تعارف اُردو سے محبت کرنے والے مجھے ضرور خوش آمدید کہیں گے

جی جی اپنے علاقے کے دفاع تو ہر بندے کا حق ہے.
کابل باسیوں کا تو پتا نہیں انہوں نے بنائی ہے کے نہیں لیکن کسی غیر گجراتی سے پوچھیں تو وہ آپ کو ٹھیک سے اس مثال کا مطلب سمجھا سکے گا بشرطیکہ اس کو اس بات کا مطلب معلوم ہو :sleep::cool::cool::cool:
کسی غیر گجراتی سے پوچهنے کی بهلا کیا ضرورت رہ گئی اب۔ آپ کا کہا ہمارے سر آنکهوں پر۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ہاہاہا :) :)
او گاڈ
سب آکھو سُبحان اللہ
آپ نے کبھی ان مولانا سے مسجد کے باہر ملاقات نہیں کی :)
ویسے ان پیدا ہوئے حالات کی تفصیل بھی لکھ دینی تھی :)
بعد کے حالات مولانا کے حسبِ منشا تھے اور مجھے ایسا لگا کہ میرے دائیں بائیں بیٹھے دہقانی وضع قطع کے سادہ لوح لوگ میری فارمولے کے تحت ہونی والی کایاکلپ کو بھی انجوائے کر رہے ہیں۔ ایک سوٹڈ بوٹڈ شہری بابو جو بے نیازی سے اپنی سوچوں میں محو تھا اچانک اُن کے رنگ میں رنگا گیا تھااور اب پورے جوش سے کہہ رہا تھا " سُبحان اللّہ" "سُبحان اللّہ" :)
 
ایک سوٹڈ بوٹڈ شہری بابو جو بے نیازی سے اپنی سوچوں میں محو تھا اچانک اُن کے رنگ میں رنگا گیا تھااور اب پورے جوش سے کہہ رہا تھا " سُبحان اللّہ" "سُبحان اللّہ" :)
بقول آپ کے وہاں بہت شور اور دھما چوکڑی مچی ہوئی تھی، اُس کے باوجود آپ بے نیازی سے اپنی سوچوں میں محو تھے ؟؟؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے۔ :p وہاں تو مسجد سے باہر والے بے نیازی سے اپنی سوچ میں محو نہیں رہ سکتے، اور آپ امام صاحب کے سامنے بیٹھ کر بے نیاز بھی ہو گئے اور سوچوں میں محو بھی ہو گئے۔ کہیں مارکیٹ میں ساونڈ پروف سوچ تو نہیں آ گئی :ROFLMAO:۔ بتا دیں بھائی بہت سُوں کا بھلا ہو جائے گا۔
 
میں نے خدانخواستہ ایسا ہرگز نہیں کہنا چاہاتھا۔ بہت عرصہ پہلے کی بات ہے اور میرے لیے نیا تجربہ تھا اس لیے کچھ سٹپٹا گیا تھا۔ آپ آج بھی دیہی علاقوں میں خطاب و تقریر کے الگ انداز کا تجربہ کر سکتے ہیں اب یہ ایک نارمل سی چیز لگتی ہے. مرحوم سلطان راہی کو فن کی معراج پر پہنچانے والے ہمارے سادہ دل محنت کش بھائی مذہب میں بھی جوش اور کھڑاک کا وہی معیار پسند کرتے ہیں اُن کے اخلاص پر مگر اس سے شک نہیں کیا جا سکتا. وہ بہت سے معاملات میں شائد ہم سے بہتر ہیں۔ سوچوں میں گم ہونے کےلیے ہم جیسے نکمے کسی زمان و مکان کے پابند نہیں ہیں :)
 
ساقی۔

محفلین
عامر بھائی میں ٹھیٹ پنجابی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اور آپ کو پتا ہے کہ پنجابی گھرانوں کا ماحول کیسا ہوتا ہے اور مثالیں بھی ایسی کلاسیکل قسم کی دی جاتی ہیں جن کا اثر رات گئے تک جاری رہتا ہے.
اب کی جو مثال ہے وہ گجرات شریف کے لیے نہیں ہے لیکن گجراتیوں کے لیے ہے ہو سکتا ہے اس مثال کے بعد مجھے کافی تنقید کا نشانہ بنانا پڑے لیکن پھر بھی آپ کی خواہش پوری کرنا میرا فرض ہے تو سنئے پھر....
مثال تو پنجابی کی ہے لیکن اردو میں لکھ رہی ہوں...
سانپ اور گجراتی جہاں بھی دیکھو سانپ کو چھوڑ دو گجراتی کو مار دو... سانپ کے کاٹنے سے تو آپ بچ سکتے ہو لیکن گجراتی کے...................................... آھو
عبدالقیوم چوہدری بھائی سے اور عامر شہزاد بھائی سے معذرت :sneaky::sneaky::sneaky:

