ايک معياري قرآني فونٹ

arifkarim

معطل
بس دعاا کریں کہ یہ کام جلد مکمل ہو جائے۔ یہ نہ ہو کہ خدا نا خواستہ یہ کام بھی باقی پراجیکتس کی طرح ادھورا ہی رہ جائے !
 

علوی امجد

محفلین
ماشاءاللہ ۔ یہ صدقہ جاریہ ہوگا آپ احباب کے لیے۔ بہت اچھا ۔ محفل پر تو ماشاء اللہ زوروشور سے کام جاری ہے ۔ آج جب نیٹ پر آیا تو فونٹ کے نمونے دیکھے جی خوش ہوگیا ۔ بس اب بیتابی سے فونٹ کا انتظار ہے ۔ ایسے ہی ایک فونٹ کا سب کو انتظار تھا ۔ اس فونٹ کو عربی کوڈنگ کے ساتھ بنایا گیا ہے یا اردو کوڈنگ کے ساتھ ۔

یہ فانٹ مکمل یونی کوڈ ھوگا۔ اور اس پر کام ہورہا ہے۔ سب سے مشکل کام اعراب کی سیٹنگ ہے۔ کیونکہ قرآن پاک کے لئے بننے والے فانٹ میں‌اعراب ہر کیریکٹر کے بالکل صحیح جگہ پر ہونے چاھیئے۔ تاکہ قاری قرآن کو پڑھنے میں‌دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انشاء اللہ دعاگو رھیئے کہ جلد از جلد یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے۔
 

علوی امجد

محفلین
محفل نور قرآن فانٹ کے اندر چند باتوں پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے:

1) لیگیچرز کا زیادہ استعمال نہ ہونے پائے۔ اس وقت فانٹ کل 242 کیریکٹر پر محیط ہوچکا ہے۔ جس میں صرف ایک لفظ "اللہ" کا ھی لیگیچر ہے۔ باقی کوئی لیگیچر شامل نہیں ہے۔ "ین"، "لی" وغیرہ کے لیگیچر کیریکٹر کی اشکال سے وجود میں آئے ہیں۔ (اس کام کے لئے فن کتابت سے دلچسپی بہت کام آتی ہے)

2) خط نسخ کی سب سے بڑی خوبصورتی تب وجود میں آتی ہے جب الفاظ ایک متوازی سطح پر چلیں۔ وہ الفاظ جو "کرسی" کی لائین سے نیچے گرتے ہیں مثلا "ی"، "ن" اور "ر"‌ وغیرہ ان کو اگر "کرسی (Base Line) کے قریب کردیا جائے تو وہ خط کی خوبصورتی کو زیادہ بہتر طور پر ابھارتے ہیں۔ اس چیز پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

3) برصغیر کے خط نسخ کو اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو وہ عربوں کے خط نسخ کی نسبت اعراب کو ایک متوازی سطح پر نہیں رکھتا۔ اس میں اعراب کو جتنا ممکن ھوسکے حرف کے قریب رکھا جاتا ہے۔ تاکہ پڑھنے والا خصوصا "قرآن" پڑھنے والے کو اعراب کے پڑھنے میں زیادہ دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس چیز کو بھی یہاں ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ بھی کافی تیکنیکی چیزیں ذہن میں ہیں جو میں اس فورم کی توسط سے اپنے ساتھیوں کے نوٹس میں لاتا رہوں گا۔ تاکہ مستقبل میں بننے والے کسی بھی قرآنی نسخ فانٹ میں بنانے والے کو آسانی رھے۔
 

علوی امجد

محفلین
قرآن پاک کے لئے فانٹ میں کافی حد تک کیریکٹرز پر کام ہوچکا ہے۔ اس وقت کل کیریکٹرز 364 ہوچکے ہیں۔ لیکن ابھی بھی میں مطمئن ہوں۔ مزید بہتری کے لئے تمام ممکنہ اشکال پر کام کرنے کا ارادہ ہے۔ تاکہ ہمارا فانٹ ایک مکمل قرآنی فانٹ بن سکے۔
اعراب پر کام زیادہ وقت لے رہا ہے۔ جو کہ میرے خیال اس فانٹ میں اصل کام ہے۔ فانٹ کا ایک تازہ ترین نمونہ حاضر خدمت ہے۔



یونی کوڈ میں جو مسئلہ آرہا ہے وہ یہ کہ چھوٹی مد کی ویلیو تو 0653 ہے لیکن بڑی مد کہاں پر ہے؟
 

علوی امجد

محفلین
السلام علیکم!

