اپنی اینڈرائڈ ڈیوائس پر اردو کتابیں پڑھیے۔

نور وجدان

لائبریرین
میں
ایسے کرتے ہیں:
11855501_1614866808779172_218078776_n.jpg
ایسے کا طریقہ ؟
 
نور وجدان

لائبریرین
آپکے پیش کردہ اسنیپ میں تو کوئی پی ڈی ایف ہے؟
میرے پاس یہ سافٹ وئیر فی الحال نہیں تھا. پہلے سافٹ وئر ڈاؤنلوڈ کیا..۔۔۔ اب اور بکس ڈاؤنلوڈ کروں ... میں نے موبائل کو ری سیٹ کیا تھا ساری بکس چلیں گئی تھی ... اس لیے فی الحال کچھ نہیں ہے ...میرے پاس تمام فارمٹس چل رہے تھے ... اب جس کو جو اچھا لگے وہ استعمال کرے ... میں نے ایک سافٹ وئر کا نام دیا ہے .. کہ اچھا لگے تو لے لیں .ورنہ مرضی ..
 
arifkarim

معطل

اصل میں پی ڈی ایف میں دائیں سے بائیں کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ محمداحمد نے غالباً اس مسئلے کے باعث دوسرے ریڈر کو ترجیح دی تھی جو سیدھا متن کو پڑھتا ہے ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
میرے خیال میں ڈراپ باکس ان کو اٹھانے میں وقت لیتا ہے ۔۔ مگر اچھا طریقہ ہے ۔۔ ابھی ایک تصویر میں نے بلاگ پر اپلوڈ کرکے تو شئر کی ۔۔وہ تو ٹھیک آئی ۔۔اس لیے فرق پوچھا تھا ۔۔شاید فارمٹ کا مسئلہ تھا ،،مگر شکریہ بھائی۔۔۔
درست کہا: پی ڈی ایف کا اس سافٹ وئر میں ،۔۔۔ مگر انگلش کے سب فارمٹس چلتے ہیں ۔۔

جہاں تک ڈکشنری کی بات ۔۔ ٹچ سے معانی معلوم ہوجاتے ہیں ۔۔

مگر اردو کے دیگر فارمٹس میرے پاس واقعی نہیں تھے اس لیے پیشگی معذرت
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں ڈراپ باکس ان کو اٹھانے میں وقت لیتا ہے
وہ تو صرف ایک مثال تھی۔ آپ کوئی بھی ہوسٹ استعمال کر سکتی ہیں۔
شاید فارمٹ کا مسئلہ تھا
نہیں تو۔ میں نے آپ ہی کا لنک اوپر پوسٹ کیا تھا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
باقی جو آپ کی مرضی۔۔

اس کو استعمال کرنا یا نہ کرنا مرضی ہے میر ا کام تو بس بتا دینا تھا ۔۔۔۔ اچھا لگے تو خوشی ہوگی اور نہ لگے تو وہی ریڈر یوز کرلیں ۔۔

اب جس کو جو اچھا لگے وہ استعمال کرے ... میں نے ایک سافٹ وئر کا نام دیا ہے .. کہ اچھا لگے تو لے لیں .ورنہ مرضی ..

ارے بھئی! :)

آپ کا بھی بہت اچھا ہے۔ اور ہم اسے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اصل میں پی ڈی ایف میں دائیں سے بائیں کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ محمداحمد نے غالباً اس مسئلے کے باعث دوسرے ریڈر کو ترجیح دی تھی جو سیدھا متن کو پڑھتا ہے ۔

جی غالباً یہی بات ہے۔

نور سعدیہ شیخ

پی ڈی ایف میں تو رسم الخط کی سمت کا تعین پی ڈی ایف کے اصل اسکرپٹ سے ہوتا ہے۔ جب کہ mobi فارمیٹس چونکہ تحریری فارمیٹ ہیں تو سمت کا تعین ریڈر کو کرنا ہوتا ہے۔

پی ڈی ایف میں تو نستعلیق فونٹ میں لکھی تحریریں بھی بعینہ پڑھی جا سکتی ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
arifkarim

ڈراپ باکس امیجز کے ڈائریکٹ لنکس کیسے حاصل کیے جائیں؟

پہلے میں نے امیجز ڈراپ باکس پر ہی ڈالی تھیں لیکن وہ امیجز محفل میں نظر نہیں آ رہی تھیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
https://drive.google.com/file/d/0B0-hPCusxcuxTDVDcEh3X3pHVm8/view?usp=sharing