ویسے جس گجراتی کا ذکر آپ نے کیا ہے وہ انڈیا کا ’’گجراتی‘‘ ہو گا ورنہ ہم جیسے معصوم لو گ بھی گجرات میں بستے ہیں ۔اگر ایسا ہوتا تو اب تک مارے جا چکے ہوتے ہم ۔ کیونکہ ہم کو توکتنے ہی’ لوگ‘ دیکھ چکے ہیں۔ :)

خوش آمدید عامر صاحب ۔دیر آئے درست آئے:)
 
شُکریہ ساقی صاحب، ویسے ساقی خود محفل میں موجود ہو تو محفلین کی دیر سویر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ نے محفل سجائی اور ہم بھی شریک ہو گئے :)
 
ویسے جس گجراتی کا ذکر آپ نے کیا ہے وہ انڈیا کا ’’گجراتی‘‘ ہو گا ورنہ ہم جیسے معصوم لو گ بھی گجرات میں بستے ہیں ۔اگر ایسا ہوتا تو اب تک مارے جا چکے ہوتے ہم ۔ کیونکہ ہم کو توکتنے ہی’ لوگ‘ دیکھ چکے ہیں۔ :)

خوش آمدید عامر صاحب ۔دیر آئے درست آئے:)
جی بھائی اب اس گجراتی کا ذکر ہے یاں سرحد پار کے گجراتی کا وہ تو سیانے لوگ ہی کنفرم کر سکتے ہیں ویسے سیانے لوگ تو آپ کے گجرات شہر میں بھی ہیں انہی سے کنفرم کر لیں. میں نے بھی پوچھا تھا اپنی سیانی خالہ سے وہ یہ کہتی ہیں جس طرح پنجابی پنجابی ہوتا ہے چاہے سرحد پار کا ہو یا پاکستان کا اسطرح گجراتی گجراتی ہوتا ہے چاہے سرحد پار کا ہو یاں پاکستان کا
 
بِسْمِ اللہِ ال‬رَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
مختصر سا تعارف
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاۃ
میرا نام محمد عامرشہزاد ہے۔
تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے اور پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ہوں۔ اردو زبان کی مذہبی اور معاشرتی تحاریرپڑھنے سے قلبی لگاؤ ہے اور پھر یہی لگاؤ لکھنے کے شوق کا سبب بنا، اور میں نے اردو بلاگنگ شروع کی۔روز مرّہ کی مصروفیات سے جو فارغ وقت ملتا ہے، اُس میں کچھ نہ کچھ ایسا لکھنے کی کوشش کرتا ہوں جو پڑھنے والے کے لیے علمی لحاظ سے مفید ثابت ہو۔ اپنے "جُستجو" بلاگ میں جو بھی تحریر مَیں لکھتا ہوں وہ میری ذاتی ہوتی ہے، جہاں کہیں مَیں کسی اور کا مواد نقل کرتا ہوں وہاں اُس کا حوالہ ضرور دیتا ہوں، تا کہ وہ مواد اپنے اصل لکھاری کی پہچان بنے۔
اُردو بلاگنگ کے لیے میں نے زیادہ تر راہنمائی بلال بھائی کی ویب سائٹ سے حاصل کی ہے جو کہ بلا شُبہ اُردو کی ترویج کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اُن سے غائبانہ تعارف گوگل کے ذریعے ہی ہوا تھا۔
پیارے قارئین آپ کی حوصلہ افزائی اور مثبت تنقید میری تحریروں کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ امید ہے آپ سب کا آنا جانا لگا رہے گا۔ میری تحریر کو اپنا قیمتی وقت دینے کے لیے آپ کا بہت بہت شُکریہ۔
http://jstjoo.blogspot.com/
خوش آمدید پیارے بھائی
یہ سلام میں " بركاته " ہے یا " بركاة "
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ آپی ماشاءاللہ بہت اچھا لگا آپ کا نام لے کر مخاطب کرنا یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں جب سے فورم پر آئی ہوں بہت سے لوگوں کے بارے میں جاننے کی کوشش میں لگی ہوئی ہوں جن میں آپ سرِ فہرست ہیں. ایک تو آپ اتنی پرانی اردو کی لکھاری :) معذرت کے ساتھ پرانی لکھا عمر کے حساب سے نہیں بلکل اردو زبان کی خدمت اور ترقی و ترویج کے اعتبار سے جو کردار ہے اس حساب سے پرانی کہا ہے اور دوسری بات جو آپ میں منفرد ہے وہ ہے آپ کا سید زادی ہونا باقی تو انسان کی اپنی سوچ ہے لیکن میرے لیے ہر سادات گھرانہ بہت محترم اور قابلِ احترام ہے....
جی جی ضرور پکے مسلمان ہونے کا تحریری ثبوت بھی حاضر کر دوں گی لیکن کچھ انتظار کرنا پڑے گا سچ پوچھیں تو ابھی جمعہ جمعہ چار دن ہوئے ہیں اردو لکھتے ہوئے بہت سے املا کی غلطیاں ہوتی ہیں اور اردو الفاظ کا ذخیرہ بہت کم ہے لیکن پھر بھی کوشش کرتی ہوں آپ کی خواہش جلد پوری کر دوں

