اُردو محفل کا اسکول - 6

ناعمہ عزیز

لائبریرین
نیا دکھ

پروفیسر نے اپنے لیکچر کے دوران گریجوئیشن کرتی لڑکیوں سے پوچھا !

" ذرا مجھے بتائیے کہ اس ہال میں بیٹھی کتنی لڑکیوں کے بوائے فرینڈز ہیں ؟ "

یہ سن کر ہال میں بیٹھی لڑکیاں خوشی خوشی کھڑی ہو گئیں اور اکیلی بیٹھی خاموش اس لڑکی کو حقارت آمیز نظروں سے دیکھ کر قہقہے لگانے لگیں - جس کا کوئی بوائے فرینڈ نہ تھا -

از ڈاکٹر اشفاق احمد تشنہ سے اقتباس ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جو شخص تمہیں تمہارے عیبوں سے آگاہ کرے ، وہ اس سے بہتر ہے جو جھوٹی تعریف کر کے تمہیں تکبر میں مبتلا کر دے ۔

(فیثا غورث)
 
شمشاد

لائبریرین
نیا دکھ

پروفیسر نے اپنے لیکچر کے دوران گریجوئیشن کرتی لڑکیوں سے پوچھا !

" ذرا مجھے بتائیے کہ اس ہال میں بیٹھی کتنی لڑکیوں کے بوائے فرینڈز ہیں ؟ "

یہ سن کر ہال میں بیٹھی لڑکیاں خوشی خوشی کھڑی ہو گئیں اور اکیلی بیٹھی خاموش اس لڑکی کو حقارت آمیز نظروں سے دیکھ کر قہقہے لگانے لگیں - جس کا کوئی بوائے فرینڈ نہ تھا -

از ڈاکٹر اشفاق احمد ایک زخم اور سہی

یہ اقتباس تشنہ سا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ناعمہ تمہاری اکثر تحریریں جو اسکول میں نظر آ رہی ہیں، یہ تو "کتابوں سے اقتباس" کے دھاگے میں ہونی چاہییں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
  • توقعات کی کہانی کا انجام صرف دُکھ ہوتے ہیں۔
  • 'غصہ' کسی دوسرے کی غلطی کی سزا خود کو دینا ہے۔
  • جو غلطی کر نہیں سکتا، وہ فرشتہ ہے۔جو غلطی کر کے اس پر ڈٹ جائے، وہ شیطان ہے اور جو غلطی کے بعد توبہ کر لے وہ انسان ہے۔ (امام غزالی)
 
بہترین انتخاب فرحت !
 
امام غزالی والا قول تو لاجواب ہے فرحت کیانی

امام غزالی کو جتنا پڑھتا ہوں اتنا ہی زیادہ پرستار ہوتا جاتا ہوں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ تمہاری اکثر تحریریں جو اسکول میں نظر آ رہی ہیں، یہ تو "کتابوں سے اقتباس" کے دھاگے میں ہونی چاہییں۔
چاچو آپ بتائیں پھر کیا کروں ؟ دراصل میں چاہ رہی تھی یہ سب ایک ہی دھاگے میں ہوں تاکہ مجھے آسانی سے مل سکیں اسی لئے میں ان کو اپنی سہولت کے لئے اسی دھاگے میں پوسٹ کر رہی ہوں :)
 
شمشاد

لائبریرین
چاچو آپ بتائیں پھر کیا کروں ؟ دراصل میں چاہ رہی تھی یہ سب ایک ہی دھاگے میں ہوں تاکہ مجھے آسانی سے مل سکیں اسی لئے میں ان کو اپنی سہولت کے لئے اسی دھاگے میں پوسٹ کر رہی ہوں :)

تم "پسندیدہ تحریریں" میں اقتباسات پوسٹ کیا کرو۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خدا کرے میرے ایک بھی ہم وطن کے لیے​
حیات جرم نہ ہو ، زندگی وبال نہ ہو​
(شاعر : احمد ندیم قاسمی)​
 
عمر سیف

محفلین
زیادہ شوہر کانٹے دار باڑیں ہوتی ہیں۔ان کے کانٹوں سے باہر والے ڈرتے ہیں اور اندر والے گریز کرتے ہیں۔ایسے شوہر صرف ملکیت اور حدیں مقرر کرتے ہیں،لیکن کچھ شوہر سایہ دار درخت ہوتے ہیں۔جوں جوں باہر تمازت بڑھتی ہے،چھاؤں میں بیٹھنے والے تنے کے قریب ہوتے جاتے ہیں۔
سعدیہ: لیکن سایہ دار درخت کہاں ملے گا، کب ملے گا؟
آپا: (ہنس کر) یہ تو مجھے بھی معلوم نہیں۔ لیکن شاید تمہارا نصیب یاور ہو۔خدا حافظ۔
سعدیہ: یہ سب کچھ پاگل کرنے والا ہے آپا۔
آپا: کچھ پاگل کرنے والا نہیں ہے‘ستانے والا نہیں ہے۔ سعدیہ صرف سمجھوتہ کرنا آنا چاہئے حالات سے۔ خاندان سے اردگرد کے لوگوں سے۔۔ خداحافظ-- زیادہ سوچا مت کرو، سوچ عورت کے روپ کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ سوچو مت اور شادی کر لو شادی سب سے بڑا سمجھوتہ ہے۔ بچے کے لئے سمجھوتہ۔ زندگی بسر کرنے کے لئے سمجھوتہ ۔۔معاشرے سے سمجھوتہ۔۔

اقتباس : سمجھوتہ از بانو قدسیہ
 
عمر سیف

محفلین
عورتوں کی بہترین خصلتیں وُہ ہیں جو مردوں کی بدترین صفتیں ہیں۔ غروُر، بزدلی اور کنجوسی اس لیے کہ عورت جب مغرور ہوگی، تو وہ کسی کو اپنے نفس پر قابُو نہ دے گی اور کنجوس ہوگی، تو اپنے اور شوہر کے مال کی حفاظت کرے گی اور بزدل ہوگی تو وُہ ہر اس چیز سے ڈرے گی جو پیش آئے گی۔
نامعلوم
 
Top