اُردو محفل کا اسکول - 6

ذوالقرنین

لائبریرین
حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا
"اے بیٹے! کسی عورت کے پیچھے جانے سے بہتر ہے کہ کسی شیر کے پیچھے چلے جانا اس لیے کہ اگر شیر پلٹ گیا تو جان چلی جائے گی لیکن اگر عورت پلٹ آئی تو ایمان چلا جائے گا۔"
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ابتدائے اسلام میں سب سے پہلے دل کا عارضہ (Heart Attack)حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ (فاتح ایران) کو ہوا۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اجوہ کھجور گھٹلی سمیت کھوٹ کر کھاؤ۔یہ عمل دہرانے کے بعد حضرت سعد بن ابی وقاص کے مطابق کہ پوری زندگی ان کو دل کی تکلیف نہیں ہوئی۔
 

مغزل

محفلین
مشکلات ہمیشہ بہترین لوگوں کے حصّے میں آتی ہیں کہ وہ ان پر حقیقی معنوں میں احسن طریق پر فیصلہ کرسکتے ہیں ۔
عزم بہزاد صاحب مرحوم کا آخری برقی مکتوب
4 مارچ 2011 رات 1:26
انتقال: 4 مارچ 2011 صبح 4 بجے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • جو بات معلوم نہ ہو اس کے اظہار میں شرم نہ کرنی چاہئیے۔
  • خاموشی غصے کا بہترین حل ہے۔
  • کھُلی عداوت بہتر ہے، منافقانہ موافقت سے۔
 

عمر سیف

محفلین
شیخ سعدی بیان فرماتے ہیں کہ کسی شخص کو نجوم کا معمولی سا علم تھا لیکن اسے اپنے علم پر بڑا غرور تھا۔ وہ شخص دور دراز کا سفر کر کے اپنے وقت کے مشہور نجومی اور بو علی سینا کے استاد ابو الحسن کے پاس مزید علم سیکھنے کی نیت سے پہنچا ۔ ابو الحسن کو اس کے غرور کا علم ہوا تو انہوں نے اسے کچھ بھی نہ سکھایا ، جب اس شخص نے واپسی کا سفر شروع کیا تو ابو الحسن نے اس کہا کہ تمہارے سر میں تو تکبر بھرا ہوا ہے ، اس میں علم کی گنجائش کہاں ہو سکتی ہے۔ اس لئے اے دوست اگر تم خالی ہاتھوں سے آؤ گے تو بھرے ہوئے ہاتھوں سے واپس جاؤ گے۔

(حکایات سعدی)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ارادہ ہو اٹل تو معجزہ ایسا بھی ہوتا ہے​
دیے کو زندہ رکھتی ہے ہوا ، ایسا بھی ہوتا ہے​
(کلام : ظفر گورکھپوری)​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
خدا انہی لوگوں کی توبہ قبول فرماتا ہے جو نادانی سے بری حرکت کر بیٹھتے ہیں۔ پھر جلد توبہ کر لیتے ہیں۔ پس ایسے لوگوں پر خدا مہربانی کرتا ہے اور وہ سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے۔ اور ایسے لوگوں کی توبہ قبول نہیں ہوتی جو (ساری عمر) برے کام کرتے رہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت آ موجود ہو تو اس وقت کہنے لگتے ہیں کہ اب میں توبہ کرتا ہوں اور ان کی (توبہ قبول نہیں ہوتی) جو کفر کی حالت میں مرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے ہم نے عذابِ الیم تیار کر رکھا ہے۔
سورۃ النساء آیات 17-18
 

ذوالقرنین

لائبریرین
خدا اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا اور جس گناہ کو چاہے معاف کردے۔ اور جس نے خدا کا شریک مقرر کیا اس نے بڑا بہتان باندھا۔
سورۃ النساء آیت 48
 

ذوالقرنین

لائبریرین
جو شخص خدا کی راہ میں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمین میں بہت سی جگہ اور کشائش پائے گا۔ اور جو شخص خدا اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی طرف ہجرت کرکے گھر سے نکل جائے پھر اس کو موت آ پکڑے تو اس کا ثواب خدا کے ذمے ہو چکا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے۔
سورۃ النساء آیت 100
 
Top