بہت شکریہ حمیرا، آپ کے کلمات کے لیے دل سے شکر گذار ہوں، آپ کا خلوص، میرے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ آپ کے خیالات محترم ہیں، یہ آپ کا بڑا پن ہے اگرچہ حقیقت یہ ہے کہ میری خامیاں ہی خامیاں ہیں اور اپنی خامیوں کو جانتے ہوئے شرمندہ ہوں۔ ویسے آپ نے مجھے مشکل میں ڈال دیا ہے تعریف کر کے، اب مجھے خود کو اچھا بنانا پڑے گا۔ :embarrassed1: آپ کہیں سازش تو نہیں کر رہیں :)

آپ کے تحریری ثبوت کے ہم منتظر ہیں، آپ فکر نہ کریں بس لکھ لیں فرصت ملتے ہیں، اور اگر پسند کریں تو پوسٹ مارٹم بھی بہت اچھی طرح کر لیتے ہیں یہاں ہم سب :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بعد کے حالات مولانا کے حسبِ منشا تھے اور مجھے ایسا لگا کہ میرے دائیں بائیں بیٹھے دہقانی وضع قطع کے سادہ لوح لوگ میری فارمولے کے تحت ہونی والی کایاکلپ کو بھی انجوائے کر رہے ہیں۔ ایک سوٹڈ بوٹڈ شہری بابو جو بے نیازی سے اپنی سوچوں میں محو تھا اچانک اُن کے رنگ میں رنگا گیا تھااور اب پورے جوش سے کہہ رہا تھا " سُبحان اللّہ" "سُبحان اللّہ" :)
آپ کی شکل دیکھنے والی ہو گی اس وقت، ویسےآپ بے نیازی کی گستاخی کریں گے تو مستحق تو ٹھہریں گے ہی :)
 
آوازِ دوست

محفلین
آپ کی شکل دیکھنے والی ہو گی اس وقت، ویسےآپ بے نیازی کی گستاخی کریں گے تو مستحق تو ٹھہریں گے ہی :)
ایسا ہی ہو گا جبھی تو میری ہمسائیگی میں بیٹھےلوگ مجھے دیکھ دیکھ کر مسکرا رہے تھے ۔ مولانا اپنے دائرہ اختیار میں موجود کسی بھی ذی ہوش کو اپنی عاجزانہ پیروی سے ماوراء نہیں دیکھ سکتے تھے سو ہماری غیر ارادی سی بے نیازی بھی اُڑن چھو ہو کرہی رہی :)
 
شزہ مغل

محفلین
جی بہن، اِس عزّت افزائی کیلئے آپ کا بہت بہت شُکریہ۔
وہ مشہور شاعر انور مسعود صاحب ہیں، جو گجرات میں پیدا ہوئے اور خاندان کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے لیکن گجرات کی محبت اُنہیں پھر کھینچ لائی اور تعلیمی سلسلہ مکمل کرنے کے لیے زمیندارہ کالج گجرات سے وابسطہ ہو گئے۔
آپ کے ذوقِ انتخاب کا اندازہ کرتے ہوئے میں نے امام دین گجراتی کا نام نہیں لکھا۔ :) امید ہے میرا جواب درسُت ہو گا۔
برادرِ محترم مان گئے آپ کے علم کو۔
ویسے میں امام دین گجراتی کے بارے میں کوئی علم نہیں رکھتی۔ معذرت
بہت زیادہ تو انور مسعود صاحب کو بھی نہیں جانتی مگر جتنا سنا اتنا ان کی سوچ کی قائل ہوئی۔
 
Top