برادرم، خدارا! بغیر چیک کئے اغلاط نہ نکالا کریں۔ آپ اپنے کی بورڈ کی ویلیوز کو چیک کریں۔ سارے کیریکٹرز موجود ہیں۔ "ۃ" یونی کوڈ 0629 پر اور"ئ"0626 اور FEF1 دونوں کی سپورٹ موجود ہے۔
برادر بصد معذرت، آپ سے تعلق کے حوالے سے گلہ کرنے کا حق رکھتا ہوں کہ آپ نے کتنی آسانی سے طنز کردیا کہ"باقی دوسرے بھائی مہیا کر دیں گے"۔ یقینا ھر نئی بننے والی چیز اور سافٹ وئیر میں یقینا خامیاں ہوتی ہیں۔ لیکن اس طرح براہ راست طنز کرکے کسی کی محنت کو یوں ضائع نہ کیا کریں۔ اس فانٹ کی ابتداء قرآن کے لئے ایک معیاری فانٹ کے حوالے سے ہوئی تھی اس میںاردو کے حوالے سی اتنی خوبصورتی موجود نہیں۔ اردو کے لئے تو آپ کو بے شمار فانٹ مہیا ہوجائیں گے۔
شکریہ۔
محترم میرا یہ کہنے کا مطلب ہرگز نہیں تھا ۔ اگر آپ کی اس بات سے دل آزاری ہوئی ہو تو میں بےحد مغذرت خواہ ہو۔۔۔ آپ نے اتنی محنت سے بنایا اور میں منہ اٹھا کے کہہ رہا ہوں کہ کچھ کمی رہ گیئ۔
برائے کرم معافی عنایت فرمائیں۔ آئندہ احتیاط ہوگئ۔ اور یقین جانیے کہ مجھے خود آج ہی پتا چلا کہ عربی اور اردو کی قدرے " ۃ " کے لیے مختلف ہے کیونکہ جب میں آج قرآن کے لیے کی بورڈ بنا رہا تھا تو مجھے اندازہ ہوا کہ میں غلطی پر ہوں۔۔
بہرحال میں ایک بار پھر بلکہ ہزار معافیاں مانگتا ہوں کہ جس سے آپ کی دل آزاری ہوئی۔ کسی مسلمان کی دل آزاری کتنا بڑا گناہ ہے یہ تو علماء کرام ہی بہتر جانتے ہے ۔ بس ہمیں تو اسی بات سے منع کیا گیا ہے کہ کسی کا دل مت دکھاؤ کیونکہ رب اس دل کے سوا کہی نہیں بستا۔۔۔
تو کیا میں امید رکھو آپ نے مجھے معاف کردیا اور یہ معاملہ رب العزت کی بارگاہ میں نہیں جائے گا۔ (یعنی آپ یہی دنیا میں مجھے معاف کردیں گے)۔۔۔
جاہل گوار ہو اس لیے اتنی غلط بات کرگیا۔۔۔۔ معافی ی ی ی۔۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
والصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
وعلٰی آلک واصحابک یا حبیب اللہ