اپنے کمرے سے ابو ظہبی تک

تیشہ

محفلین
خالہ ، یہ کیا بات ہوئی بھلا :idontknow: دیہاتی تو آپ بھی ہیں اور میں بھی ، بلکہ کئی ایک مگر ہماری حرکتیں یقیننا ایسی نہیں ، اور بالفرض دیہی زندگی چھوڑنے کے بعد اگر ہمیں یہ عقل آئی ہے تو دیہات میں بھی ایسے گئے گزرے لوگ کم کم ہی دیکھے ہیں میں نے ۔۔

کتاب لکھنے کی تجویز عمدہ ہے ۔۔۔ :)
وسلام

بھانجے :battingeyelashes: میں نے صرف ساتھ بیٹھے ہوئے پان کھاتے ، خوشبودار تیل لگائے ، منہ سے تھوک جھڑتے ہوئے دو پیسجنرز کا لکھا ہے جو میرے دائیں ۔۔ بائیں فرشتوں کے جیسے بیٹھے ہوئے تھے ۔ :notworthy:
اک لیڈیز کو درمیان بیٹھا دیکھکر ، باتیں کرنے میں انکو مزہ آرہا تھا ۔۔ جب میں نے سیٹ چینج کرلی ، جس بندے نے میرے سے چینج کی وہ بھی میل تھا ۔۔ اور جب وہ انکے درمیان آ بیٹھا تو پھر دونوں کی بولتی بند ہوچکی تھی :battingeyelashes:

:chatterbox:
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں بہ ساری سہولیات ہیں ماں ، بہن ، بھائی ، ابو ، بھابھی ، دادی جی ، امام اور عبدالاحد کے علاوہ سب کچھ ہیں ۔ اور وہ بھی تو نہیں ہے یہاں

اور انہی کی دوریاں فرصت ملنے پر رولائیں گی۔

اور " اُس " کی تو بات ہی الگ ہو گی۔
 
ابو کاشان

محفلین
ایک آدھ ماہ میں عادی ہو جاؤ گے۔ آج کل دن ہفتے مہینے سال پتہ کہاں چلتے ہیں۔ ابھی گئے ہو اور ابھی گھر جانے کی چھٹیاں بھی مل جائیں گی۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے آج کل بہت کام ہے اتنا کام ہے کہ کھانے کی بھی ہوش نہیں رہتی جتنا کام میں پاکستان میں 1 ماہ کے اندر سیکھ سکتا تھا وہ میں نے 5 دنوں میں سیکھ لیا ہے اللہ کا شکریہ ہے۔ ویسے میں نے گھر والوں کو کہا تھا کہ پہلے 2 ماہ میں کوئی کال نہیں کروں گا جب میں اس قابل ہو جاؤں گا پھر کسی کو کال کرنے کی ضرورت نہیں پھر میں ہی کروں گا آج 4 دن ہو گے ہیں مجھے یہاں وقت کا پتہ ہی نہیں چل رہا ہے اللہ کرے ایسا ہی ہو اور جلد سے جلد میں یہاں کا عادی ہو جاؤں ابھی تک اپنا نمبر نہیں لے سکا جب لوں گا تو سب سے پہلے اپنی بہن زینب کو دوں گا ورنہ وہ مجھے مار دیں گی اس کے بعد باجو آپی کو وہ بھی نہیں چھوڑے گی اور اس کے بعد سب کو فیصل بھائی ، جاذب بھائی اور جتنے بھی دوست ہیں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جب جہاز پر میں سوار ہونے لگا تھا تو میں نے چاروں طرف دیکھا تھا اوپر اور نیچے بھی دیکھا تھا دل کو تسلی دینے کے لیے کہ میں نے سارا پاکستان دیکھ لیا ہے اور جب دبئی میں جہاز سے اترنے لگا تو میں نے اپنی نگائیں نیچی کر لی یقین کریں میں نے ائیر پورٹ کو صرف اتنا دیکھا ہے جتنا مجھے چلنے میں آسانی ہو بس اس کے بعد جب ائیر پورٹ کے اند آیا جہاں ویزے وغیرہ کا چکر تھا اور اپنا سامان لینا تھا مجھے کچھ پتہ نہیں تھا کیا کرنا ہے اور کہاں جانا ہے اتنے میں میری نظر ایک عربی لڑکے پر پڑی جو ماشاءاللہ بہت خوبصورت لباس میں تھا اور اس کا رنگ بھی لباس کی طرح گورا تھا اور وہ اردو میں مجھے بتا رہا تھا کہ آپ نے یہاں جانا ہے وہاں جانا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی لیکن جتنا گورا لڑکا تھا اتنی ہی کالی لڑکیاں تھی وہاں اور اوپر سے کپڑے بھی کالے پہنے تھے لڑکے سب گورے اور کپڑے بھی سفید اور لڑکیاں خیر کام مکمل ہونے کے بعد میں باہر آیا تو آگے دو لڑکے میرا انتظار کر رہے تھے مجھے دیکھتے ہی بولے خرم؟ میں مسکرایا اور ان کے ساتھ چل پڑا گاڑی میں بیٹھتے ہی ایک نے مجھے اپنا موبائل دیا اور کہاں گھر فون کر لو مجھے اس وقت کچھ سمجھ نا آئی کیا کروں کس کو فون کروں گھر کے نمبر پر کروں بھائی یا پھر ابو پھر میں نے بھائی کے نمبر پر فون کیا اور اس کو بتایا میں دبئی ہوں اور ابوظہبی جا رہا ہوں
 
