محمد بن قاسم نے تو ہندوں کے ساتھ وہ سلوک کیا کہ اآج تک یاد کرتے ہیں۔۔۔۔
قائد اعظم کو کفار سے پنگا لینے کی مہلت ہی نہ ملی۔۔۔
البتہ کفار خوب کھل کھیل کر کھیلے۔۔۔۔
ٹیپو سلطان سے پنگا۔۔۔بہادر شاہ ظفر کی آل اولاد سے قتل کرکے پنگا۔۔۔
پھر۔۔۔
کشمیر ہڑپ۔۔۔۔جونا گڑھ ہڑپ۔۔۔۔حیدراآباد دکن ہڑپ۔۔۔۔بنگال تقسیم۔۔۔
لمبی تاریخ ہے!!!!!!!!!!
پہلے خود ایک دوسرے سے پنگے اور طوائف الملوکی پھر غیر باقی بازو توڑ ہی لیا کرتےہیں۔
 
پچھتاوے کی کوئی بات نہیں۔۔۔
ہندوستان پاکستان آج بھی ایک ہوسکتے ہیں۔۔۔
۔۔۔۔بذریعہ غزوہ ہند۔۔۔۔
کیا خیال ہے عارف؟؟؟؟
پھر ہوجائیں انڈیا سے دو دو ہاتھ!!!!
:terror::terror::terror:
شاید ایک حدیث میں جنگ سے پناہ بھی مانگی گئی ہے اب اصل متن یاد نہیں
 
arifkarim

معطل
بہرحال اب ماضی کی تمام غلطیوں کا حل عارف کے پیش کردہ غزوہ ہند میں ہی پوشیدہ ہے۔
بھائی یہی تو عرض کی ہے کہ محمد بن قاسم سے لیکر میاں محمد نواز شریف تک اس خطے کے مسلمانوں نے سوائے غزوہ ہند کے اور کچھ نہیں کیا۔ تیمور، غزنوی، ابدالی، سوری، مغل، شاہ، ایوب، مشرف الغرض یہاں کتنے مسلمان حکمرانوں نے چڑھائی کی اور حاصل کچھ بھی نہیں ہوا۔ چار دن کی چاندنی کی طرح انکی حکومتیں اور سلطنتیں پھر سے اڑ کر واپس کافرین کے ہاتھوں میں جاتی رہیں۔ پہلے یہ حکمران اپنی مسلمان رعایا پر حکومت کرنے کے گر تو سیکھ لیں۔ پھر کافرین سے نبٹنے کا سوچیں۔
 
بہرحال اب ماضی کی تمام غلطیوں کا حل عارف کے پیش کردہ غزوہ ہند میں ہی پوشیدہ ہے۔
ہن غزوہ ہند کرنا کنے اے ، فوج کرے گی جنوں اپنے ملک توں ویل نہیں، سیاست دان کرن گے جناں نو لٹن تو فرصت نہیں یا فیر جہادی تنظیماں جیہڑیاں بس چندا چندا کر رہیاں نیں ۔
پہلے ادھر ایک اسلامی، فلاحی اور مہذب معاشرہ قائم کر لو سب ملکر پھر اگر ضرورت پڑی تو جنگ بھی لڑ لیں گے۔
روٹی لبھ دی نہیں ، امن ہے نہیں تے تر پے نے فتح کرن
 
سید عمران

محفلین
بھائی یہی تو عرض کی ہے کہ محمد بن قاسم سے لیکر میاں محمد نواز شریف تک اس خطے کے مسلمانوں نے سوائے غزوہ ہند کے اور کچھ نہیں کیا۔ تیمور، غزنوی، ابدالی، سوری، مغل، شاہ، ایوب، مشرف الغرض یہاں کتنے مسلمان حکمرانوں نے چڑھائی کی اور حاصل کچھ بھی نہیں ہوا۔ چار دن کی چاندنی کی طرح انکی حکومتیں اور سلطنتیں پھر سے اڑ کر واپس کافرین کے ہاتھوں میں جاتی رہیں۔ پہلے یہ حکمران اپنی مسلمان رعایا پر حکومت کرنے کے گر تو سیکھ لیں۔ پھر کافرین سے نبٹنے کا سوچیں۔
پاکستان واپس آجاؤ۔۔۔
اب ہم دونوں کو ہی کچھ کرنا ہوگا!!!:):):)
 
پہلے یہ حکمران اپنی مسلمان رعایا پر حکومت کرنے کے گر تو سیکھ لیں۔ پھر کافرین سے نبٹنے کا سوچیں۔
اپنا آپ ٹھیک نہیں کرنا اور خواب دیکھنے تسخیر کائنات کے۔
تاریخ یہی بتاتی ہے کہ اگر زور باز ناپید ہو تو دعوے اور دعائیں کارگر نہیں ہوتیں چاہے وہ القدس کی آزادی ہو عیسائیوں سے یا کریمیا کی ترکوں سے۔ قدرت کے قانون مستقل اور اٹل ہوا کرتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
پاکستان واپس آجاؤ۔۔۔
اب ہم دونوں کو ہی کچھ کرنا ہوگا!!!:):):)
بھائی ابھی ابھی تو تین سال کے انتظار کے بعد نادرا نے ہماری پاکستانی شہریت منسوخ کی ہے اور آپ کہتے ہیں واپس پاکستان آجاؤ۔ کچھ سال نارویجن شہریت انجوائے تو کرنے دیتے :)
 
سید عمران

محفلین
بھائی ابھی ابھی تو تین سال کے انتظار کے بعد نادرا نے ہماری پاکستانی شہریت منسوخ کی ہے اور آپ کہتے ہیں واپس پاکستان آجاؤ۔ کچھ سال نارویجن شہریت انجوائے تو کرنے دیتے :)
بڑے کارنامے بغیر قربانی کے انجام نہیں دئیے جاتے۔:skywalker:
 
بھائی ابھی ابھی تو تین سال کے انتظار کے بعد نادرا نے ہماری پاکستانی شہریت منسوخ کی ہے اور آپ کہتے ہیں واپس پاکستان آجاؤ۔ کچھ سال نارویجن شہریت انجوائے تو کرنے دیتے :)
ناروے میں بھی ایک ہو جانا چاہیئے پاکستان
 
arifkarim

معطل
بڑے کارنامے بغیر قربانی کے انجام نہیں دئیے جاتے۔:skywalker:
چلیں فی الحال تو آپ کینیڈین قادری کی قربانیاں برداشت کریں۔ سنا ہے کل کے دھرنے کے بعد وہ لوگ مال روڈ کو کچرے سے مالا مال کر کے گئے ہیں۔ سڑکوں اور ماحول سے انصاف کرتے نہیں اور چلیں ہیں شہدا کا انصاف مانگنے۔
 
Top