اُردو محفل کا اسکول - 6

ہونا کیا ہے شمشاد صاحب! بحث ہو رہی ہے کہ ہفتے کے دن سکول کھلا رکھیں یا چھٹی کریں۔ اور اسی بحث میں چار بج گئے۔ اب بحث کے ساتھ چائے بھی چل رہی ہے۔ پیالیاں اور کرسیاں چلنے کہ نوبت نہ ہی آئے تو اچھا ہے۔
’’آنے والی‘‘ کو کہاں روک سکا ہے کوئی
’’اور نوبت کو‘‘ کوئی روکنے والا بھی نہیں
۔۔۔۔۔۔۔
 
نیلم

محفلین
اسکول میں کوئی ہفتہ وار چھٹی نہیں ہوتی اور ہاں آپ سب کا ہوم ورک کہاں ہے؟
یہ رہا،،،آج سب کو محبت کاسبق پڑھایاجائےگا،،:)
محبت چھلاوہ ہے قیوم۔۔۔ اس کی اصل حقیقت بڑی مشکل سے سمجھ آتی ہے۔ کچھ لوگ جو آپ سے اظہار محبت کرتے ہیں اتصال جسم کے خواہاں ہوتے ہیں۔ کچھ آپ کی روح کے لیے تڑپتے ہیں کسی کسی کے جذبات پر آپ خود حاوی ہو جانا چاہتے ہیں۔ کچھ کو سمجھ سوچ ادراک کی سمتوں پر چھا جانے کا شوق ہوتا ہے۔۔۔
محبت چھلاوہ ہے لاکھ روپ بدلتی ہے۔۔۔ اسی لیے، لاکھ چاہو ایک آدمی آپ کی تمام ضروریات کو پورا کردے، یہ ممکن نہیں۔۔۔ اور بالفرض کوئی آپ کی ہر سمت ہر جہت کے خلاء کو پورا بھی کر دے تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آپ بھی اس کی ہر ضرورت کو ہر جگہ ہر موسم میں اور ہر عہد میں پورا کر سکیں گے؟

انسان جامد نہیں ہے، بڑھنے والا ہے اوپر، دائیں، بائیں۔۔۔ اس کی ضروریات کو تم پابند نہیں کر سکتے۔۔۔ لیکن سیمی بڑی ضدی ہے، بہت زیادہ۔۔۔ وہ محبت کو کسی جامد لمحے میں بند کرنا چاہتی ہے۔

بانو قدسیہ: راجہ گدھ
 
فلک شیر

سبحان اللہ! بانو آپا بڑے لوگوں کے دائرے میں گھومتےگھومتے آخر کو خود پارس ہوئیں......چند برس ہوئے.....عجیب بےبسی کے عالم میں اُن کی خدمت میں متعدد بار حاضر ہوا....کئی سوال تھے....حل ندارد.....جیسےکوئی جنم جنم کا پیاسا آخر کو سمندر کو سامنے پائے اور خود کو بے طرح اُس کے حوالے کردے........آپا جی نے یاوری فرمائی......بہت کچھ سنبھالا ملا......خدا کی رحمت "داستان سرائے" سے موسوم اُس دوارے پہ سدا برستی رہے.....
 
اچھا آپ ملےاُن سے ویری گُڈ:)
آپ کہاں سےہو؟
 
ٹْل لا۔۔۔
1۔ فارمی انڈوں یعنی ٹریفک پولیس والوں کو کہا جاتا ہے۔
2۔ گھر سے اسکول آنے کے بعد بیچ کلاس سے اسکول سے بھاگنے کو کہا جاتا ہے۔۔
 
Top