منظر نامہ کا تعارف کروانے کے لیے بچے نے مجھ پر ذمہ داری ڈال دی ہے۔ اردو ٹیک کے بلاگز آجکل کچھ مسائل سے دوچار ہے، منظر نامہ بھی اردو ٹیک پر ہی بنایا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ابھی روابط دینے کے قابل نہیں ہوں۔ لیکن باقی روابط بھی اس وقت نہیں دے سکی۔۔۔چونکہ عمار اور میں مل کر کام کرتے ہیں۔۔۔تو تعارف میں نے لکھ دیا ہے۔۔۔روابط عمار دیں گے۔ (عمار، پوسٹ کو الگ سے ایڈیٹ کر کے روابط شامل کر کے مجھے پی ایم میں بھیج دینا۔۔ میں ایڈیٹ کر دوں گی۔
-------------
اپریل، مئی ٢٠٠٨ میں عمار اور میرے ذہن میں ایک ایسا بلاگ بنانے کا خیال آیا۔ جہاں ہم اردو بلاگرز کو اکھٹا کریں تاکہ اردو بلاگرز ایک دوسرے کو جان سکیں۔ ہمارا پہلا خیال بلاگرز سے انٹرویوز لینے کا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے منتخب موضوعات پر بلاگرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔لیکن جوں جوں ہم قدم بڑھاتے گئے، بلاگرز کی حوصلہ افزائی اور تجاویز سے آج ہم منظر نامہ پر “ایوارڈز“ اور “ایک بلاگر ، ایک کتاب“ جیسی مہم کو چلا رہے ہیں۔
منظر نامہ پر آپ کیا پڑھ، دیکھ سکتے ہیں؟
* اردو بلاگرز کے انٹرویوز (سلسلہ شناسائی)
* منتخب موضوعات پر بلاگرز کے خیالات (نقطہ نظر)
* ہر ماہ کے بلاگز (اقتباسات)
اس کے علاوہ ۔۔۔
* اردو بلاگنگ ایوارڈز
* مہم برائے ایک بلاگر اور ایک کتاب
- منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے انٹرویو لیے جاتے ہیں۔ انٹرویو لیتے ہوئے ہماری یہ بھی کوشش رہی ہے کہ پرانے اردو بلاگرز جو پہلے بلاگنگ کرتے رہیں ہیں لیکن اب نہیں کر رہے ، ان سے بھی انٹرویوز لیے جائیں۔
سلسلہ شناسائی میں اب تک بیس بلاگرز کے انٹرویو لیے جا چکے ہیں۔
- * ابوشامل (فہد) سے شناسائی
- * اسماء سے شناسائی
- * مکی سے شناسائی
- * “میرا پاکستان” سے شناسائی
- * ساجد سے شناسائی
- * افتخار اجمل سے شناسائی
- * شب سے شناسائی
- * پاکستانی سے شناسائی
- * شعیب صفدر سے شناسائی
- * جہانزیب اشرف سے شناسائی
- * عارف انجم سے شناسائی
- * خاور کھوکر سے شناسائی
- * شاکر عزیز سے شناسائی
- * عمیر سلام سے شناسائی
- * راشد کامران سے شناسائی
- * قدیر احمد سے شناسائی
- * سعادت سے شناسائی
- * زکریا اجمل سے شناسائی
- * امن ایمان سے شناسائی
- * رضوان سے شناسائی
- نقطہ نظر ایسا سلسلہ ہے، جہاں ہم بلاگرز کو ایک موضوع دیتے ہیں، اور بلاگرز منظر نامہ پر لکھاری کی حیثیت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے کے لیے اگر آپ میں سے کوئی بھی لکھنا چاہے، اس کو ہم لکھاری کی حیثیت سے منظر نامہ میں شامل کرتے ہیں۔
نقطہ نظر میں ہمارے تین لکھاریوں نے حصہ لیا ہے۔
- راشد کامران
- ابوشامل
- محمد وارث
امن ایمان بھی منظر نامہ کا حصہ بنیں اور انہوں “منتخب موضوع“ کے لیے تحریر لکھی۔
- ماہ کے بلاگز میں ہم پورے مہینے کے بلاگز پر ایک مختصر نظر ڈالتے ہیں۔ اور بہترین پوسٹس کو منتخب کرتے ہوئے ان کے اقتباسات پوسٹ کیے جاتے ہیں۔مزید۔۔۔ اردو بلاگنگ میں اس ماہ کیا نیا ہوا۔۔۔اس کو منظر نامہ نیوز میں شامل کی جاتا ہے۔
ہر ماہ کے بلاگز کی تحاریر میں اور عمار مل کر لکھتے ہیں۔ جبکہ بلاگر ڈفر تحاریر اکھٹی کر کے دینے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔
- مکی کی تجویز کے مطابق ہم منظر نامہ پر ایک مہم چلا رہے ہیں، جس میں ہر بلاگر کو ایک ایک کتاب لکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس میں مکی نے ہی سب سے پہلے شروعات کیں۔
منظر نامہ پر ایک بلاگر ، ایک کتاب مہم میں اب تک چار کتابوں پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ جو کہ یہ ہیں؛
- وقت کا سفر ۔ محمد علی مکی
- قطعہ کلامی ۔ محمد علی مکی
- تجدید و احیائے دین - ابو شامل
- مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ضیاء
جبکہ کچھ کتابوں پر ابھی کام ہو رہا ہے۔مزید تفصیلات کے لیے منظر نامہ دیکھتے رہیے۔
- اس کے علاوہ منظر نامہ پر ہم نے بلاگر "میرا پاکستان" کی تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے 2008 بلاگ ایوارڈز کے لیے تین ایوارڈز کا بھی انعقاد کیا ہے۔ جس کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ نتائج کا اعلان اردو ٹیک کے واپس آ جانے پر ہو گا۔
ایوارڈز یہ ہیں؛
- بہترین اردو بلاگ
- فعال ترین اردو بلاگ
- نیا بہترین بلاگ