اِدھر اُدھر کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان

محفلین
اس کا مطلب ہے اتنا ہی عرصہ ہو گیا پڑھائی چھوڑ کر عملی زندگی میں آئے ہوئے۔
اگر عملی زندگی سے آپ کی مراد فکر معاش ہے تو ایسی بات نہیں۔ ادھر مغرب میں یہ کام بہت پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ میں نے تو خیر اکیس برس کی عمر میں پہلی نوکری کی تھی۔ جبکہ یہاں بہت سے طلبا اپنی ٹین ایج ہی میں فکر معاش میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ :)
 

عثمان

محفلین
ویسے میرے انٹرویو کا دھاگہ تو دوسرا تھا۔ :confused:
یہ ادھر اُدھر کے دھاگے کے بھی کیا کہنے ، جہاں جی کرے مڑ جاتا ہے۔ اسی لئے تو کہا تھا کہ بطور اس منفرد دھاگے کے موجد ، مجھے ایوارڈ خصوصی ملنا چاہیے۔ :ROFLMAO:
 

شمشاد

لائبریرین
وہاں ہو سکتا ہے میں نے پڑھا نہ ہو یا پھر یہ سوال وہاں کیا ہی نہ گیا ہو۔

بہر حال پھر بھی اگر بتا دیں کہ کس شعبے سے وابستہ ہیں؟
 

نیلم

محفلین
عثمان بھائی نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا۔ کیوں بھلا؟
تقریباً دو برس ہونے کو ہیں۔ :)
اس کا مطلب ہے اتنا ہی عرصہ ہو گیا پڑھائی چھوڑ کر عملی زندگی میں آئے ہوئے۔
عمر چھپانےکی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اسی لیے....Lolllll
 

عثمان

محفلین
وہاں ہو سکتا ہے میں نے پڑھا نہ ہو یا پھر یہ سوال وہاں کیا ہی نہ گیا ہو۔

بہر حال پھر بھی اگر بتا دیں کہ کس شعبے سے وابستہ ہیں؟
محکمہ ڈاک کے ایک سیکشن میں ملازمت ہے۔ تعلیم کے لحاظ سے ریاضی اور شماریات میں بی ایس سی کی ہے۔ :)
 

عثمان

محفلین
آجکل ای میل اور نیٹ کا دور ہے تو ڈاک کی خط و کتابت خاصی کم ہو گئی ہو گی۔
اجی خط کون بھیجتا ہے۔ یہ جو آپ آن لائن شاپنگ کرتے ہیں۔ تو یہ ادھر سے اُدھر بھیجنے کا فریضہ جو ادارے انجام دیتے ہیں ان میں یہ محکمہ ڈاک ہی پیش پیش ہے۔ گویا ای میل اور نیٹ کے ساتھ اس کا ایک نیا جنم، ایک نیا دور ہے۔ ;)
اپنا تعلق بھی ایک ایسے ہی ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
مثال مشہور ہے کہ عورت سے اس کی عمر اور مرد سے اس کی تنخواہ نہیں پوچھنی چاہیے، اس لیے بے فکر رہیں۔
 

تبسم

محفلین
کیوں یہاں باتیں نہیں کرنی کیا؟
یہاں پر باتیں تو کی جاتیں ہیں پر ادھر کی اُدھر کی کی جاتی ہیں:)
کوئی بات نہیں اب اُدھر کی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔
اچھا اُدھر کی کر نی ہے نا تو آپ شروع کرئیں
یا پھر ادھر کی باتوں کو ہی اُدھر کر دیتے ہیں۔
پہلے یہ تو بتایں ادھر کی کون سی بات اُدھر کر نی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top