السلام علیکم
نبیل بھائی!
یہ پر پیچ کیا ہوتا ہے اب مجھے سمجھ نہیں
پیارے دوست! اب باون گزے کی وضاحت طلب کی تو کہیں سر ہی نہ پھوڑ وا بیٹھوں۔باون تو باون ایک ایک فٹ کا ڈنڈا بھی سر میں پر گیا تو چودہ طبق روشنی ہو جائیں گے اور مجھے ایک بلب کی روشنی میں نیند نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چودہ طبق روشن ہو جانے پر میرے خیال میں قبر میں بھی نیند نہیں آئے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا قیامت تک جاگنے کا کوئی ارادہ نہیں۔۔۔۔ویسے آپ کو پہلے ہی بتا دیتا ہوں کہ بار بار میری جواب میں
قیامت کیوں آرہی ہے۔۔بس کیا بتاوں قیامت کی کچھ زیادہ ہی فکر لگی ہے۔
اچھے دوست!آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔میں اس دھاگے میں بل ڈالنے کی جسارت نہیںکرنا چاہتا ۔اس لیے آؤٹ پٹانگ کی باتیں نہیںکروں گا۔میں ایک فانٹ کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں اس کے لیے کہاں پوسٹ کروں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے بڑا خوبصورت لگتا ہے وہ فانٹ جس میں پاکٹل کے ایڈز پر لکھتا ہوتا ہے۔“دل تو ایک ہے“کیا اس طرح کا کوئی یونی فانٹ ہے؟یہ بات میں آپ سے کہاں پوچھ سکتا ہوں (سوچتے ہوئے)
شاکر القادری! استاد جی گرمجوش استقبال پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔۔ حقیقتا آپ کا شاگرد بننے کے لیے کتنے گز کی پگڑی اور کتنے من مٹھا ئی لانا ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مت سمجھیے گا کہ میں آپ سے خطاطی سیکھینے کے لیے آپ کا شاگرد نامدار بننا چاہتا ہوں بلکہ میں تو فارسی کی ابجد سے واقفیت چاہتا ہوں جو مجھے آپ کی ہر پوسٹ میں نظرآرہی ہے اور مجھے چڑا رہی ہے کہ بچو۔۔۔۔۔۔!دھول کو بھی پا لو تو بڑی بات ہے۔
قیصرانی!پیارے بھائی آپکا بہت بہت شکریہ۔انشاء اللہ جلد ہی آپ دوستوں کی دوستی کا رنگ مجھے بھی رنگ دے گا۔