مندرجہ بالا ای بک ہم نے بنائی ہے۔ یہ بک ہمارے اپنے ٹیب پر تو صحیح طور سے نہیں کھلی۔ اب آپ چیک کیجیے کہ فائل صحیح کنورٹ ہوگئی ہے یا نہیں۔

یہ کتاب تو آپ نے بالکل ٹھیک بنائی ہے لیکن اسے آپ نے epub فارمیٹ میں سیو کیا ہے۔ اسے آپ mobi فارمیٹ میں سیو کیجے۔ اس تصویر کے مطابق۔

eb11_zpsqszuzkjv.jpg

جیسا کہ تصویر میں دائیں طرف والے بالائی کونے میں دیے گئے سرخ دائرے میں دکھایا گیا ہے، آپ کو output format کے آپشن میں MOBI کا انتخاب کرنا ہوگا۔ :)
 
درست فرماتے ہیں جناب۔ یہی غلطی کی ہے ہم نے کہ بجائے MOBI کے آؤٹ پٹ فارمیٹ ڈیفالٹ ہی رہنے دیا۔
خوش رہیے
 
arifkarim

معطل
arifkarim

ڈراپ باکس امیجز کے ڈائریکٹ لنکس کیسے حاصل کیے جائیں؟

پہلے میں نے امیجز ڈراپ باکس پر ہی ڈالی تھیں لیکن وہ امیجز محفل میں نظر نہیں آ رہی تھیں۔
اگر آپنے ڈراپ باکس کا اکاؤنٹ 2012 کے بعد بنایا تو اسمیں پبلک فولڈر موجود نہیں ہوگا۔ اسے واپس لانے کیلئے درج ذیل لنک کو پڑھ لیں:
https://www.dropbox.com/en/help/16
باقی عباس اعوان صاحب کے پاس مزید جگاڑ بھی موجود ہیں :)
 
میں نے کوشش کی تو پتہ چلا کہ یہ سہولت اب صرف پریمیم یا کاروباری صارفین کے لئے ہے۔

عباس اعوان صاحب والے جگاڑ کیا تھے بھلا؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم،

اس چھوٹے سے اور آسان سے ٹیوٹوریل میں ہم اردو ای بک (mobi فارمیٹ پر) بنائیں گے جو آپ کی اینڈرائڈ ڈیوائس پر Zo Reader کی مدد سے پڑھی جا سکے گی۔

mobi دراصل kindle کا فارمیٹ ہے لیکن kindle میں فی الحال اردو رسم الخط کی سہولت موجود نہیں ہے۔

مواد کی فراہمی

سب سے پہلے ہمیں ایک کتاب کی ضرورت ہے جو عبارت کی شکل میں دستیاب ہو۔ اس ٹیوٹوریل کے لئے ہم نے اعجاز عبید صاحب کی "اردو کی برقی کتابیں" سے ایک کتاب "پانچ کہانیاں" کا انتخاب کیا ہے۔

اس لنک سے کتاب کی ٹیکسٹ فائل ڈاؤن لوڈ کر لیجے۔

eb1_zpsieh7vjsd.jpg

ایچ ٹی ایم ایل فائل کی تیاری

کتاب کو بہتر فارمیٹ کرنے کے لئے اسے HTML فارمیٹ میں تبدیل کر لیا جائےتو آسانی رہتی ہے۔ کتاب کے ابواب یا عنوانات سے از خود فہرست تیار کرنے کے لئے ہم عنوانات کو h1 ہیڈنگ دے سکتے ہیں ۔ اپنی کتاب میں کہانیوں کے عنوانات کو فہرست میں شامل کرنے کے لئے ہم نے عنوانات کو h1 کی ہیڈنگ دے دی ہے۔

eb2_zpsfcap7gwm.jpg

اب اس ٹیکسٹ فائل کو سیو ایز کرکے بطور ایچ ٹی ایم ایل فائل سیو کرلیجے ۔ خیال رہے کہ کیرکٹر اینکوڈنگ UTF-8 ہی ہو۔

eb3_zpsdhid3rtt.jpg

ای بک لائبریری مینیجر کی تنصیب

اب اس ربط سے Calibre 2.30 – Ebook Library Manager انسٹال کرلیجے

eb4.jpg_zpsx7kigowt.png

ای بک لائبریری مینیجر کی تنصیب کے بعد:
eb4a_zpsrnmi6rw2.jpg

Calibre 2.30 – Ebook Library Manager

ای بک کی تدوین و تبدیلی کا عمل

Calibreانسٹال ہو جانے کے بعد Add books کے آپشن پر کلک کیجے اور Add books from a single directory کا انتخاب کیجے۔

