اُردو محفل الیکشن2007: انتخابی نشان

ماوراء

محفلین
ماوراء یہ بلی دیکھ کسے رہی ہے عجیب سی آنکھوں سے

عبید، میں نے تو پیاری سی بلی نشان رکھا تھا۔ لیکن حجاب کہتی ہیں ڈراؤنی سی بلی رکھنی ہے۔ تو مجھے اس کی آنکھیں ڈراؤنی لگیں تو یہی رکھ دی۔ یہ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر محب کو دیکھ رہی ہے۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی یہ تو درست کہا آپ نے۔ چلو، "ڈرا ہواچوہا" ہی ٹھیک ہے۔ شمشاد بھائی، یہ چرغہ کہاں کی ڈش ہے؟ ترکیب آتی ہے کیا آپ کو؟

چرغہ پنجاب اور سرحد کی پسندیدہ ڈش ہے۔ مرغے کو حلال کرو، صاف صفائی کر کے مصالحہ لگا کے سیخ پے چڑھا کے تندور میں رکھ دو۔ تو تندوری چرغہ، نہیں تو ایسے ہی کوئلوں پر ۔۔۔۔ کیا مشکل ہے اس میں۔
 

فاتح

لائبریرین
چرغہ پنجاب اور سرحد کی پسندیدہ ڈش ہے۔ مرغے کو حلال کرو، صاف صفائی کر کے مصالحہ لگا کے سیخ پے چڑھا کے تندور میں رکھ دو۔ تو تندوری چرغہ، نہیں تو ایسے ہی کوئلوں پر ۔۔۔۔ کیا مشکل ہے اس میں۔

لیں ماورا! اب تو آپ کو چرغے کی ترکیب بھی پتا چل گئی،
اب تو مرا نصیب سنور جانا چاہیے;)
ویسے ہمارے ہاں اسے "دجاج مشوی" کہتے ہیں، کیوں شمشاد بھائی میں ٹھیک ہوں نا؟
 

ماوراء

محفلین
اچھا، پاکستانی ہے۔:p ۔ لیکن سیخ پر چڑھا کے کوئلوں وغیرہ پر جو کرتے ہیں اس کو تو گرل کرنا کہتے ہیں۔ گرل کرنا اور چرغہ ایک ہی چیز کا نام ہے کیا؟
 

ماوراء

محفلین
لیں ماورا! اب تو آپ کو چرغے کی ترکیب بھی پتا چل گئی،
اب تو مرا نصیب سنور جانا چاہیے;)
ویسے ہمارے ہاں اسے "دجاج مشوی" کہتے ہیں، کیوں شمشاد بھائی میں ٹھیک ہوں نا؟
ترکیب مل گئی ہے۔مطلب کہ میں بنا کر بھیجوں؟ سوچ لیں۔۔آجکل ہمارے ہاں مرغیاں حرام بک رہی ہیں۔`:p
 

فاتح

لائبریرین
اچھا، پاکستانی ہے۔:p ۔ لیکن سیخ پر چڑھا کے کوئلوں وغیرہ پر جو کرتے ہیں اس کو تو گرل کرنا کہتے ہیں۔ گرل کرنا اور چرغہ ایک ہی چیز کا نام ہے کیا؟

ویسے میں‌نے جو چرغے کھائے ہیں وہ اس ترکیب سے کچھ مختلف تھے۔ وہ تو تیل میں تلے ہوئے تھے۔ شاید کوئی انقلابی چرغہ ہو گا جسے روایات کی پاسداری کا خیال نہیں ہو گا۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں عربی میں دجاج مشوی ہی کہتے ہیں۔

ماوراء تم بھیج دو بس، ہم بھی بسم اللہ پڑھ کر کھا لیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
ہاہاہاہا۔ شمشاد بھائی، آپ بھی۔۔؟:p

چلو، پھر ایسا کرتے ہیں۔ پہلے میں ترکیب کہیں سے ڈھونڈتی ہوں، پھر بنا کر ٹرائی کرتی ہوں۔ اور اس کے بعد آپ دونوں کو بھجواتی ہوں۔ :grin:
 
دونوں میں کون کون شامل ہے ساجد دیکھیں ذرا یہ ہم دونوں کو نکال رہی ہے بس اب میری دعا ہے کہ ماوراء کو ترکیب ہی نہ ملے
 

شمشاد

لائبریرین
تم بھیجنے والی بنو، یہاں کسی کو تھوڑے پیسے دے کر حلال کا فتویٰ جاری کروا لیں گے۔
 

تیشہ

محفلین
میں بورُ ہورہی ہوں الیکشن کب ہورہے ہیں :confused: ۔ ؟ اب تو جوش بھی ٹھنڈا پڑا ۔ ۔ ہار جیت کا ، ۔ :(
 
Top