نیرنگ خیال

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا

جزاک اللہ خیرا

اللہ تعالٰی آپ کی دعائیں قبول فرمائیں اور اس نئے سال کو ہم سب کے لیے بھلائی، امن و سلامتی اور دلی سکوں سے بھرپور بنائیں۔ آمین

فارسی اشعار کا ترجمہ درکار ہے، ممکن ہو تو۔
آمین۔ جزاک اللہ خیرا۔۔۔ جی ترجمہ بھی شامل کر دیتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کتنے سالوں سے یہی عادت ہے کہ سالِ نو کے آغاز میں ارادے باندھنا اور سال کے آخر میں ان بوسیدہ منصوبوں کو دفن کر دینا۔ آج بھی ایک ایسا ہی دن ہے۔ کتنے منصوبے دفنا رہا ہوں جو اس سال کے آغاز میں بڑے جذبے سے بنائے گئے تھے۔ اس وقت یوں محسوس ہوتا تھا کہ ان کی تکمیل کرنے میں صرف چند دن کا فاصلہ ہے ۔ یہ چند دن کب چند ہفتے اور پھر مہینے سے ہوتے ہوئے سال میں ڈھل گئے اگر سوچنے بیٹھوں تو شاید کوئی وجہ نہ تلاش کر سکوں۔

واقعی!

ہر سال نئے سال کے لئے قرارداد پاس کرنا اور پھر اس سال کے پاس ہونے تک اس قرارداد کے عملی میدان میں پاس ہونے کی ناقرار واقعی کوشش کرتے ہوئے داد بے داد کی کیفیات سے گزرنا ایک عذاب ہی تو ہے۔ اچھا کیا آپ نے کہ یہ سال سال کا ٹنٹا ختم کیا۔ :)

نہ گزرے شب و روز پر دل گرفتہ ہونے کا ارادہ ہے اور نہ اس سال کے لیے کوئی باقاعدہ منصوبہ ہے۔ اس سال بس دعائیں ہیں کہ رب کریم پہلے سے الجھے معاملات کو سلجھا دے۔ ظالموں کی رسی کو اب اور دراز نہ کرے۔ جو کوئی جس جگہ جس حال و منصب میں ظلم کر رہا ہے۔ اب اس کی پکڑ ہوجائے۔ اب وہ ذلیل و رسوا ہوجائے۔ وہ عناصر جو اس ملک کی جڑیں کاٹنے میں مشغول ہیں ان کی جڑیں خدا اس طرح کاٹ دے کہ وہ بے نام و نشاں ہوجائیں۔ حکمرانوں کو عقل عطا کردے۔ شعور عطا کر دے۔ ان ظالموں کے پالتو کتے جو اپنے ہی وطن کی بیٹیوں کی عصمت دری میں مصروف ہیں۔ ان کے ہاتھ کٹ جائیں۔ میں یہ دعا چاہ کر بھی نہیں کر پا رہا کہ ان کی وکالت کرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ بھی یہی ہو لیکن یہ دعا ضرور ہے کہ وہ احمق و بےشعور لوگ جو آنکھوں دیکھی مکھی نگلتے ہیں۔ وہ جنہوں نے ظلم کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے۔ اب بصارت کے ساتھ ساتھ ان پر بصیرت کے راز بھی آشکار کر دے۔ اللہ اس سال ہمارے امیدوں کے چراغوں کو بجھنے نہ دینا۔ ہم کو مایوس کرم نہ کرنا۔ اس صبح کو وہ صبح بنا دینا جس کا انتظار ہے۔ کہ نفس مطمئن ہوجائے۔ راضی بالرضا ہوجائے۔ جو احباب اس سال کچھ منصوبوں کو ترتیب دیے ہیں۔ ان کو کامیابی و کامرانی عطا کرنا۔ ہمارے نفس کو اپنے قابو میں رکھنا کہ ہم اس سرکش گھوڑے کے اچھے سوار کبھی بھی ثابت نہیں ہوئے۔ آمین

آمین یا رب العامین!

ہمیشہ کی طرح ایک پراثر اور دل گداز تحریر آپ کے قلم سے قرطاسِ محفل تک۔

خوش رہیے اور شاد آباد رہیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واقعی!

ہر سال نئے سال کے لئے قرارداد پاس کرنا اور پھر اس سال کے پاس ہونے تک اس قرارداد کے عملی میدان میں پاس ہونے کی ناقرار واقعی کوشش کرتے ہوئے داد بے داد کی کیفیات سے گزرنا ایک عذاب ہی تو ہے۔ اچھا کیا آپ نے کہ یہ سال سال کا ٹنٹا ختم کیا۔ :)
یہاں بھی ہم نے اپنی سست طبع کا ہی بھلا کیا ہے۔۔۔۔ :)

آمین یا رب العامین!

ہمیشہ کی طرح ایک پراثر اور دل گداز تحریر آپ کے قلم سے قرطاسِ محفل تک۔

خوش رہیے اور شاد آباد رہیے۔
محبت ہے آپ کی محمداحمد بھائی۔ :)
 
بہت شکریہ بہت دعائیں
محترم محمد اسلم بھائی
e15lkw.jpg
ہمیں نہیں معلوم کہ اردو لغت ڈاٹ انفو نے اوستھا کا مطلب روداد، کہانی اور بیتی کیوں لکھا ہے جو کہ در اصل "کتھا" کے معانی ہیں۔ ہم نے اوستھا کو ان معانی میں کبھی بھی مستعمل نہیں دیکھا۔ شبد کوش کی سائٹ پر اس کے بے شمار معانی درج ہیں جن میں سے کوئی بھی اردو لغت والے معانی سے میل نہیں کھاتا۔ :) :) :)
 
سعود بھائی غلط بیانی پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ ویسے تو اردو انسائیکلوپیڈیا والوں نے بھی اس کا مطلب کہانی لکھا ہوا ہے۔ ان کو بھی درستی کی ضرورت ہے۔ :)
 
سعود بھائی غلط بیانی پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔ ویسے تو اردو انسائیکلوپیڈیا والوں نے بھی اس کا مطلب کہانی لکھا ہوا ہے۔ ان کو بھی درستی کی ضرورت ہے۔ :)
کیونکہ دونوں میں موجود بہت سارے الفاظ و معانی کسی ایک ہی لغت سے مستعار ہیں۔ :) :) :)
 
Top