اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

شمشاد

لائبریرین
چلیں جی اب پھر شروع ہو جائیں اپنے اپنے شہروں کے متعلق مزید معلومات دینے کے لیے۔

میرے شہر کا تو تفصیلی تعارف کروا دیا ہے اوپر خرم بھائی نے۔

ہاں اگر آپ راولپنڈی شہر کے موتی بازار جو کہ خاص طور پر خواتین کےلیے ہے، جائیں تو وہاں کی چاٹ اور دہی بھلے کھانا نہ بھولیں۔
 
اپنی گشتہ پوسٹ کی تھوڑی سی تصیح چاہو گا۔
2۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مانو منٹ دس کروڈ کا نہیں بلکہ ایک ارب دس کروڈ کا بنا تھا (اس لیے عجائب میں شامل کیا جاسکتا ہے)۔

ویسی پنڈی کی لئ ایکسپریس وے کا کیا خیال ہے جو 20 ارب کی تیار ہورہی صرف 56 (انے اور جانے دونوں راستوں کا کل فاصلہ) کلومیڑ جبکہ موٹروے فقط السلام سے لاہور جانے کا یا آنے کا 400 ( کل 800 سو کلومیڑ سے زائد بنتی ہے ) سو کلومیڑ سے زائد فاصلہ ہے اور لاگت تقریباً 4 سے ساڑھے 4 ارب روپے رہی۔ سمنٹ اور سریا کچھ زیادہ ہی مہنگا ہوگیا ہے ۔ لہذا اسے بھی راولپنڈی کے عجائبات میں شامل کرنا چاہیے۔
 
چلیں جی اب پھر شروع ہو جائیں اپنے اپنے شہروں کے متعلق مزید معلومات دینے کے لیے۔

میرے شہر کا تو تفصیلی تعارف کروا دیا ہے اوپر خرم بھائی نے۔

ہاں اگر آپ راولپنڈی شہر کے موتی بازار جو کہ خاص طور پر خواتین کےلیے ہے، جائیں تو وہاں کی چاٹ اور دہی بھلے کھانا نہ بھولیں۔
شمشا بھائی کیا آُپ پنڈی سے ہے ۔ اگر ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔ تے فر ساڈھے محلے دار نکلے ۔۔۔ واہ واہ
 
خرم

محفلین
چلیں جی اب پھر شروع ہو جائیں اپنے اپنے شہروں کے متعلق مزید معلومات دینے کے لیے۔

میرے شہر کا تو تفصیلی تعارف کروا دیا ہے اوپر خرم بھائی نے۔

ہاں اگر آپ راولپنڈی شہر کے موتی بازار جو کہ خاص طور پر خواتین کےلیے ہے، جائیں تو وہاں کی چاٹ اور دہی بھلے کھانا نہ بھولیں۔

شمشاد بھائی میں جب بھی پاکستان جاؤں تو نارووال تو ضرور جانا ہوتا ہے اور انشاء اللہ ارادہ بھی یہی ہے کہ وطن واپسی پر اپنے گاؤں میں ہی آباد ہوں گے انشاء اللہ۔ ویسے آپ نارووال میں‌کہاں سے ہیں:)
 
شمشاد

لائبریرین
جی خرم بھائی میں تو پنڈی سے ہوں، البتہ میرے سسرال نارووال سے ہیں، کربلا کے قریب۔ آپ کا تعلق شہر سے ہے یا کسی قریبی دیہات سے؟ کون سا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
سر جی پنڈی کی تو کوئی ایسی خاص ڈش مشہور نہیں جس کی دعوت دی جائے سوائے نسوار کے جو کہ سٹرک کے کنارے بیٹھے ہوئے بہت سے لوگ بیچ رہے ہوتے ہیں۔

