مبارکباد اپریل فول مبارک!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
انٹرنیٹ کے زمانہ سے بھی قبل لوگ جوق در جوق اپریل فول ڈے اور ویلانٹائن ڈے بڑے دھوم دھام سے مناتے تھے۔
اپریل فول تو بچپن ہی سے پاکستان میں بھی دیکھا مگر ویلنٹائن ڈے 1980 کی دہائی میں عام نہیں تھا اور بہت کم لوگ مناتے تھے۔
 
زیک

مسافر
آج پہلی بار مسٹر عارف اور مسٹر زیک کو ایک دوسرے سے "غیر متفق" ہوتے دیکھا۔ورنہ میں تو آپ دونوں کو پارٹنر سمجھتی تھی:p
آپ نے ابھی دیکھا ہی کیا ہے۔ محفل پر بہت لڑیاں ہیں جو عارف اور میرے اختلاف سے بھری ہیں اور ایسی بھی ہیں جو حذف ہو گئیں۔
 
arifkarim

معطل
ویسے آپ کی موجودگی ہم جیسے دیسیوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ آپ ہمیں یہ یاد کرواتے رہتے ہیں کہ ہم پاکستانی یا ہندوستانی ہیں، مسلمان ہیں اور ہماری اپنی ایک ثقافت اور رسوم و رواج ہیں جو مغرب سے کافی حد تک مختلف ہیں اور ہماری اکثریت اب بھی اپنی شناخت برقرار رکھنے میں خوشی محسوس کرتی ہے۔

بہت نوازش
ہم سیکولر دیس میں رہتے ہیں اور یہاں عیدین بھی اسی طرح منائی جاتی ہیں جیسے کرسمس، ہولی، ہانوکا یا دیگر ثقافتی تہوار۔ ہر تہوار کی اپنی ایک اہمیت ہے۔ اور ویسے بھی صرف عیدین منا لینے سے دیگر تہواروں کی اہمیت و حیثیت کم نہیں ہو جاتی۔
 
زیک

مسافر
ہم پاکستانی یا ہندوستانی ہیں، مسلمان ہیں اور ہماری اپنی ایک ثقافت اور رسوم و رواج ہیں جو مغرب سے کافی حد تک مختلف ہیں اور ہماری اکثریت اب بھی اپنی شناخت برقرار رکھنے میں خوشی محسوس کرتی ہے۔
آپ کو بالکل یہ حق حاصل ہے کہ جن رسوم و رواج کو چاہیں اپنائیں اور جنہیں چاہیں reject کر دیں۔ یہی حق دوسروں کو بھی ہے اور ان کی choices آپ سے مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
آپ نے ابھی دیکھا ہی کیا ہے۔ محفل پر بہت لڑیاں ہیں جو عارف اور میرے اختلاف سے بھری ہیں اور ایسی بھی ہیں جو حذف ہو گئیں۔
زیک میرا خیال ہے اب یہاں شاید یہ بھی سکھانا پڑے کہ مغرب میں اختلاف رائے آزادی اظہار کی شان سمجھا جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
میرا خیال ہے کہ اس لڑی کی رسمِ قفل بندی شریف کا وقت ہوا ہی چاہتا ہے۔
اسمیں ایسی کوئی متنازع بات نہیں ہے۔ ہم اپریل فول ڈے کو ہر سال مناتے ہیں اور رہیں گے۔ سال میں ایک دن ہی تو ملتا ہے جب مذاق کا جواب صرف اگلے سال ہی دیا جا سکتا ہے۔ :ROFLMAO:
 
زیک

مسافر
ذاتی طور پر میں اپریل فولز ڈے نہیں مناتا کہ اچھا مزیدار خوش کن prank جو کسی کے لئے تکلیف کا باعث بھی نہ ہو اور جس پر سب ہنسیں سوچنا اور پھر اس پر عمل کرنا مشکل اور محنت طلب کام ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
آپ نے ابھی دیکھا ہی کیا ہے۔ محفل پر بہت لڑیاں ہیں جو عارف اور میرے اختلاف سے بھری ہیں اور ایسی بھی ہیں جو حذف ہو گئیں۔
میں نے تو آج پہلی بار ہی دیکھا ہے۔
چلیں جی میں سمجھی تھی آپ دونوں پارٹنر ہیں۔یہ بھی ایک اپریل فول ہی بن گیا میرے ساتھ کہ آپ دونوں کے بھی اختلافات ہیں۔ہائے آپ دونوں کی بھی نہیں بنتی۔o_O:LOL:
چلو جی لڑدے رہو سانوں کی:LOL::p
 
یاز

محفلین
یہ لڑی کافی حد تک اسم بامسمی ٹھہری کہ یہاں ہر کسی نے مقدور بھر لڑائی لڑی ہے۔ تاہم اچھی بات یہ کہ خوشگوار ماحول میں لڑی ہے، یوں لڑی ہنوز سلامت ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ لڑی کافی حد تک اسم بامسمی ٹھہری کہ یہاں ہر کسی نے مقدور بھر لڑائی لڑی ہے۔ تاہم اچھی بات یہ کہ خوشگوار ماحول میں لڑی ہے، یوں لڑی ہنوز سلامت ہے۔
سیکولر تہوار تھا اسلئے شاید بچت ہو گئی۔ عید میلادلنبی اور محرم کی مبارک باد والےدھاگوں کا انجام آپ اچھی طرح جانتے ہیں :)
 
ہادیہ

محفلین
پاکستان میں اسوقت کوئی اچھا، با اخلاق کامیڈن موجود ہو تو ضرور بتائیں۔ ایک عرصہ ہوا دیسی پیروڈی دیکھے۔
خیر میں مذاق میں بات کو لے رہی تھی۔اگر آپ سنجیدہ ہیں تو میرا کوئی موڈ نہیں اس وقت سریس ہونے کا۔کیونکہ آپ لوگ لڑتے بہت ہیںo_O
اور میں کون سا پاکستان میں کامیڈی کرتی رہی ہوں جو مجھے پتہ ہوگا۔مجھے تو خود اتنا عرصہ ہوگیا تسلی سے بیٹھ کر کبھی ڈرامہ نہیں دیکھا۔
اور تیسری اور آخری بات میں نے جواب کامیڈی کا نہیں دیا تھا آ پ نے لفظ "اخلاقیات" یوز کیا تھا۔:oops:۔اور اسی کا جواب میں نے دیا
 
لاریب مرزا

محفلین
عارف کریم بھائی! ساری باتیں چھوڑیں اور یہ بتائیں کہ اتنا شاندار دھاگہ کھولنے کے علاوہ یہ دن کسی کے ساتھ "منایا" بھی ہے یا نہیں؟؟ :sneaky:
 
arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی! ساری باتیں چھوڑیں اور یہ بتائیں کہ اتنا شاندار دھاگہ کھولنے کے علاوہ یہ دن کسی کے ساتھ "منایا" بھی ہے یا نہیں؟؟ :sneaky:
شو مئی قسمت امسال یہ دن جمعہ مبارک کے روز آنے کی وجہ سے کسی کیساتھ منانے کا موقع نہیں ملا۔ پچھلے سال جاب پر کولیگ کو تنگ کیا تھا۔ آج وہ مجھے ڈھونڈ رہا ہوگا اور میں جمعہ پڑھنے چلا گیا۔ :grin::grin::grin:
 
یعنی اللہ جی نے بچا لیا آپ کو :D پھر تو مبارکباد قبول کریں۔:sneaky:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top