ بنایا تھا۔بادشاہت اپنی ذات میں بری چیز نہیں اگر خدا تعالیٰ کے وضع کردہ قوانین کے تحت ہو۔ ذاتی خواہشات اور اقرباء پروری اور من پسند افراد کو ہی نہ نوازا جائے۔مغل بادشاہوں نے انسان کی تعلیم و تربیت کے لئے کیا کام کئے؟ کوئی یونیورسٹی؟ میڈیکل کالج؟ رفاہ عامہ کا کوئی کام کیا؟ سوائے اپنے عیش و عشرت کے لئے محل ،مقبرے، باغات وہ بھی اپنے لئے صرف بنائے۔ ایسی بادشاہت کا کیا فائدہ ۔ اورنگ زیب یا اسی طرح کے دیگر بادشاہ تو حقیقی بادشاہ بھی نہ بن سکے ولایت تو آپ ﷺ کی کامل غلامی سے حاصل ہو تی ہے۔
یہاں ہم نسل در نسل چلنے والی بادشاہت کی بات کر رہے ہیں :)
 
سید ذیشان

محفلین
آخری تدوین:
اتنی الگ طبیعت کہ اپنی ایک بیوی دلرس بانو کا مقبرہ بھی بے انتہا شان و شوکت والا بلکہ تاج محل سے بے حد مشابہت رکھنے والا بنوایا جو اورنگ آباد میں بی بی کا مقبرہ کے نام سے مشہور ہے۔

ذیل کی تصویر سے دھوکا مت کھائیے، یہ شاہ جہان کی بیوی ممتاز محل کا مقبرہ "تاج محل" نہیں بلکہ اورنگ زیب کی بیوی دل رس بانو کا مقبرہ "بی بی کا مقبرہ" ہے:
Bibi_ka_Maqbara.JPG
ویسے ہوسکتا ہے کہ یہ مقبرہ اورنگزیب نے نہیں بلکہ اس کے بیٹے یا کسی اور وارث نے بنایا ہو
اورنگزیب ٹوپیاں سی کر صرف اپنا خرچ چلاتا تھا پورے ہندوستان کو نہیں

ویسے
 
گل زیب انجم

آپ کا کہنا بھی اگر 100٪ نہیں تو 98٪ درست ہو سکتا ہے۔کیوں کہ عالی شان محل اور مقبروں پر اُس نے خود پابندی لگائی تھی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top