eb5_zpsaqmqzovq.jpg

اپنی html فائل منتخب کیجے۔

eb6_zpsoggqswpg.jpg

ہماری فائل لائبریری میں شامل ہو گئی ہے۔

eb7_zps0gnb5op4.jpg

اب چاہیں تو metadata شامل کریں یا پہلے سے موجود میٹا ڈیٹا کی تدوین کریں۔ اس کام کے لئے Edit Metadata کا آپشن منتخب کیجے۔

eb8_zps3jro3eel.jpg

یہاں آپ کتاب کا نام، مصنف کا نام اور سرورق وغیرہ کی تدوین کر سکتے ہیں۔

ہم نے کتاب کا نام اور مصنف کا نام اپنے تئیں ٹھیک کر دیا ہے ۔ ساتھ میں دئیے گئے آپشنز میں سے ایک پہلے سے تیار سرورق کا بھی انتخاب کر لیا ہے۔ آپ چاہیں تو سرِورق خود بھی ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ metadata میں مطلوبہ تدوین کرکے نیچے دیئے گئے ok کے آپشن پر کلک کیجے۔

eb9_zpst9plkpxd.jpg

کتاب کی موبی فارمیٹ میں تبدیلی

اب ہم اس کتاب کو mobi فارمیٹ میں تبدیل کریں گے۔ اس کام کے لئے Convert books کے آپشن پر کلک کیجے اور Convert Individually کا انتخاب کیجے۔

eb10_zpsmhvbatgy.jpg

اوپر دائیں ہاتھ والے کونے پر آؤٹ پٹ فارمیٹ میں MOBI کا انتخاب کیجے۔اور نیچے موجود OK کا بٹن دبا دیں۔

eb11_zpsqszuzkjv.jpg

کنورژن مکمل ہونے کے بعد دائیں ہاتھ پر دیے گئے سائیڈ بار سے Click to open کے بٹن پر کلک کیجے ۔اس سے فائل ڈائریکٹری کھل جائے گی۔ یہاں سے آپ فائل کاپی کرکے اپنی اینڈرائڈ ڈیوائس پر لے جا سکتے ہیں۔

eb12_zpsoyp9tfi5.jpg

اینڈروائڈ ڈیوائس میں زو ریڈر کی تنصیب

اب اس لنک سے Zo Reader اپنے پاس انسٹال کر لیجے۔

eb13.jpg_zpsla8ax3qy.png

اب اپنی اینڈروائڈ ڈیوائس پر Zo Reaer کھول کر کیبنیٹ نما آئکن پر کلک کریں ۔ یہ آپ کو ای بکس براؤز کرنے کا موقع دے گا۔ اب "پانچ کہانیاں" کی موبی فائل تلاش کرکے اوپن کر لیجے۔

eb14_zpsnc1cfvzf.jpg

Zo Reader میں یہ کتاب کچھ اس طرح نظر آئے گی۔

eb15.jpg_zpswuu3hyij.png

اور کتاب کی فہرست کچھ ایسی۔

eb16_zpslzltmju6.png

اب آپ کتاب سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

شکریہ۔ :)

------------------------

پہلے سے کنورٹ شدہ کچھ اردو کتابیں یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
بہت خوب احمد۔
اب ذرا آسان الفاظ میں یہ بتائیں کہ کیا میں اس طرح بنی کتابیں اپنی کنڈل پر پڑھ سکتی ہوں؟ اور کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ مجھے یہ سب کچھ کیے بغیر کنڈل پیپر وائٹ کے لیے اردو کتابیں مل جائیں؟
ویسے کیا واقعی اتنا طویل اور دشوار گزار طریقہ بیان کرتے ہوئے آپ کو محفل کے سندیافتہ سست لوگوں کا خیال نہیں آیا؟ ہم لوگوں کا بھی دل چاہتا ہے کہ کبھی کبھار کچھ پڑھ لیا جائے لیکن آپ نے تو وہی کیا جو حکومت اور بنک غریب بندوں کو خوشحالی قرض دینے کا اعلان کر کے کرتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین

شکریہ۔ :)

مزے کی بات یہ ہے کہ جو پہلی کتاب میں نےموبی فارمیٹ میں تبدیل کی تھی اُس پر یہ تین نام درج تھے۔

ابوشامل ، شمشاد ، فرحت کیانی

یعنی نسخہ تشکیل دینے والی ٹیم کے اراکین۔ یہ سید قطب صاحب کی کتاب جادہء و منزل تھی۔

اب ذرا آسان الفاظ میں یہ بتائیں کہ کیا میں اس طرح بنی کتابیں اپنی کنڈل پر پڑھ سکتی ہوں؟ اور کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ مجھے یہ سب کچھ کیے بغیر کنڈل پیپر وائٹ کے لیے اردو کتابیں مل جائیں؟