محرم الحرام کی مصروفیت کی وجہ سے فورم سے غیر حاضری پر معذرت۔

"نور القرآن" فانٹ کا پہلا ورژن حاضر خدمت ہے۔ اس میں ابھی کام باقی ہے۔ لیکن آپ حضرات اگر اس کو استعمال کریں گے تو اس میں موجود خامیوں کی نشاندھی ہو سکے گی جس سے یہ فانٹ زیادہ بہتر بن سکتا ہے۔

"ک" کے فورآ بعد اگر آپ "چھوٹی کش" یا یونی کوڈ 640 کا استعمال کریں گے تو "ک" کی لمبی شکل مل سکے گی۔ جو عربی ٹیکسٹ میں زیادہ خوبصورتی پیدا کرتی ہے۔

آیات نمبر کے دائروں کو دونوں بریکٹوں پر ڈال دیا گیا ہے جو کہ یونی کوڈ 0028 اور 0029 پر موجود ہیں۔ یعنی سٹارٹ میں دائیں بریکٹ اور اختتام بائیں بریکٹ۔ مثلا (25) یا (15) وغیرہ ۔

باقی لیگیچرز کا کم سے کم استعمال کیا گیا ہے تاکہ اعراب میں کوئی خامی نہ آسکے۔

فانٹ کو فی الحال میں نے اپنی ادھوری ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے اس کا لنک یہ ہے۔
http://www.alvitechnologies.com/downloads/Noor-e-QuranV1.1.ttf
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم!

محرم الحرام کی مصروفیت کی وجہ سے فورم سے غیر حاضری پر معذرت۔

"نور القرآن" فانٹ کا پہلا ورژن حاضر خدمت ہے۔ اس میں ابھی کام باقی ہے۔ لیکن آپ حضرات اگر اس کو استعمال کریں گے تو اس میں موجود خامیوں کی نشاندھی ہو سکے گی جس سے یہ فانٹ زیادہ بہتر بن سکتا ہے۔

"ک" کے فورآ بعد اگر آپ "چھوٹی کش" یا یونی کوڈ 640 کا استعمال کریں گے تو "ک" کی لمبی شکل مل سکے گی۔ جو عربی ٹیکسٹ میں زیادہ خوبصورتی پیدا کرتی ہے۔

آیات نمبر کے دائروں کو دونوں بریکٹوں پر ڈال دیا گیا ہے جو کہ یونی کوڈ 0028 اور 0029 پر موجود ہیں۔ یعنی سٹارٹ میں دائیں بریکٹ اور اختتام بائیں بریکٹ۔ مثلا (25) یا (15) وغیرہ ۔

باقی لیگیچرز کا کم سے کم استعمال کیا گیا ہے تاکہ اعراب میں کوئی خامی نہ آسکے۔

فانٹ کو فی الحال میں نے اپنی ادھوری ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے اس کا لنک یہ ہے۔
http://www.alvitechnologies.com/downloads/Noor-e-QuranV1.1.ttf

شکریہ علوی امجد صاحب، انشاءاللہ اسکے نمونہ بھی پوسٹ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اسکی جزا دے۔ اب ہمارے پاس سلیم فانٹ کیساتھ ایک اور قرآنی فانٹ آگیا ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
55876a26.gif

یونیکوڈ ویلیوز: 06db, 061e, 06e1, 06e4, 06AA, موجود نہیں ہیں یا درست نہیں ہیں۔ اور آپ نے 06db میں سکتہ کیوں ڈالا ہے؟ چھوٹی مد بھی نہیں ہے۔ اور آیات نمبز کے اوپر وقف بھی نہیں لگ رہے۔ اور جو لگ رہے ہیں وہ درست جگہ پر نہیں لگ رہے۔

البتہ آیات نمبرز ڈالنے کا نظام بہت اچھا ہے۔ well done!

