اُردو محفل کا اسکول - 6

نیرنگ خیال

لائبریرین
چلیں جی آج سب ٹیسٹ دیں :happy:

سوال: آپ انسانوں کے درمیان نفرت پھیلانے والوں میں سے ہیں یا محبت؟
ہم تو جن میں بھی ہیں بس اتنا ہی جانتے ہیں
تاثیر ہی الٹی ہے اخلاص کے امرت کی
ہم جس کو پلاتے ہیں وہ زہر اگلتا ہے
 

نیلم

محفلین
دنیا میں سچّائی کے دَس مختلف نتیجے نکل سکتے ھیں اور اِن پر نگاہ رکھنے والا ایک " اِبنُ الوقت انسان " مواقع اور امکانات کے لحاظ سے دس مختلف طریقے اختیار کر سکتا ھے
لیکن
آخرت میں سچّائی کا نتیجہ لازمًا ایک ھی ھے اور اُس پر نظر رکھنے والا ایک " مومن انسان " دنیوی فائدے اور نقصان کا لحاظ کیے بغیر لازمًا ایک ھی طرز عمل اختیار کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔
دنیوی نتائج کا اعتبار کیجیے تو خیروشر کسی متعیّن چیز کا نام نہیں رھتا بلکہ ایک ھی چیز اپنے مختلف نتیجوں کے لحاظ سے کبھی خیر اور کبھی شر بنتی رہتی ھے اور اس کے اتّباع میں دنیاپرست آدمی کا کردار بھی اپنی پوزیشن تبدیل کرتا رہتا ھے ۔۔۔۔
لیکن آخرت کے نتائج پر نظر رکھیے تو خیروشر دونوں قطعی طور پر متعیّن ھو جاتے ھیں اور " مومن بالآخرت " آدمی کے لیے یہ ناممکن ھو جاتا ھے کہ کبھی
خیر کو بدانجام
یا
شر کو نیک انجام سمجھ کر اپنے کردار کو بدل دے ۔۔۔۔۔

سیّد ابوالاعلٰی مودودی رح ، اسلام کا اخلاقی نقطہء نظر
 

نیلم

محفلین
جب موت سے پہلے موت کا مقام سمجھ آجائے تو موت کے بعد ملنے والے انعام موت سے پہلے ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔
 

نیلم

محفلین
اس قوم کو علم و حکمت کی کیا قدر جو مہنگا جوتا خریدنے میں فخر اور سستى کتاب لینے میں دقت محسوس کرے .ایسا کیوں نہ سمجھا جائے کہ اس قوم کو کتابوں سے زیادہ جوتوں کی ضرورت ہے.
(اشفاق احمد)
 
Top