جہاں تک میری معلومات ہے کنڈل ابھی تک اردو زبان کو سپورٹ نہیں کرتا۔ یعنی ای بک میں الفاظ انگریزی کی طرح بائیں سے دائیں نظر آئیں گے۔ اگر آپ تجربہ کرنا چاہیں تو کوئی اینڈرائڈ ڈیوائس استعمال کرنا ہوگی۔

ویسے کیا واقعی اتنا طویل اور دشوار گزار طریقہ بیان کرتے ہوئے آپ کو محفل کے سندیافتہ سست لوگوں کا خیال نہیں آیا؟

بالکل خیال آیا تھا۔

سب سے پہلے تو اپنا ہی خیال آیا جب ہی ٹیوٹوریل تیار ہوتے ہوتے ہفتوں کے بجائے مہینے لگ گئے۔ :)
پھر شاہِ کوچہ کا خیال آیا اور پوسٹ کرنے سے پہلے سٹپٹائے لیکن پھر اس میدان میں ان کی صلاحیتوں کا سوچ کر مطمئن ہو گئے۔ :glasses-cool:
ہمارا اطمینان اور سوا ہو گیا جب موصوف نے اس دھاگے میں آ کر جھانکا تک نہیں کہ یہ کیا بلا ہے۔ اسے کہتے ہیں خداداد صلاحیت۔ (y)
آپ سے تو یہ بھی اُمید نہیں تھی کہ آپ محفل میں لاگ ان ہی ہوں گی سو یہاں بھی راوی سکون میں رہا۔ :)
باقی لوگ بھی اپنی صلاحیتوں کووقتاً فوقتاً آب دیتے رہتے ہیں۔ :)

ہم لوگوں کا بھی دل چاہتا ہے کہ کبھی کبھار کچھ پڑھ لیا جائے لیکن آپ نے تو وہی کیا جو حکومت اور بنک غریب بندوں کو خوشحالی قرض دینے کا اعلان کر کے کرتے ہیں۔

قرض کے جھنجٹ سے خود کو بچا کر اکثر غریب لوگ خوشحال ہی رہتے ہیں۔ یہ بنکوں کا احسان ہی تو ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سب سے پہلے تو اپنا ہی خیال آیا جب ہی ٹیوٹوریل تیار ہوتے ہوتے ہفتوں کے بجائے مہینے لگ گئے۔ :)
آپ کی سستی تو "اپرم پار" ہے۔۔۔ :p

پھر شاہِ کوچہ کا خیال آیا اور پوسٹ کرنے سے پہلے سٹپٹائے لیکن پھر اس میدان میں ان کی صلاحیتوں کا سوچ کر مطمئن ہو گئے۔ :glasses-cool:
استغفراللہ۔۔۔ میں آج کل چستی کے میدان میں ریکارڈ بنا رہا ہوں۔۔۔ :D

ہمارا اطمینان اور سوا ہو گیا جب موصوف نے اس دھاگے میں آ کر جھانکا تک نہیں کہ یہ کیا بلا ہے۔ اسے کہتے ہیں خداداد صلاحیت۔ (y)
بس میرے سے پتا نہیں کیسے بچ گیا۔۔۔ جبکہ میں تو روز ہی محفل میں جھانک لیتا ہوں۔۔۔ :D یہ بھی اغیار کی سازش ہوگی۔۔۔۔

آپ سے تو یہ بھی اُمید نہیں تھی کہ آپ محفل میں لاگ ان ہی ہوں گی سو یہاں بھی راوی سکون میں رہا۔ :)
یہ بات درست ہے۔۔۔ فرحت کیانی کو بغیر بتائے چھاپہ نہیں مارنا چاہیے تھا۔۔۔ :p

باقی لوگ بھی اپنی صلاحیتوں کووقتاً فوقتاً آب دیتے رہتے ہیں۔ :)
کوئی نئے نام آئے ہیں اس میدان میں۔۔۔۔ ہمیں بھی بتایا جائے۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پبلک فولڈر پر تجربات کی غرض سے فولڈر ری نیم کیا تھا۔ اب ٹھیک کر دیا ہے اور لنک بھی ٹھیک کام کر رہا ہے۔

دوبارہ چیک کیجے۔ :)
زبردست۔۔۔۔ میں بھی کچھ کتابیں بناتا ہوں۔۔۔ آپ پھرتی دیکھیں کہ میں نے کتابیں اور اطلاقیہ دونوں ہی ڈاؤنلوڈ کر لیے۔۔۔۔
 
Top