فی الوقت نور ہدایت کا فانٹ چھپے پوئے قرآن سے سب سے زیادہ قریب ہے! :)
 

طمیم

محفلین
سبحان اللہ

ماشاء اللہ بہت خوبصورت فونٹ ہے ۔اللہ تعالی آپ کو بہت جزا دے۔ اس تھوڑے سے عرصہ میں‌ اتنے کامیاب فونٹ کو تیار کرنا ایک معرکہ ہے ۔ ڈاؤنلوڈ کرلیا ہے استعمال کرکے دیکھتے ہیں ۔ لیکن جو چیزیں مکرم عارف کریم صاحب کے پیش کئے گئے نمونے سے ظاہر ہورہی ہیں ان کا تجزیہ درج ذیل ہے ۔
میرے خیال میں‌بھی جیسا کہ عارف کریم صاحب نے فرمایا ہے علامات کو آیت کے نشان کے اوپر ہونا چاہیئے ۔
اس سلسلہ میں‌اگر آیت کے نشان کے لئے چھوٹے دائرے یا چھوٹی بریکٹ لی جائے تو بہتر ہوگا ۔ اس طرح علامات لگانے کے لئے زیادہ جگہ میسر ہوگی۔
بڑی مد آنے کے بعد اگلا لفظ بڑی مد کے ساتھ لگا ہوتا ہے یعنی بڑی مد کے بعد فاصلہ زیادہ ہونا چاہیئے
بالاخرہ میں‌لا پر کھڑی زبر لگنے سے اس کی نئی شکل اچھی نہیں‌لگ رہی۔
باقی باتیں فونٹ کے استعمال کے بعد ۔
 

علوی امجد

محفلین
شکریہ عارف کریم صاحب غلطیوں کی نشاندہی کرنے کی۔ یہ اغلاط میں نے درست کردی ہیں۔ مزید کچھ تجاویز آ جائیں تو ان کو بھی شامل کرلیں گے۔الم میں مد اور شد آگے پیچھے ہو گئیں۔ اس کو بھی میں ٹھیک کرلیا ہے۔ انشاء اللہ اگلے چند دنوں میں دوسرا ورژن اپ لوڈ کردوں گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
علوی صاحب

ہ ک اور ی
یہ وہ حروف ہیں جن کی عربی اور اردو ویلیوز مختلف ہیں
عام طور پر جو کی بورڈز استعمال کیے جاتے ہیں ان میں اردو ویلیوز رکھی گئی ہیں
جبکہ آپ نے فونٹ میں عربی ویلیوز کو استعمال کیا ہے
اس سلسلہ میں مشورہ یہ ہے کہ
اردو ویلیوز کو بھی شامل کیا جائے لیکن ان ویلیوز کے نتیجہ میں ظاہر ہونے والی علامات وہی ہوں جو آپ نے شامل کی ہوئی ہیں

مثلا اس فونٹ میں عربی ہ کے ساتھ لفظ " الله"
لیکن اردو ویلیو والی ہ کے ساتھ درست نہیں لکھا جا رہا میں نے اپنی اس پوسٹ کے اگلے حضہ پر آپ کا فونٹ اپلائی کیا ہے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اردو کی بورڈ کے ساتھ ہ جہاں جہاں لکھی گئی ہے وہ غائب ہے
اس کو ضرور شامل کیجئے لیکن ہ کی اشکال وہی ہوں جو قرآنی فونٹ میں آپ نے پہلے سے رکھی ہوئی ہیں


