ایڑياں اونچی نہیں کی ہیں نمو پائی ہے میں سلیقے سے تیرے قد کے برابر آیا
جاسمن لائبریرین دسمبر 9، 2022 #281 ایڑياں اونچی نہیں کی ہیں نمو پائی ہے میں سلیقے سے تیرے قد کے برابر آیا
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2022 #282 جاسمن نے کہا: ایڑياں اونچی نہیں کی ہیں نمو پائی ہے میں سلیقے سے تیرے قد کے برابر آیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ 🥰🥰🥰🥰
جاسمن نے کہا: ایڑياں اونچی نہیں کی ہیں نمو پائی ہے میں سلیقے سے تیرے قد کے برابر آیا مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ 🥰🥰🥰🥰
جاسمن لائبریرین دسمبر 14، 2022 #283 خود کو ترتیب دیا آخرِ کار از سرِ نو زندگی میں ترا انکار، بہت کام آیا ظفر اقبال
جاسمن لائبریرین دسمبر 25، 2022 #284 جعفری مَیں نے اندھیروں کی کمر توڑی ہے میری تنویر ہے ہر صبح کی تنویروں میں ڈاکٹر مقصود جعفری
جاسمن لائبریرین دسمبر 25، 2022 #285 درکار ہے مجھے کوئی پہلو اُمید کا پیہم تلاشتا ہوں کسی خوش نظر کو میں محمد احمد
جاسمن لائبریرین فروری 6، 2023 #286 مجھے یقین ہے دنیا ضرور بدلیں گے جو اختلاف پہ لہجہ نہیں بدلتے ہیں ازور شیرازی
جاسمن لائبریرین مارچ 15، 2023 #288 دلوں کی روشنی بجھنے نہ دینا وجودِ تیرگی محکم نہیں ہے امجد اسلام امجد
جاسمن لائبریرین مارچ 17، 2023 #289 بہتر ہے یہی تلخئ ماضی کو بُھلا دے میں تُجھ کو دعا دیتا ہوں، تُو مجھ کو دعا دے ڈاکٹر مقصود جعفری
سیما علی لائبریرین مارچ 17، 2023 #290 ایک چراغ اور ایک کتاب اور ایک امید اثاثہ اس کے بعد تو جو کچھ ہے وہ سب افسانہ ہے افتخار عارف
جاسمن لائبریرین اپریل 7، 2023 #291 تیرے ہی نقشِ پا کی بدولت سہی مگر دنیا کے سامنے تو مرا سر بلند ہے انور فرخ آبادی
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #292 آگے قدم بڑھائیں جنہیں سوجھتا نہیں روشن چراغ راہ کئے جا رہا ہوں میں جگر
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #293 گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیز کانٹوں سے بھی نباہ کئے جا رہا ہوں میں جگر
سیما علی لائبریرین مئی 16، 2023 #295 جاسمن نے کہا: اے مریضِ الم ! تسلی رکھ چارہ گر کر رہے ہیں تدبیریں ساغر صدیقی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ کیا کہنے ۔ ساغر صاحب کے۔
جاسمن نے کہا: اے مریضِ الم ! تسلی رکھ چارہ گر کر رہے ہیں تدبیریں ساغر صدیقی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ کیا کہنے ۔ ساغر صاحب کے۔
جاسمن لائبریرین جنوری 5، 2024 #297 آثار رہائی ہیں یہ دل بول رہا ہے صیاد ستم گر مرے پر کھول رہا ہے اسد علی خان قلق
جاسمن لائبریرین جنوری 5، 2024 #298 نئی نسلوں کے ہاتھوں میں بھی تابندہ رہے گا میں مل جاؤں گا مٹی میں قلم زندہ رہے گا آلوک یادو
جاسمن لائبریرین جنوری 5، 2024 #299 بچھڑ کے تجھ سے مجھے ہے امید ملنے کی سنا ہے روح کو آنا ہے پھر بدن کی طرف نظم طبا طبائی
جاسمن لائبریرین جنوری 5، 2024 #300 مجھ کو اوروں سے کچھ نہیں ہے کام تجھ سے ہر دم امیدواری ہے فائز دہلوی