البتہ آجکل " مرغ ہانڈی " بہت مشہور ہو رہی ہے۔ وہی پیش کر سکوں گا۔
 
سارا

محفلین
ہمارے ہاں (حضرو اٹک)کی برفی بہت مشہور ہے آج تک جس نے بھی کھائی ہے بہت ہی تعریف کی ہے اور ویسی برفی آپ کو پورے پاکستان میں انشا اللہ کہیں نہیں ملے گی:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں اس دفعہ جب پاکستان گیا تو حضرو سے برفی منگوائیں گے۔ یہ بتا دیں کہ سارے حضرو کی یا کوئی خاص دکان یا علاقہ ہے جہاں کی مشہور ہے۔
 
پپو

محفلین
چلیں بات کھانے اور کھلانے کی ہو رہی ہے تو ہم بھی بتاتے جائیں
اگر کبھی بورے والہ آئیں تو
1 موٹے کے سموسے
2 نذر ے کی مٹھائی
3 باؤ گجرکی فش فرائی
4 چیھبی کا کڑائ گوشت
5 پومی کا مینگو جوس
باقی چاند بابو لکھیں گے
 
کیا بات ہے پپو بھائی ۔۔۔۔۔ اپ لوگوں کے تو مزے ہیں :)
 
سر جی پنڈی کی تو کوئی ایسی خاص ڈش مشہور نہیں جس کی دعوت دی جائے سوائے نسوار کے جو کہ سٹرک کے کنارے بیٹھے ہوئے بہت سے لوگ بیچ رہے ہوتے ہیں۔

البتہ آجکل " مرغ ہانڈی " بہت مشہور ہو رہی ہے۔ وہی پیش کر سکوں گا۔

ما شا اللہ برادرم ۔۔۔۔۔
ہم سمجھے تھے کہ بیٹھے بٹھائے اک رشتہ دار بنا لیں گے۔۔۔۔ سو وہ بھی نسوار پر ٹرخا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنی بری بات ہے نا :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیں آپ تو نسوار سے ہی بھاگ گئے، جبکہ علاقہ غیر سے آنے والی سوغاتوں کی پہلی منڈی ہی پنڈی ہے۔

بہرحال آپ آنے والے بنیں، آپ کی دعوت کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے گا۔
 
آئیں گے صاحب ضرور آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسا خلوص بھرا دعوت نامہ ملے تو ہم نسوار تو کیا علاقہ غیر کی سوغات ہیروئن بھی پی لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
چاند بابو

محفلین
چلیں بات کھانے اور کھلانے کی ہو رہی ہے تو ہم بھی بتاتے جائیں
اگر کبھی بورے والہ آئیں تو
1 موٹے کے سموسے
2 نذر ے کی مٹھائی
3 باؤ گجرکی فش فرائی
4 چیھبی کا کڑائ گوشت
5 پومی کا مینگو جوس
باقی چاند بابو لکھیں گے

کیا یہ سب کچھ ایک ہی جگہ پر مل جائے گا یا پورے شہر کا گشت کرنا پڑے گا؟
سمشاد بھائی اگر مزے لینے ہیں تو پھر تھوڑا بہت محنت تو کرنی پڑے گی۔ ویسے زیادہ دور دور نہیں ہیں مچھلی، جوس، سموسے ایک روڈ پر اور کڑاہی دوسرے روڈ پر سے مل جائے گی۔ کبھی آئیے نہ یہاں سب کچھ بیٹھے بٹھائے ملے گا۔
یہ پپو ہر بار ایسا ہی کر جاتا ہے خود سب کچھ بتا جاتا ہے اور پھر کہ جاتا ہے باقی میں بتاوں اب بھلا بچا ہی کیا ہے۔ خیر دیکھتے ہیں۔ کچھ سوچتا ہوں پھر بتاتا ہوں۔
 
پپو

محفلین
کیا یہ سب کچھ ایک ہی جگہ پر مل جائے گا یا پورے شہر کا گشت کرنا پڑے گا؟
بھائی شمشاد صاحب آپ آئیں تو صیح ہم ہیں نا آپ کو وزٹ کروانے کےلیے اور یہ اتنا بڑا شہر نہیں ہے کوئی 5 کیلو میٹر تک پھیلا ہواہے اور یہ سب قریب قریب ہی ہے
 
Top