مبارکباد اپریل فول مبارک!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
انتظار والی بات بھی ٹھیک ہے۔ مگر میرا دل اس بات پر بہت کڑھتا ہے کہ ہمارے ہاں ہنسی مذاق کا مطلب عموماً دوسرے کی تضحیک لیا جاتا ہے۔
تضحیک پر ہی کیا موقوف تابش بھائی، مابدولت کئی بار اس دن صف ماتم بچھتے ہوے دیکھ چکے ہیں جب اچانک کسی بھلے چنگے عزیز یا رشتہ دار کے بے موت مرنے کی خبر کسی نامعلوم وسیلے سے پہنچتی ہے اور خاصا وقت گزرنے کے بعدکسی ذی ہوش کو ادراک ہوجاتاہے کہ ہو نہ ہو یہ اپریل فول کی کارستانی ہے. :):)
 
اکمل زیدی

محفلین
کونسی مضبوط بنیادیں؟ جو ایک کارٹون، ایک کتاب یا محض افواہوں کی بنیاد پر اوپر سے لیکر نیچے تک لرز جاتی ہیں؟ اور جنہیں بچانے کیلئے دلیل، قانون کی بجائے مشتعل ہجوم کی ضرورت پڑتی ہے؟
کہتے ہیں کچھ الفاظوں نے بنیادوں سے جنم لیا ہے اب مجھے صرف ایک بات کا جواب دیں اپنی جنرل نالج کے لئے پوچھ رہا ہوں ..."غیرت" کا انگریزی ترجمہ کیا ہوگا .....کوئی ہے تو بتائیں ...
 
اکمل زیدی

محفلین
ہنسی مزح شرارتیں جھوٹ بولے یا کسی کی تضحیک کئے بغیر بھی کی جا سکتی ہیں۔ اپنا اخلاق بلند کریں۔ یقیناً ایسا ممکن ہے جیسے پرانے وقتوں میں کامیڈی ہوتی تھی۔
عارف صاحب اخلاق تو ماشا الله بہت بلند ہے ...جب ہی اخلاق سے ہٹ کر باتوں پر اختلاف رہتا ہے اور رہی بات ہنسی مذاق اور کامیڈی کی تو دراصل اس کی بنیاد ہے جھوٹ ہے تو جو ہوگا ...مزاق ہی صحیح ہوگا تو جھوٹ ہی نہ ...بس یہی main point ہے ...
 
کیا اس دن میں جھوٹ بولنا جائز ہو جاتا ہے ۔۔۔میں تو اس دن کو انتہائی تکلیف دہ پایا ہے۔۔۔تابش بھائی کی غزل کے اشعار اس دن کے تناظر میں کیا ہی خوب ہیں۔۔
دوستوں کو فریب دے کر ہم
کیوں بھروسے کا خون کرتے ہیں
کیا ہی اچھا ہوتا کے سب کے دلوں میں احساس پیدا ہو جائے ۔۔۔جھوٹ بول کرتکلیف میں مبتلا کرنا بہت تکلیف دہ عمل ہے اور اس کا عامل کبھی کبھی خود مبتلائے عذاب ہو جاتا ہے بس اللہ ہی ہے جو سمجھ دے ۔۔۔
 
arifkarim

معطل
کہتے ہیں کچھ الفاظوں نے بنیادوں سے جنم لیا ہے اب مجھے صرف ایک بات کا جواب دیں اپنی جنرل نالج کے لئے پوچھ رہا ہوں ..."غیرت" کا انگریزی ترجمہ کیا ہوگا .....کوئی ہے تو بتائیں ...

غیرت کے نام پر قتل کو honor killing کہتے ہیں
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Honor_killing
 
اکمل زیدی

محفلین
respect میں اور غیرت میں فرق نہیں ہوتا کیا ؟ چلیں ایسے سمجھیں ...اگر کوئی کسی مقدس رشتے کی توھین کرے تو جو جذبہ ابھرے گا جسے ہم اپنی بنیاد میں غیرت کہتے ہیں تو اسی جذبے کو انگلش میں کیا نام دینگے ...honour تو اس کو cover نہیں کر رہا . . . .
 
مقدس کی انگریزی holy ہے۔ جبکہ توہین کرنے کو blasphemy کہتے ہیں۔
مغرب میں مقدسات کی توہین کی کھلی اجازت ہے۔ جو دیسی مغرب میں شفٹ ہوئے ہیں اور انکو یہ برداشت نہیں تو وہ واپس شفٹ ہو جائیں بجائے مغرب کو اسلامی بنانے کے۔ کیونکہ ہر ملک علاقے کا اپنا قانون ہوتا ہے۔ جسے نئے آنے والوں کی خواہشات کے مطابق تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ دوسروں کے قوانین کی کوئی عزت نہیں اور رونا روتے ہیں اپنی مقدسات کی توہین کا۔
 
آخری تدوین:

آپ جیسے لوگ یقینن ضرور فٹ ہوجاتے ہیں ایسے معاشرے میں جو خود کو کوا سمجھتے ہیں اور انھیں ہنس ....اور پھر اپنی چال ہی بھول جاتے ہیں ...اور نہ ادھر کے رہتے ہیں نہ ادھر کے ...
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top