اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

شمشاد

لائبریرین
اب آپ پوچھیں گے کہ وہ کیوں میرے ساتھ جائے گی؟ تو بھائی گاڑی جو اس کی استعمال کرنی ہے۔
 
پپو

محفلین
ٹھیک ہے بھئی چاند بابو نے کہہ دیا تو کہہ دیا جب مرضی آئیں جس کی مرضی گاڑی میں آئیں جس کو مرضی ساتھ لائیں
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لو بھئی زینب، بورےوالہ کا پروانہ راہداری مل گیا۔ اب بتاؤ کب کا پروگرام بنایا جائے؟
 
چاند بابو

محفلین
میں تو کہتا ہوں کہ گرمیاں شروع ہو گئی ہیں کہاں ریت میں لو کے تپھیڑے کھاتے پھریں گے ابھی چلے آیئے۔ اور ہاں اب آنے کا مزہ زیادہ ہے کیونکہ کچھ دن بعد پپوکے ہاں اس کے بھائی کی شادی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں رہ رہ کے ریت اور لُو کے تھپیڑے کھانے کے عادی ہیں اس لیے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
 
مغزل

محفلین
میرا شہر ’’عروس البلاد کراچی‘‘

1- کھدی ہوئی سڑکیں
2- بجلی کی آنکھ مچولی
3- پانی کی فراہمی (یزیدی رویے پر)
4- سانحہ 12 مئی، 18 اکتوبر، 11 اپریل، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (صفحہ بھر جائے گا)۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
چاند بابو ایسی بات نہیں ہے۔یہاں سے پاکستان جانے میں بہت سی مجبوریاں راہ میں حائل ہوتی ہیں۔ جس میں سب سے بڑی مجبوری دفتر سے چھٹی کا نہ ملنا ہوتا ہے۔ پورے سال میں صرف ایک دفعہ ایک ماہ کی چھٹی ملتی ہے۔ جو ہم بچوں کی چھٹیوں کے ساتھ لیتے ہیں، ورنہ بچوں کی پڑھائی کا بہت نقصان ہوتا ہے۔

اب ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ پپو بھائی سے کہیں کہ اپنے بھائی کی شادی تب تک کے لیے آگے بڑھا دیں، پہلے ہی دلہا دلہن اس دن کی کب سے امید لگائے بیٹھے ہوں گے، اللہ انہیں خوش و خرم رکھے۔ ہم ویسے بھی چاچا قیدو کے کردار سے بلکل بھی خوش نہیں ہیں۔
 
خرم

محفلین
جی خرم بھائی میں تو پنڈی سے ہوں، البتہ میرے سسرال نارووال سے ہیں، کربلا کے قریب۔ آپ کا تعلق شہر سے ہے یا کسی قریبی دیہات سے؟ کون سا ہے؟
شمشاد بھائی میرا تعلق تو "چندرکے راجپوتاں" گاؤں سے ہے۔ نارووال میں میرا پیارا دوست رہا کرتا تھا کھجور والی گلی میں۔ اب تو وہ بھی لاہور چلے گیا اور اب شہر میں کچھ رہا ہی نہیں۔ ہمارا پڑوسی گاؤں "کالاقادر" ہے جو فیض احمد فیض کا گاؤں ہے۔ سیالکوٹیوں نے ایک پوسٹ میں ان پر قبضہ جما لیا لیکن فیض صاحب نارووال کے تھے۔;)
 
پپو

محفلین
لیں بھئی میں ایک دن کے لیے غائب کیا ہوا یہاں تو پروگرام بنا کے بھی ختم کیے جارہے ہیں
جناب آپ کو اوپن انویٹیشن ہے جب آنا ہو تاریخ خود لکھ لیں اور ہاں میرے بھائی کی شادی کا فورم پر تذکرہ چاند بابو نے کر دیا ہے تو میں بتاتا چلوں 4 اپریل کو ہونا قرار پائی ہے میں اسی سلسلے میں کل شہر سے غائب تھا
 
شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی یہ چندرکے راجپوتاں غالباً بڈھن کے قریب ہے۔
اور کھجور والی گلی میں آپ کے کون سے دوست تھے، یہ تو ہمارا راستہ تھا کھجور والی گلی سے گزر کر ریلوے اسٹیشن جانے کا۔

فیض پر انہوں نے تب قبضہ جمایا ہو گا، جب نارووال سیالکوٹ کی تحصیل تھی۔ اب تو نارووال ضلع ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لیں بھئی میں ایک دن کے لیے غائب کیا ہوا یہاں تو پروگرام بنا کے بھی ختم کیے جارہے ہیں
جناب آپ کو اوپن انویٹیشن ہے جب آنا ہو تاریخ خود لکھ لیں اور ہاں میرے بھائی کی شادی کا فورم پر تذکرہ چاند بابو نے کر دیا ہے تو میں بتاتا چلوں 4 اپریل کو ہونا قرار پائی ہے میں اسی سلسلے میں کل شہر سے غائب تھا

پپو بھائی پروگرام ختم نہیں کریں گے۔ انشاء اللہ بعد میں اس پر عمل درآمد کریں گے۔

اور یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ شادی آپ کے چھوٹے بھائی کی ہے یا بڑے بھائی کی۔ چلیں بڑے ہیں یا چھوٹے، اردو محفل کی جانب سے بہت بہت مبارک قبول فرمائیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ رشتہ آپ سب کے لیے بہت مبارک ثابت ہو۔
 
پپو

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی شادی میرے چھوٹے بھائی کی ہے اور ہم آپ کو وعدہ یاد دلاتے رہیں گے
 
زینب

محفلین
نارووال۔۔پہا جی ایک ّغریب وال بھی تھا ن اایک اور "وال بھی جو پورا مجھے یاد نہیں۔۔۔اپ کو پتا ہو گا۔۔۔۔۔ارے ہاں یاد آیا۔ملکوال۔۔۔۔۔۔۔۔اب اپ ایک اور بتایئں جس کے ساتھ "وال ہو۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 
زینب

محفلین
بھئی جہاں میں جاؤں گا وہ بھی میرے ساتھ ہی جائے گی ناں۔

اب آپ پوچھیں گے کہ وہ کیوں میرے ساتھ جائے گی؟ تو بھائی گاڑی جو اس کی استعمال کرنی ہے۔

ٹھیک ہے بھئی چاند بابو نے کہہ دیا تو کہہ دیا جب مرضی آئیں جس کی مرضی گاڑی میں آئیں جس کو مرضی ساتھ لائیں

لیں پہا جی آپ کو اتنی وضاحتیں دینے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔یہ پپو بھائی بھی اتنے کانجوس کہ ایک بہں کے آنے پے ان کی جان جارہی ہے۔۔اور شمشاد پہا جی اپ کو کیا صرف گاڑی کے لیے ہی مجھے ساتھ لے جانا ہے۔بہن نہیں ہوں اپ کی جہاں جایئں گے مجھے بھی وہاں ہی پایئں گے۔۔۔ویسے میں فری میں بھی پک اینڈ ڈراپ کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔فی سبیل للہ:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
نارووال۔۔پہا جی ایک ّغریب وال بھی تھا ن اایک اور "وال بھی جو پورا مجھے یاد نہیں۔۔۔اپ کو پتا ہو گا۔۔۔۔۔ارے ہاں یاد آیا۔ملکوال۔۔۔۔۔۔۔۔اب اپ ایک اور بتایئں جس کے ساتھ "وال ہو۔۔۔۔۔۔۔:grin:

ملکوال تو حسن ابدال کے پاس ہے۔ میں وہاں گیا ہوا ہوں۔
ایک ظفر وال ہے۔ یہ نارووال سے آگے ہے۔
 
Top