[FONT="Noor_e_Quran"]اسلام کو روز اول سے جن فتنوں اور مصائب سے دوچارہونا پڑا اگر کسی دوسرے مذہب کو ان سے واسطہ پڑتا تو وہ اسے پیس کر رکھ دیتے اس کا شیرازہ بری طرح سے پراگندہ ہو جاتا اوراس کی خاک تک کو بھی مخالف ہوائیں اڑا چکی ہوتیں ۔ اگر ایک شعلہ بجھتا ہے تو دوسرا بھڑک اٹھتا ہے ۔ اگر ایک بغاوت فرو ہوتی ہے تو نئی بغاوتیں رونما ہو جاتی ہیں ۔ اگر ایک سازش کا خاتمہ ہوتا ہے تو تخریبی عناصر کسی اور خوفناک سازش کا دام ہم رنگ زمین بچھانے میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔ لیکن اسلام ان تندو تیز طوفانوں میں روشنی کے بلند مینار کی طرح قائم رہا اس کی دلفریب تجلیات تاریکیوں کا سینہ چیرتی رہیں اور گرداب و تلاطم میں پھنسے ہوئے سفینوں کو سلامتی کے ساحل تک پہنچاتی رہیں اور اسلام کا یہ مینار تاقیامت یونہی ضیاء پاش رہے گا ۔
مجھے قارئین کرام کی خدمت میں ایک ایسی کتاب پیش کرتے ہوئے قلبی مسرت ہو رہی ہے جو اپنے انداز بیان میں دلفریب اسلوب نگارش میں انوکھی اور شکوک و شبہات کے رد میں نہایت بے باک ہے اور جس کا دامن قوی دلائل سے بھرپور ہے جس میں ایک ہولناک سازش کو بے نقاب کیا گیا ہے جس کے تاروپود کو انتہائی مہارت اور عجیب سبک دستی سے بنا جا رہا ہے ۔۔ جس پر باکمال مہارت سے ایک نظر فریب اور دلکش ملمع کیا جارہا ہے اس سے میرا مدعا وہ ناپاک سازش ہے جو سید المرسلین رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت طاہرہ کے خلاف کی جارہی ہے ۔
اس نظریہ باطل ﴿ انکار سنت ﴾ سے پیار کرنے والوں کے پاس کوئی مضبوط اور نئی دلیل نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی گم کردہ راہ فرقوں نے ان کا سہارا لیا اور حق و صداقت کے علمبرداروں نے ان کے طلسم باطل کو توڑا اور ان کے دلائل کے ضعف تضاد اور تعصب کو واشگاف کر کے رکھ دیا ۔ وقت اس حقیقت کو آشکار کر دے گا ۔ کہ حق کا پلا اب بھی بھاری ہے ۔ اس کے پاس ایسے ذی استعداد آدمیوں کی کمی نہیں ہے جو اس کی عزت کی حفاظت کر سکتے ہیں ۔ اور اس کی ناموس پر دست درازی کرنے والوں کو کیفر کر دار تک پہنچا سکتے ہیں ۔ اور منکرین سنت کے اس گروہ کو مکرو فریب کی بے پناہ قوتوں کے باوجود عنقریب ہی پتہ چل جائے گا کہ اس کا انجام عبرت ناک ناکامی کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوں نے آج تک ساحرانہ مکاری سے کام لیا ہے ۔ اور ساحر جتنی کرو فر سے آئے اس کے مقدر میں ذلت و رسوائی رقم ہو چکی ہے ۔


لفظ اطاعت ، اتباع کے معانی کی تحقیق
اطاعت رسول کے حکم الہی کی تعمیل کی واحد صورت
ایک شبہ اور اس کا ازالہ
حکمت قرآن اور سنت نبوی ایک معنی کی دو تعبیریں
انبیا کرام کو دو چیزیں دی گئیں ، کتاب اور حکمت
لفظ حکمت کے مفہوم کی تحقیق
احکام قرآن پر عمل اتباعِ سنت کے بغیر ناممکن ہے۔ چند مثالیں
پہلی مثال
[/FONT]
 

علوی امجد

محفلین
شکریہ قادری بھائی!

فانٹ کی خامیوں کی نشاندہی کرنے کی۔ چونکہ زیادہ عربی اور قرآنی خط بنانے پر کی گئی اس لئے اردو کے کیریکٹرز پر زیادہ محنت نہیں کرسکا۔ ابتدائی ورژن کا مقصد بھی یہی تھا کہ کچھ خامیوں کی نشاندہی ہوجائے۔ اگلا ورژن انشاء اللہ مکمل ہوگا۔
 

اردو

محفلین
فونٹ کے لئے عربی یا اردو کی بورڈ

محترم علوی صاحب آپ کو فونٹ تیار کرنے پربہت بہت مبارک ہو ۔فونٹ بہت خوبصورت نظر آرہا ہے ۔ اس کی ٹائپنگ کے لئے اردو کی بورڈ استعمال کرنا چاھیئے یا عربی کیبورڈ ۔ میں‌نے اردو کی بورڈ کے ساتھ
ئیں​
لکھنے کی کوشش کی تھی لیکن ء لکھنے کے بعد ی ڈالنے پر آپس میں نہیں ملا کیا اس کے لئے کوئی اور طریق ہے ۔ یا عربی اور اردو کی بورڈ کا فرق ہے ۔
 

