اِدھر اُدھر کی باتیں۔۔۔۔۔2

عائشہ عزیز

لائبریرین
آہا ۔۔ وہ پھڈے بازی کے بھی کیا دن تھے۔ دن میں کئی کئی دفعہ لاگ ان ہو کر یار لوگوں کی ٹانگ کھنچتا تھا۔
اب تو ہفتہ بعد ادھر آتا ہوں۔ کون آیا کون گیا ، کچھ خبر ہی نہیں ہوتی۔ :):):)
بھیا تو آپ بھی آفس سے لاگ ان ہو جایا کریں ناں
 

عمراعظم

محفلین
محمداحمد بھائی نے اس دھاگے کی تجدید کی اور سب کو ادھر ’ادھر کی باتوں کی دعوت دی ہے۔احمد بھائی سے اس تعلق کی بنا پر کہ وہ ایک شاعر بھی ہیں اور اشعار ہماری کمزوری، لہذا ’ان کی دعوت رد نہ کر سکے، حا لا نکہ ہمیں لکھنا لکھانا تو آتا نہیں۔
اِدھر کی بات یہ ہے کہ ۔۔۔ مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑ۔۔۔ میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے۔۔۔۔۔۔ اور ’ادھر کی بات یہ ہے کہ احمد بھائی کو بھی کبھی کبھار کچھ کچھ ہوتا ہے۔احمد بھائی کو شاعری سے جسقدر لگاؤ ہے ’اس کا اندازہ ہمیں ’اس وقت ہوا جب انہوں نے ہمارے اشعار کے بے تکے انتخاب کی دل کھول کر پذیرائی کی ، حد تو یہ ہے کہ ایک مرتبہ ہم نے ویسے ہی ایک بڑی بونگی مارتے ہوئے ایک شعر گھڑ ڈالا۔۔۔۔ یعنی۔۔۔میں اک نئی زندگی کے لئے۔۔کوئی قاتل تلاش کرتا ہوں۔۔۔۔۔احمد بھائی نے اسے بھی پسندیدگی کا انعام دے کر ہمیں مخمصے میں ڈال دیا۔۔ یا الہی یہ ماجرہ کیا ہے۔؟ ہماری بونگی اور احمد بھائی کی تعریف ؟؟
ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار۔۔۔۔۔ جی نہیں۔۔۔ نہ ہی ہمارا نام مشتاق ہے اور نہ ہی ان کا بے زار۔۔۔۔۔ وہ تو بڑے مستعد اور خوش مزاج نظر آتے ہیں،خاص طور پر اگر محفل پر نیلم کی حکایات دیکھ لیں۔جی ! بلکل۔۔۔وہی جنہوں نے اپنے اوتار میں چچا غالب جیسی تصویر لگا دی ہے۔۔۔۔۔۔ سچی بات تو یہ ہے کہ ان کی تحریریں بڑی پر مغز،تعریف اور دعوت غور و فکر کی متقاضی ہوتی ہیں۔اس فن میں وہ بڑے فن کار نظر آتے ہیں۔
عینی شاہ کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں چونکہ یہ گڑیا رانی اپنے مراسلوں سے محفل کو نہ صرف آباد رکھتی ہیں بلکہ ان کے مراسلے مزاجوں کی تلخیوں کو کافور کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔ا س کے علاوہ محترمہ محفل پر انگلش ، اردو کے فروغ کی تنہا بانی لگتی ہیں۔اللہ انہیں خوش رکھے اور وہ ایسے ہی مسکراہٹیں بکھیرتی رہیں۔آمین
 
Top