اُردو محفل کا اسکول - 6

نیلم

محفلین
سیدنا سہیل بن عمرو العامری اپنی زوجہ محترمہ کے ہمراہ ایک مرتبہ سفر پر تھے کہ دوران سفر کچھ ڈاکوؤں نے ان کو آگھیرا۔۔۔ جو کچھ بھی مال واشیاء خوردنی ہمراہ تھیں چھین لیں۔

اب ڈاکو ایک طرف بیٹھ کر جو کچھ ان کے ہاتھ کھانے پینے کی چیزیں لگی تھیں کھانے لگ پڑے۔۔۔ ناگہاں سیدنا سہیل بن عمرو نے دیکھا کہ ڈاکوؤں کا سرغنہ کھانے پینے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل نہیں۔

تو انہوں نے اس سردار سے دریافت کیا: ’’تم ان کے ساتھ کھانا کیوں نہیں کھا رہے؟‘‘

سردار: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔

سیدنا سہیل کو بہت شاک گزرا کہ ایک ڈاکو روزے سے ہے؟؟؟ اس کو کہنے لگے: ایک طرف تم چوری کرتے ہو اور دوسری طرف روزہ رکھتے ہو؟؟؟!!

سردار بولا: میں نے اپنے اور اللہ کے درمیان ایک ایسا دروازہ رکھ دیا ہے کہ شاید میں اپنی زندگی میں کبھی اس دروازے سے گزر کر اپنے رب کے قریب ہو جاؤں۔

اس کے ایک یا دو سال بعد سیدنا سہیل نے اس سردار کو حج کےدوران اس حالت میں دیکھا کہ وہ کعبۃ اللہ کے پردوں سے چپکا ہوا التجائیں کر رہا تھا۔

اب کے وہ بدل چکا تھا،،، زہد وتقویٰ اور عبادت کا متوالا تھا۔ ڈاکو نہ رہا تھا

سیدنا سہیل نے اس کو دیکھا اور پہچان لیا تو فرمایا: ’’میں جان گیا ہوں کہ جس نے اپنے اور اپنے رب کے درمیان ایک ایسا رستہ چھوڑا جس میں سے کسی وقت وہ داخل ہو کر اپنے رب سے قریب ہو جائے،،، وہ یقیناً اس میں سے کبھی ضرور داخل ہو گا۔

ہمیں بھی بارگاہ الٰہی میں حاضر ہونے کو یاد رکھنا چاہیے اور اپنے گناہوں میں اتنا نہیں ڈوب جانا چاہیے کہ اللہ کی طرف جانے والا ہر رستہ بند ہو جائے اور ہم پچھتانے کے علاوہ کچھ نہ کر پائیں.
 

نیلم

محفلین
نبی (صلی اللہ علیہ واله وسلم) کا ارشاد ہے کہ بے شک جسم کے اندر گوشت کا ایک ٹکڑا ہے اگر وہ درست ہوجائے تو سارا جسم درست ہوجائے, اور اگر وہ بگڑ جائے تو پورا جسم بگڑ جائے۔ جان لو کہ وہ دل ہے

[ صحیح بخاری، کتاب الایمان، باب:39 ، حدیث:52 ]
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • اخلاق ایک دکان ہے اور زبان اس کا تالہ ہے۔ جب تالہ کُھلتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ دکان سونے کی ہے یا کوئلے کی۔
  • جب عقل کامل ہوتی ہے تو گفتگو کم ہو جاتی ہے۔
  • زبان کو شکوے سے روک لو۔ خوشی عطا ہو گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کبھی کسی کے سامنے اپنی صفائی پیش نہ کرو کیونکہ جسے تم پر یقین ہے اسے ضرورت نہیں اور جسے تم پر یقین نہیں وہ مانے گا نہیں۔

خیال: نامعلوم
 

نیلم

محفلین
مجھے ایسے دل پر تعجب ہوتا ہے جو یہ دیکھنے کے باوجود کہ الله تعالیٰ کے سوا کوئی احسان کرنے والا نہیں مگر وہ خلوص دل سے خدا کی طرف مائل نہیں ہوتا

کشف المحجوب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دشمن پر کبھی بھروسہ نہ کرو خواہ وہ تمہارا شکریہ ہی ادا کرے
دشمن کو حقیر نہ سمجھو خواہ وہ کمزور ہی ہو

(خیال: ایک جگہ پر یہ قول حضرت علی ابن ابیطالب سے مروی ملا ہے۔ واللہ اعلم)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
حضرت ابوالدرداءرضی اللہ عنہ نے فرمایا تین کام ایسے ہیں جن کے کرنے سے ابن آدم کے سارے کام قابو میں آجائیں گے:
  1. تم اپنی مصیبت کا شکوہ کسی سے نہ کرو
  2. اپنی بیماری کسی کو نہ بتاؤ اور اپنی زبان سے اپنی خوبیاں بیان مت کرو
  3. اپنے آپ کو پاکیزہ اور مقدس مت سمجھو
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
الفریڈایڈلر (1937-1870) موجودہ زمانے کے مشہور نفسیاتی عالم ہیں۔ان کا مخصوص موضوع شخصی نفسیات (individual psychology) تھا۔
پوری عمر انسان کا اور انسان کی چھپی ہوئی محفوظ قوتوں کے مطالعہ کرنے کے بعد،عظیم نفسیات داں الفریڈ ایڈلر نے اعلان کیا کہ انسانی شخصیت کی خصوصیات میں سے ایک حیرت ناک خصوصیت اس کی یہ صلاحیت ہے کہ وہ
ایک نہیں کو ایک ہاں میں تبدیل کر سکے۔
 

کھوکھر

محفلین
محمود غزنوی نے اپنے غلام ایاز کو ایک انگوٹھی دی اور کہا کے اس پر ایک ایسا جملہ لکھو
جس کو میں خوشی میں پڑھوں تو غمگین ہوجاؤں
اور اگر غم میں پڑھوں تو خوش ہو جاؤں۔۔

غلام ایاز نے لکھا

"یہ وقت گزر جائے گا"
 

نیلم

محفلین
دلچسپی کو طلب نہ بننے دو کیونکہ طلب کی شدت بڑھ کر ضرورت بن جاتی ہے۔ ضرورت بڑھ کر کمزوری۔ جب کوئی کسی کی کمزوری بن جائے تو بے قراری قابل دید ہوتی ہے۔ بے قراری کی انتہا جنون کہلاتی ہے اسی لیے دلچسپی کو دلچسپی ہی رہنے دو۔
 

نیلم

محفلین
اصل چیز تو اخلاص و اخلاق ہے، الله پاک کو یہ دونوں پسند ہیں -

بندہ کیسا بھی عبادت گزار ، نیک و پارسا کیوں نہ ہو اگر اس کے ہاں یہ دونوں صفتیں موجود نہیں تو سب کچھ بیکار ہے -

ایک ایسے پھول و پھل کی طرح جو خوبصورت خوش رنگ تو ضرور ہے مگر ذائقہ اور خوشبو سے خالی -

کام و دہن کا سامان تو ہے شاد کامئی قلب و روح نہیں

از بابا محمد یحییٰ خان کاجل کوٹھا صفحہ ٧٢٧
 
Top