اُردو محفل کا اسکول - 6

نیلم

محفلین
اب لوگ فارغ وقت میں محبّت کرتے ہیں جیسے کوئی اداکار اسٹج پر جانے سے پہلے ماسک پہن لیتا ہے
اور اپنا کردار ادا کرنے کے بعد ڈریسسنگ روم میں آتے ہی ماسک اتار کر اپنے گھر کی راہ لیتا ہے-
محبّت کے لئے غیر معمولی صورت حال میں ایک ہونا پڑتا ہے دوسرے کے اندر جگہ چاہیے ہوتی ہے مگر
آجکل لوگ دنیا کی مصلحتوں اور دولت کے انبار سے اس قدر بھر گئے ہیں کے ان اندر محبّت کے لئے جگہ بچی ہی
نہیں اور نہ ہی ان کے پاس وقت ہے-

مظہر السلام کے ناول محبّت: مردہ پھولوں کی سمفنی سے اقتباس
 

نیلم

محفلین
ایک شخص نے امام سے عرض کی کہ میں نے کچھ روپے ایک جگہ چھپا کر رکھ دیئے تھے، اب وہ جگہ مجھے یاد نہیں آتی میں کیا کروں؟ امام نے کہا کے یہ کوئی فقہ کا مسلہ تو ہے نہیں جو تم مجھ سے پوچھنے آئے ہو. جب اس شخص نے زیادہ اسرار کیا تو کہا کے آج تمام رات تم نماز پرہو.
اس نے رات کو نماز پڑھنا شروع ہی کیا تھا کے اسے یاد آ گیا کے اسنے روپے کہاں رکھے تھے.صبح کو وہ ڈورا ہوا آیا اور امام کو تمام واقعہ سنایا. امام نے فرمایا ہاں شیطان کیسے برداشت کرتا کے تم ساری رات نماز پڑھتے رہو، پھر بھی تمہیں چاہیے تھا کے ساری رات نماز پڑھتے رہتے.

[ تاریخ کے دریچوں سے اقتباس: تصنیف حضرت مفتی رفیع عثمانی ]
 
Top