اوپن سورس نستعلیق فانٹ اردو نستعلیق

شاکرالقادری

لائبریرین
کوئی مجھے یہ بتائے گا کہ میں اپنی یوز آئی ڈی یا اسم رکن جو کہ رجسٹر ہوتے وقت انگریزی میں لکھ دیا تھا اب اردو میں تبدیل کروں تو میری رجسٹریشن متاثر تو نہیں ہو گی؟ اور مجھے لاگ ان ہونے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوگی؟ پیشگی شکریہ
 

باذوق

محفلین
مجھے بھی لیں بھائی جی

مجھے بہت افسوس ہے کہ میں کافی تاخیر سے اس دھاگے میں شامل ہو رہا ہوں
بعض دیگر مصروفیات کے سبب بھی یہاں بروقت نہ آ سکا۔
شاکر القادری صاحب سے بھی شکایت ہے کہ آپ محترم نے مجھے دوسرے معاملات میں مصروف کر دیا تھا :wink: مگر یہاں کی ہوا لگنے نہیں دی
عرض ہے کہ خاکسار کو بھی اس پروگرام میں شامل کر لیں تو مہربانی ۔۔۔ کورل ڈرا سے واقفیت ہے مگر اڈوب پر مہارت ہے۔
باقی باتیں ۔۔۔ یہ دھاگہ تفصیل سے پڑھنے کے بعد ۔۔۔ :lol:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم!
ارررررررے ۔۔۔۔۔۔ آپ مجھ سے شکایت کر رہے ہیں ۔ حالانکہ یہ شکایت تو مجھے ہونا چاہیے تھی آپ سے میں تو وہاں سے دامن چھڑا کر بھاگم بھاگ یہاں آ پہنچا ۔ لیکن آپ جناب تو ہنوز وہیں چاند ماری جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ضرور آیئے ۔۔۔۔۔!
چشم ما روشن دل ما شاد
لیکن وہ ہمارے محسن جو کہ محسن حجازی کے نام سے جانے جاتے ہیں وہ غائب ہیں خدا کرے وہ خیریت سے ہوں اور جلد آجائیں ۔ تاکہ گلشن کا کاروبار چلے ۔
ہاں نبیل نے ﴿پراجیکٹ کا آغاز﴾ کے نام سے نیا دھاکہ شروع کیا ہے باقی لوگ وہاں پر ہیں آپ بھی وہیں آجایئے
لیکن خدا کے لیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں چاند ماری نہیں چلے گی!
 

باذوق

محفلین
اردوپیجز پر تشہیر کی گئی ہے ۔۔۔

نبیل نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو لوگ دوسری فورمز جیسے کہ اردو پیجز یا آئی ٹی دنیا وغیرہ پر جاتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی ان فورمز پر ان پراجیکٹس کے بارے میں لکھیں تاکہ ان پر کام کرنے کے لیے افرادی قوت میں اضافہ ہو۔
نبیل ،
آپ کے حکم کی تعمیل کے طور پر اردوپیجز پر یہاں‌ تفصیل سے لکھا گیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اردوپیجز پر تشہیر کی گئی ہے ۔۔۔

باذوق نے کہا:
نبیل نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو لوگ دوسری فورمز جیسے کہ اردو پیجز یا آئی ٹی دنیا وغیرہ پر جاتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی ان فورمز پر ان پراجیکٹس کے بارے میں لکھیں تاکہ ان پر کام کرنے کے لیے افرادی قوت میں اضافہ ہو۔
نبیل ،
آپ کے حکم کی تعمیل کے طور پر اردوپیجز پر یہاں‌ تفصیل سے لکھا گیا ہے۔
جزاک اللہ
قیصرانی
 

احمد

محفلین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکۃ
باذق بھائی سے مجھ اس کے بارے میں آج ہی معلوم ہوا ۔۔۔۔ کچھ مصروفیات کی وجہ سے اس فارم پر پچھلے ماہ سے نہیں آسکا ۔۔۔
کورل ڈرا میں کافی مہارت ہے ۔۔۔ اگر ممکن ہو تو مجھے بھی اس کام میں شامل کر لیں ۔۔۔ جزاک اللہ خیر ۔۔۔
اردو کی ترقی کے لئے دعا گو ۔۔۔ احمد
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم

