duffer

محفلین
پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ جو کہ یہ ہیں؛
  1. وقت کا سفر ۔ محمد علی مکی
  2. قطعہ کلامی ۔ محمد علی مکی
  3. تجدید و احیائے دین - ابو شامل
  4. مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ضیاء
[*] نیا بہترین بلاگ
[/list]

نعمان کی پطرس کے مضامین بھی آئی ہے ابھی
 

duffer

محفلین
لو۔۔۔میں نے تقریباً سارا نیا لکھا ہے۔ اب جن کے انٹرویوز لیے ہیں۔۔ یا منظر نامہ پر جو کام ہو رہے ہیں۔۔وہ تو وہی لکھنے تھے نا۔۔۔؟
کیوں بھئی عمار صاحب کوئی بم بنانے کا فارمولا منکشف ہو گیا کیا؟
یا جن جن کا انٹرویو لیا ہے وہ القاعدہ کے ارکان ہیں؟ :mrgreen:
 

duffer

محفلین
سارہ، فری میں تو بلاگسپاٹ پر ہی بلاگ بہتر رہے گا۔ آپ پہلے اپنے بلاگ پر کوئی اردو پوسٹ کریں۔ اس کے لیے کوئی نہ کوئی اردو ٹیمپلیٹ بھی فراہم کر دی جائے گی۔
اگر آپ نے بلاگ سپاٹ کے علاوہ فری ہوسٹ پر اپنا بلاگ ہوسٹ کرنا ہے تو 0fees.net پر یہ کام بخوبی کیا جا سکتا ہے اور اگر کسی کو اس کے لئے میری مدد چاہئے تو میں ”‌حاضر جناب“
 

جہانزیب

محفلین
اگر آپ نے بلاگ سپاٹ کے علاوہ فری ہوسٹ پر اپنا بلاگ ہوسٹ کرنا ہے تو 0fees.net پر یہ کام بخوبی کیا جا سکتا ہے اور اگر کسی کو اس کے لئے میری مدد چاہئے تو میں ”‌حاضر جناب“

اچھا ہوسٹ ہے، لیکن جگہ صرف 300 میگابائٹ‌ہے ۔ میرا بلاگ یہاں‌دیکھیں ۔
 

duffer

محفلین
اچھا ہوسٹ ہے، لیکن جگہ صرف 300 میگابائٹ‌ہے ۔ میرا بلاگ یہاں‌دیکھیں ۔
سر جی بلاگ ہی تو بنانا ہے، میرے بلاگ پر 80 پوسٹس اور 950 کمنٹس ہیں اور ابھی تک صرف ڈھائی ایم بی کا ایکس ایم ایل بیک اپ ہوتا ہے۔ٹوٹل سپیس اتعمال شدہ صرف 22 ایم بی ہے۔ میرے خیال میں بلاگ بنانے کے لئے کوئی کمی نہیں ہے اس ہوسٹ میں، بلکہ ضرورت سے زیادہ ہے۔
 

ماوراء

محفلین
کیوں بھئی عمار صاحب کوئی بم بنانے کا فارمولا منکشف ہو گیا کیا؟
یا جن جن کا انٹرویو لیا ہے وہ القاعدہ کے ارکان ہیں؟ :mrgreen:

ڈفر، اصل میں میں نے ایک اور پوسٹ منظر نامہ پر لکھنے کے لیے پوسٹ کی تھی، تو یہ پوسٹ اس سے کافی مشابہت رکھتی تھی، اس لیے عمار نے کہا۔:grin:
 
پہلے تو میں دوسروں کے بلاگ کا تعارف ہی پڑھتا رہا۔ آج سوچا اپنے بلاگ کا بھی تعارف لکھ ہی ڈالوں۔ تو جناب میرے بلاگ کا نام ہے ’’شوبی نامہ‘‘۔ یہ بلاگ میں نے محب علوی کی ترغیب پر یکم ستمبر 2007 ؍ کو شروع کیا تھا۔ اس بلاگ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں نہ صرف اس میں اپنی یادیں اور باتیں شامل کروں بلکہ جو کچھ میں سیکھوں، خواہ اس کا تعلق میری زندگی سے ہو یا تعلیم یا کیریئر سے، انشاءاللہ اُسے دوسروں تک ضرور پہنچاؤں۔

میرے بلاگ کے موضوعات یہ ہیں: اسلام، ایڈوبی فلیش، دلچسپ گیمز، سیاسیات، شعروشاعری، شوبی کی باتیں، طنزومزاح، مفید ویب سائٹس اور متفرق۔

ملٹی میڈیا اور گرافکس وغیرہ سے لگاؤ کی وجہ سے شوبی نامہ میں ’’پڑھنے‘‘ سے زیادہ ’’دیکھنے‘‘ کی چیزیں زیادہ ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ یار لوگ شوبی نامہ کو ’’بندر کا تماشا‘‘ سمجھتے ہوئے تماشا دیکھ کے غائب ہو جاتے ہیں اور رائے دینے کی تکلیف کم ہی گوارا کرتے ہیں۔:grin1:
 

شکاری

محفلین
میرا بلاگ زیرو ہوسٹ پر ہے۔ اب تک تو مجھے یہ اچھی سروس لگی، آگے اللہ بہتر جانتا ہے۔اس پر قریباً ہفتے بھر میں ایک پوسٹ ہی کرپاتا ہوں۔ وہ بھی بس ایسے ہی۔


خود سے ورڈ پریس انسٹال کرنا اور اسے چلانا بہت سارے لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔ سسٹر شاہدہ اکرم اردو ٹیک پر کہنی سننی کے نام سے بلاگ چلا رہی تھی لیکن اس کی خرابی کی وجہ سے وہ پریشان بھی تھیں۔ کچھ دن پہلے انھوں نے بلاگ کے حوالے سے بات کی تو میں نے انھے اسی ہوسٹ پر بلاگ انسٹال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن وہ بلاگ انسٹال کرنا نہیں‌ جانتی تھیں اس پر میں نے کچھ ان کی مدد کی پھر میں‌ آف لائن ہوگیا اور ان سے دوبارہ بات نہ ہوسکی ۔ اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں ورڈ پریس انسٹال کرنے کے لیے باتصویر ایک ٹیٹورئیل لکھ رہا ہوں۔ جو ان دوستوں کی شائد کچھ مدد کرسکے۔ میں نے خود بلاگ انسٹال کرنا بد تمیز سے سیکھا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جناب نے اپنی زندگی میں دو بلاگ بنائے تھے دونوں کا نام نوائے ادب ہی تھا لیکن اس میں ادب نام کی کوئی چیز نہیں تھی اسی لیے ان کو پرداشت کرنا مشکل ہوتا تھا اور جب ایک دن یہ برداشت ناقابلِ برداشت ہو گی تو دونوں باری باری شہید ہو گے
اب ایک بار پھر نوائے ادب کے ہی نام سے تیسرا بلاگ بنایا ہے جس کو میں تو ادبی بلاگ کہتا ہوں لیکن ہے وہ بےادبی بلاگ ابھی اس پر کام شروع ہے دیکھتے ہیں اس کی زندگی کب تک ہے
 
Top