اُردو محفل کا اسکول - 6

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تجوید کلاس

مخرج:

حرف کے نکلنے کی جگہ کو "مخرج" کہتے ہیں۔ حلق، زبان، منہ کا خلاء، ہونٹ اور خیشوم (ناک کا بانسہ) میں سترہ جگہیں ایسی ہیں جو حروف تہجی کی ادائیگی میں شامل ہیں۔
 

نیلم

محفلین
تين مقام پر جھوٹ بولنے كى رخصت
تين مقام پر جھوٹ بولنے كى رخصت آئى ہے لہٰذا بہتر سمجھو تو جھوٹ بولو

اسماء بنت يزيد رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" تين جگہوں كے علاوہ كہيں جھوٹ بولنا حلال نہيں: خاوند اپنى بيوى كو راضى كرنے كے ليے بات كرے، اور جنگ ميں جھوٹ، اور لوگوں ميں صلح كرانے كے ليے جھوٹ بولنا "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 1939 ) سنن ابو داود حديث نمبر ( 4921 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ترمذى ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

اور صحيح مسلم ميں ام كلثوم بنت عقبہ بن ابى معيط رضى اللہ تعالى عنہا سے مروى ہے كہ انہوں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو يہ فرماتے ہوئے سنا:

" جو شخص لوگوں كے مابين صلح كرانے كے ليے خير كى بات كہے اور اچھى بات نقل كرے وہ جھوٹا نہيں ہے "

صحيح مسلم حديث نمبر ( 2065 ).
 

نیلم

محفلین
”کیا اس خدا کو چھوڑ کر ان لوگوں نے دوسروں کو شفیع بنا رکھا ہے؟ ان سے کہو کیا وہ شفاعت کریں گے خواہ ان کے اختیار میں کچھ نہ ہو اور وہ سمجھتے بھی نہ ہوں؟ کہو شفاعت ساری کی ساری اللہ کے اختیار میں ہے۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا وہی مالک ہے۔ پھر اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو“۔

(الزمر:43-44)


”جو کچھ رسول تمہیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے تم کو روک دے اس سے رک جائو“۔

(الحشر:8)

”اور اے محمد! تم اس (علم وحی) کے ذریعہ سے ان لوگوں کو نصیحت کرو جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے کبھی اس حال میں پیش کئے جائیں گے کہ اس کے سوا وہاں کوئی (ایسا ذی اقتدار) نہ ہو گا جو اِن کا حامی ومددگار ہو، یا ان کی سفارش کرے“۔

(البقرہ:255)
 

نیلم

محفلین
تم نہیں جانتے یہ بیل درختوں کے لیے کتنی خطرناک ہے
میں نے جواب دیا : یہ خوبصورت اور نرم و نازک شے خطرناک کیسے ہو سکتی ہے۔
میرے خیال میں تو یہ درختوں کو سردی اور گرمی سے بچاتی ہوگی !۔

کسان نے کہا : نہیں یہ درختوں کی دشمن ہے،ہم اسےآکاس بیل کہتے ہیں اس کی کوئی
جڑ زمین پر نہیں ہوتی۔یہ درخت کی سبز ٹہنیوں سے اپنی خوراک حاصل کرتی ہے

اور بہت جلد بڑھتی اور پھولتی ہے لیکن جس درخت پر اس کا قبضہ ہو جاتا ہے وہ آہستہ
آہستہ سوکھ جاتا ہے۔۔۔یہ بیل اس بے رحم راجہ کی طرح ہے جو اپنی رعایا کا خون پیتا ہے

کتاب : انسان اور دیوتا
مصنف : نسیم حجازی
صفحہ نمبر : 10
 
Top