رضا

معطل
ماشاء اللہ بہت اچھا فونٹ ہے۔۔
عارف کریم بھائی نے جو چھپا ہوا ‍قرآن کا نمونہ پیش کیا۔اس میں سلیم فونٹ کافی اچھا دکھائی دے رہا ہے۔لیکن میرے پاس اتنا اچھا رزلٹ نہیں دے رہا۔نور قرآن فونٹ کا رزلٹ زیادہ بہتر ہے۔
میں نے نور ‍قرآن فونٹ کو ذکر سوفٹوئیر میں چیک کیا۔ تو جہاں الف لکھا ہوا تھا۔وہ غائب ہے۔شاکرالقادری بھائی والا مسئلہ ہی لگتا ہے۔ادھر ہ غائب ہورہی ہے تو ادھر الف۔۔۔۔

[FONT="_PDMS_Saleem_QuranFont"]ٱلرَّحْمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ [/FONT]
[FONT="Noor_e_Quran"]ٱلرَّحْمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ [/FONT]
ZerkSapmleinNooreQuran.gif
 

علوی امجد

محفلین
محترم علوی صاحب آپ کو فونٹ تیار کرنے پربہت بہت مبارک ہو ۔فونٹ بہت خوبصورت نظر آرہا ہے ۔ اس کی ٹائپنگ کے لئے اردو کی بورڈ استعمال کرنا چاھیئے یا عربی کیبورڈ ۔ میں‌نے اردو کی بورڈ کے ساتھ
ئیں​
لکھنے کی کوشش کی تھی لیکن ء لکھنے کے بعد ی ڈالنے پر آپس میں نہیں ملا کیا اس کے لئے کوئی اور طریق ہے ۔ یا عربی اور اردو کی بورڈ کا فرق ہے ۔


آپ غالبا فونیٹک کی بورڈ استعمال کررھے ہیں جس میں ء یونی کوڈ "0640" پر ہے۔ اگر آپ یونی کوڈ "0626" استعمال کریں تو آپ کا ء اور ی صحیح طریقے سے جڑ سکیں گی۔ جو کہ فونٹیک کی بورڈ میں غالبا "Shift+4" پر ہے۔



عربی میں دو طرح کے ھمزہ استعمال ہوتے ہیں۔ ایک "ء" اور دوسرا "ئ"۔ مثلا درجہ ذیل مثال میں "جاءکم" میں اگر ہمزہ کی ابتدائی شکل لگا دی جائے تو وہ "کم" کے "ک" سے مل جائے گی جو کہ صحیح نہ ہوگی۔ اور اگر "سپیس" دے دیا جائے تو پھر لفظ کے علیحدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ جو اکثر فارمیٹنگ میں مسائل بناتا ہے۔ جس سے قرآن کے پڑھنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔

 

علوی امجد

محفلین
ماشاء اللہ بہت اچھا فونٹ ہے۔۔
عارف کریم بھائی نے جو چھپا ہوا ‍قرآن کا نمونہ پیش کیا۔اس میں سلیم فونٹ کافی اچھا دکھائی دے رہا ہے۔لیکن میرے پاس اتنا اچھا رزلٹ نہیں دے رہا۔نور قرآن فونٹ کا رزلٹ زیادہ بہتر ہے۔
میں نے نور ‍قرآن فونٹ کو ذکر سوفٹوئیر میں چیک کیا۔ تو جہاں الف لکھا ہوا تھا۔وہ غائب ہے۔شاکرالقادری بھائی والا مسئلہ ہی لگتا ہے۔ادھر ہ غائب ہورہی ہے تو ادھر الف۔۔۔۔

[FONT="_PDMS_Saleem_QuranFont"]ٱلرَّحْمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ [/FONT]
[FONT="Noor_e_Quran"]ٱلرَّحْمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ [/FONT]
ZerkSapmleinNooreQuran.gif


یہاں غالبا وہ الف استعمال ہورہی ہے جس کے اوپر "ٱ" استعمال ہورہی ہے۔ میں نے چونکہ اپنے مقامی قرآن کے متن کو ٹیسٹ کیا تھا اس لئے میں اس کا اضافہ نہ کرپایا۔ اگلے ورژن میں ٹھیک ہوجائے گا۔ انشاء اللہ
 

گل خان

محفلین
دوستو۔۔سلیم فونٹ میں میں نے جب لفظ۔۔۔طیبۃ۔۔۔امۃ۔۔۔توبۃ وغیرہ لکھے جن میں آخری حرف کے ساتھ گول ۃ (گول ت )آتی ہے تو یہ گول ۃ آخری حرف کے ساتھ جڑتی نہی۔۔۔ اس ک کیا حل ہے۔۔۔۔
 
Top