السلام علیکم!!
آج اردو پیجز پر گھوم پھر رہا تھا کہ ایک تھرڈ توجہ کا مرکز بن گیا۔اسی تھرڈ میں دیے گئے لنک کی بدولت میںآپ لوگوں کے درمیان ہوں اور اس وقت جتنی خوشی محسوس کر رہا ہوں بیان سے باہر ہے۔اللہ آپ تمام بھائیوں کو سلامت رکھے جو اپنی پیاری زبان اردو کے لیے ان تھک محنت کر رہے ہیں ۔یہ آپ لوگوں کی محنت کا ہی ثمر ہے کہ ایک مکمل اردو ماحول والے فورم پر اس وقت پوسٹ کر رہا ہوں۔
محسن بھائی کے لیے خصوصی طور پر دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کواورآپ کی ٹیم کو ثابت قدمی سے اپنے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہمت دے۔
مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ میں یہاں دیر سے پہنچا ہوں ،بڑی تڑپ ہے کہ اس ٹیم میں مجھے بھی کوئی جگہ مل جاتی،کورل ڈرا میں کام کر لیتا ہوںآپ سے اتنی گزارش ضرور کروں گا کہ اگر پ نے اس ٹیم میں اضافہ کا سوچا تو مجھے بھی خدمت کا موق ضرور دیجیے گا۔
ڈیڑھ سال کے لگ بھگ میں اردو پیجز پر کام کرتا رہا ہوں ۔انتطامی امور میں بھی شریک رہا۔وقت کی کمی کی بنا پر اب انٹر نیٹ سے تھوڑا دور ہو گیا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اب جبکہ یہ اردو کا ماحول مل رہا ہے تو اس دوری کوضرور ختم کروں گا۔
والسلام
 

دوست

محفلین
سائیں بسم اللہ۔
آپ کو جگہ نہ دیں جناب ہم تو ویری ہیں کام کے بندوں کے،
خوش آمدید آپ کو کئی بار آنلائن دیکھا ہے لیکن یہ شاید آپ کی پہلی پوسٹ ہے۔
محسن بھائی آجائیں تو یہ گاڑی آگے چلے۔ یہ جس “ٹیم“ کی آپ بات کررہے ہیں ان میں میرے جیسے بندے ہیں جو کبھی کورل ڈرا کے قریب سے بھی نہیں گزرے :wink: ۔ اس لیے آپ کی جگہ بے شک ہوگی اس میں۔
بس دل تھام کر رکھیئے۔
 

زبیر حسین

محفلین
دوست نے کہا:
سائیں بسم اللہ۔
آپ کو جگہ نہ دیں جناب ہم تو ویری ہیں کام کے بندوں کے،
خوش آمدید آپ کو کئی بار آنلائن دیکھا ہے لیکن یہ شاید آپ کی پہلی پوسٹ ہے۔
محسن بھائی آجائیں تو یہ گاڑی آگے چلے۔ یہ جس “ٹیم“ کی آپ بات کررہے ہیں ان میں میرے جیسے بندے ہیں جو کبھی کورل ڈرا کے قریب سے بھی نہیں گزرے :wink: ۔ اس لیے آپ کی جگہ بے شک ہوگی اس میں۔
بس دل تھام کر رکھیئے۔
شکریہ میٹھے دوست!
بلاشبہ یہ میرے لیے اعزازکی بات ہو گی اگر میں اس منصوبے میں عملی طور پر شریک ہو جاءوں۔
ایک بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ نے مجھے کیسے ان لائن دیکھ لیا جبکہ میں آج ہی یہاں رجسٹرہواہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہیں آپ قیامت سے دور تونہیں۔۔۔۔۔۔اب یہ نہ کہیے گا کہ بات سمجھ نہیں آئی :wink:
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم زندگی اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ آپ کی آمد ہمارے لیے مسرت اور تقویت کا باعث ہے۔ جہاں تک نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کا تعلق ہے تو اس پر کام محسن حجازی کی اور مصروفیت کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہا لیکن آپ اب تک کے ہوئے ہوئے کام پر نظر ڈالیں تو اسے سمجھنے میں بھی وقت لگے گا۔ اگر کوئی بات سمجھنے میں دشواری ہو تو شاکر القادری اور دوسرے دوست رہنمائی کے لیے حاضر ہیں۔ ٹائپوگرافی ایک نہایت پیچیدہ فیلڈ ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہے۔
 

دوست

محفلین
واقعی نہیں سمجھا بھائی جی۔
ویسے ہنس لیتا ہوں چونکہ بات ہنسنے والی ہی لگتی ہے :twisted: :twisted:
 

