اس سے مراد ایسا اوپن ٹائپ نستعلیق فانٹ ہے جس میں صرف دو کے حروف تک کے تمام الفاظ نظر آئیں۔ جب میں نے کام شروع کیا تھا تو ایسے ہی کیا تھا۔ پہلے پہل جب میں نے ڈاکٹر صاحب (ڈاکٹر عطش درانی) کو بتایا کہ جناب ابھی فانٹ صرف دو کے جوڑ دکھا سکتا ہے تو سب خاصے مایوس ہوئے۔۔۔ کیوں کہ ہمیں کیبنیٹ سیکریٹری کو پیش کرنا تھا کچھ نہ کچھ اس وقت۔۔۔ یہ کوئی 20 اگست 2005 کی بات ہے۔ تو اس وقت میں نے کہا کہ جناب اردو کے قریبا 36 حروف ہیں۔ دو کے جوڑ میں بامعنی و بے معنی 1296 الفاظ بنتے ہیں مثلا جج، حج، خط، بد وغیرہ وغیرہ۔۔۔ پھر شاعر تو ہیں ہی ہم۔۔۔ بیٹھے بیٹھے آمد ہوئی اور ہم نے ایک ایسی غزل کہی جس کے تمام اشعار میں ایک بھی ایسا لفظ نہیں جس میں جوڑوں کی تعداد 2 سے زیادہ ہو! نمونہء پیش ہے۔
خاموشی سے گزر جا
اب تو دل سے اتر جا
گل ہونے کو ہے چراغ جاں
اے ابن آدم اب تو سدھر جا
طریق دعا ہے بس اس قدر
مدعا عرض کر اور اڑ جا
جو نہ ہو کوچہ جاناں سے گزر نے کا یارا
شرم کر اور ڈوب کے مر جا
دو کے جوڑ اور اردو ہے
جس قدر ہوتا ہے آج بس کر جا
اب دیکھیے بھلا اس میں کوئی بھی لفظ دو کے جوڑ سے زیادہ کا ہے؟ ہر کام کا آغاز چھوٹا ہی ہوتا ہے۔۔۔ پہلے ہی ہفتے آپ اپنے فانٹ میں محمد علی تبریزی نہیں بٹھا سکتے یہ بات ذہن میں رکھیے گا!
پھر اس کے بعد میں نے اس کا پرنٹ نکالا اس پر ہاتھ سے لکھا گیا پہلا کامیاب تجربہ! اس پر سب نے دستخط کیے اور کچھ نہ کچھ لکھا! اس سے پہلے سب بہت مایوس تھے اور مجھے آئے ہوئے ابھی بس کوئی پندرہ بیس دن ہوئے تھے۔ تو یہ تھا ہمارا آغاز۔۔۔ اب میں اس مراسلے میں لکھنا نہیں چاہتا کہ اس وقت پاک نستعلیق کی کیا صورت حال ہے کیوں کہ مجھے معاملات خفیہ رکھنے کا حکم ہے جناب استاذ محترم ڈاکٹر عطش درانی کی طرف سے۔۔۔ ورنہ۔۔۔ خیر۔۔۔ پرسوں کسی پوسٹ میں آپ ضرور کچھ نیا دیکھیں گے انشاءاللہ!
تین کے جوڑوں تک پہنچنے میں جتنا وقت اور جوکھم میں نے کیا ہے وہ میں جانتا ہوں۔ کنسلٹنٹ کی چھٹی کرا دی گئی تھی میرا اسسٹنٹ انکوائریاں بھگت رہا تھا اس میں نے خود پراجیکٹ سے علحدہ کر دیا تھا کیوں کے کام بہت سست جا رہا تھا۔۔۔ خود ستائی مت سمجھیے گا پر بہت پاپڑ بیلے ہیں۔۔۔ اللہ جانتا ہے۔۔۔
بہرطور میں پیغام یہ بھی دینا چاہتا ہوں کہ براہ کرم ذرا قرطاس کار محدود رکھیے مجھے بتانے دیجیے کہ کیا کتنا اور اس مقدار میں کرنا ہے۔ ہم لوگ کینوس تو بہت بڑا پھیلا لیتے ہیں لیکن جب تصویر کا وقت آتا ہے تو پاسپورٹ سائز تو کیا چھوٹا سا نیگیٹو بھی نہیں نکلتا!lol:
دوسرا آپ نے لکھا کہ کچھ دو کے جوڑ موجود ہیں تو جناب اصل میں دو کے جوڑ میں تو بنا لیں گے پر ہمیں اس سے بھی آگے جانا ہے ناں! تو اس واسطے آگے جا کر پھس جائیں گے۔ بہتر ہے کوئی کاتب بھیا ٹپک پڑے۔۔۔ کوئی قادری صاحب ہیں اگر وہ مان جائیں تو سبحان اللہ!