اُردو محفل کا اسکول - 6

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لوگوں سے نرمی کا سلوک کرو، یاد رکھو تم جس کسی سے بھی ملتے ہو وہ زندگی کی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے۔

خیال: نامعلوم
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
علم کسی فرد یا کسی مخصوص گروہ یا کسی مخصوص صنف کی میراث نہیں ہے اس کے حصول کی کوشش ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

خیال: معلوم
 

لالہ رخ

محفلین

یہ عورت بھی بڑی بے بس ہے۔ ۔ ۔ کوئی اس پر انتظار ٹھونستا نہیں، لیکن اس کی روح میں انتظار ہے۔ ۔ ۔ شائد وہ اس لیے راہ تکتی ہے کہ کوئی اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے واپس جنت میں لے جائے۔ ۔ ۔
از حاصل گھاٹ۔ بانو قدسیہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج محفل کا اسکول دیکھا۔ شائد پہلی بار حاضری دے رہا ہوں

تنہائی اور کسی کی بھی تمنا کا مرکز نہ ہونے کا احساس اس دنیا کی سب سے بڑی غربت ہے۔

مدر ٹریسا
ترجمہ: نیرنگ خیال
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نوجوان طبقے کو کیا کرنا چاہیئے۔ ظاہر ہے بہت ساری چیزیں! مگر سب سے جرات مندانہ اقدام ایسے مستحکم معاشرے کو تشکیل دینا ہے جہاں پر احساس تنہائی جیسی خوفناک بیماری کا علاج کیا جا سکے۔

کرٹ ووینگٹ (Kurt Vonnegut)
ترجمہ: نیرنگ خیال
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دنیا میں کسی بھی قسم کی خلوت گزینی ناکامی کی تجرد پسندی سے بڑی نہیں۔ ناکامی اپنے ہی گھر میں اجنبی ٹھہرتی ہے۔

ایرک ہوفر
ترجمہ: نیرنگ خیال
 

لالہ رخ

محفلین
اسکول میں داخلہ میں نے بلا اجازت ہی لے لیا لیکن اب میں چاہوں گی کہ مجھے اسکوم میں بھرپور طریقے سے ''ویلکم'' کیا جائے۔
 

نیلم

محفلین
... Surah Al-Kahf #58 .

اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے
 
Top