زبیر حسین

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم زندگی اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ آپ کی آمد ہمارے لیے مسرت اور تقویت کا باعث ہے۔ جہاں تک نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کا تعلق ہے تو اس پر کام محسن حجازی کی اور مصروفیت کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہا لیکن آپ اب تک کے ہوئے ہوئے کام پر نظر ڈالیں تو اسے سمجھنے میں بھی وقت لگے گا۔ اگر کوئی بات سمجھنے میں دشواری ہو تو شاکر القادری اور دوسرے دوست رہنمائی کے لیے حاضر ہیں۔ ٹائپوگرافی ایک نہایت پیچیدہ فیلڈ ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہے۔
وعلیکم السلام۔
نبیل بھائی!آپ کے استقبالیہ پوسٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،اس کے لیے اپ کا بے حد مشکورہوں۔اج صبح سے میں اسی ایک سیکشن کے سارے ڈوروں کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔یہاں کام بہت پہلے سے جاری ہے اور میں تو ابھی ابھی پہنچا ہوں ۔۔۔لیکن اس قافلے کی دھول میری نطروں میں ہے دھول سے پیوستہ رہنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
پارے بھائی ایک مشکل ہو رہی ہے اردو لکھتے ہوئے۔۔۔الف پر مد نہیں اتی جب مد ڈالتا ہوں تو ڈبا اجاتا ہے کافی دفعہ میں نے مد ان لائن کی بورڈ سے ڈالی لیکن اس طرح کوفت ہوتی ہے ۔جبکہ میں نے تھوڑی دیر پہلے محسن بھائی کو ذاتی پیغام بھیجا تھا وہاں پر کوئی مسئلہ نہیں تھا۔مد کیسےڈالوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
والسلام
 

دوست

محفلین
بھائی جی مد صرف آ میں استعمال ہوتی ہے اور آ آپ شفٹ اے سے لکھ سکتے ہو۔ اور تو کہیں بھی مد استعمال نہیں‌ ہوتی۔ یہاں اردو لکھنے کی سہولت ونڈوز کی سپورٹ کے بغیر بھی ہے۔ چناچہ اگر آپ اپنے ونڈوز کے کی بورڈ یعنی آلٹ شفٹ دبا کر اردو میں جاکر لکھ رہے ہیں تو پھر شاید کوئی مسئلہ ہو۔ جب پیغامی قطعہ سبز ہو تو آپ اردو لکھ سکتے ہیں جب کنٹرول سپیس دبائیں تو نیلا ہوجائے گا اب آپ انگریزی لکھ سکیں گے۔شارٹ کٹ ان پیج والا ہے یہاں۔
لیکن مدہ ان پیج والا نہیں ڈائریکٹ آ ہے شفٹ اے پر۔
 

زبیر حسین

محفلین
دوست نے کہا:
واقعی نہیں سمجھا بھائی جی۔
ویسے ہنس لیتا ہوں چونکہ بات ہنسنے والی ہی لگتی ہے :twisted: :twisted:
السلام علیکم!
پیارے دوست!
اپ نے کہا تھا کہ میں پہلے یہاں ان لائن نظر اتا رہا ہوں لیکن میں نے پوسٹ اج کی ۔جبکہ میں تو اج ہی یہاں رجسٹر ہوا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپ کی بات سے میں یہ سمجھا شاید اپ کے ہاں وقت میں برکت ہے ،یعنی صبح سے اب تک شاید کچھ لمبا عرصہ بیت گیا ہوجبکہ ہمارے ہاں تو وقت سے برکت ہی اٹھ گئی ہے اورمجھے یوں لگ رہا ہے ابھی کمپیوٹر ان کیا ہے ابھی رجسٹر ہوا ہوں اور اب سہ پہر ہو گئی ہے اور میں نے صرف چند پوسٹس کی ہیں۔وقت کا یوں تیزی سے گزرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ برکت اٹھ گئی ہے اور وقت سے برکت کا اٹھنا قرب قیامت کی نشانی ہے ۔اور اپ کے جملے کودیکھ کر ایسے میں یہی نتیجہ اخذ کر سکتا ہوں کہ وہاں وقت میں برکت ہے مطلب قیامت سے اپ دور ہیں یا قیامت اپ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
والسلام
 

زبیر حسین

محفلین
پیارے دوست!
سمجھ گیا ہوں سب ۔میں کی بورڈ سے آلٹ پلس شفٹ دبا کر سٹیج نیلا ہو جانے پر لکھتا تھا۔اب ساری بات سمجھ میں آگئی ہے ۔۔۔راہنمائی کرنے پر آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
خوش رہیں
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
زندگی، بہت خوب۔۔ اتنی پر پیچ بات کرکے بھی آپ کہتے ہیں کہ یہ نہ کہنا کے سمجھ نہیں آئی۔ :eek:
 
Top