زینب

محفلین
خرم یہاں ایسے ہی کام ہوت اہے ۔۔۔۔۔پاکستان میں جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں یہاں اس وقت لوگ دفاتر میں موجود ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں‌کام والوں کی صبح جتنی جلدی ہوتی ہے شام اتنی ہی لیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان میں تو صاحب ہوئے سب مرضی سے جانا آفس آدھا دن چڑھ آنے پے
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی اگر مشرق وسطٰی والے پاکستان میں کام کرنے سے پیسے زیادہ دیتے ہیں تو ملازم کا خون بھی ایسے ہی نچوڑتے ہیں۔
 
جب جہاز پر میں سوار ہونے لگا تھا تو میں نے چاروں طرف دیکھا تھا اوپر اور نیچے بھی دیکھا تھا دل کو تسلی دینے کے لیے کہ میں نے سارا پاکستان دیکھ لیا ہے اور جب دبئی میں جہاز سے اترنے لگا تو میں نے اپنی نگائیں نیچی کر لی یقین کریں میں نے ائیر پورٹ کو صرف اتنا دیکھا ہے جتنا مجھے چلنے میں آسانی ہو بس اس کے بعد جب ائیر پورٹ کے اند آیا جہاں ویزے وغیرہ کا چکر تھا اور اپنا سامان لینا تھا مجھے کچھ پتہ نہیں تھا کیا کرنا ہے اور کہاں جانا ہے اتنے میں میری نظر ایک عربی لڑکے پر پڑی جو ماشاءاللہ بہت خوبصورت لباس میں تھا اور اس کا رنگ بھی لباس کی طرح گورا تھا اور وہ اردو میں مجھے بتا رہا تھا کہ آپ نے یہاں جانا ہے وہاں جانا ہے مجھے بہت خوشی ہوئی لیکن جتنا گورا لڑکا تھا اتنی ہی کالی لڑکیاں تھی وہاں اور اوپر سے کپڑے بھی کالے پہنے تھے لڑکے سب گورے اور کپڑے بھی سفید اور لڑکیاں خیر کام مکمل ہونے کے بعد میں باہر آیا تو آگے دو لڑکے میرا انتظار کر رہے تھے مجھے دیکھتے ہی بولے خرم؟ میں مسکرایا اور ان کے ساتھ چل پڑا گاڑی میں بیٹھتے ہی ایک نے مجھے اپنا موبائل دیا اور کہاں گھر فون کر لو مجھے اس وقت کچھ سمجھ نا آئی کیا کروں کس کو فون کروں گھر کے نمبر پر کروں بھائی یا پھر ابو پھر میں نے بھائی کے نمبر پر فون کیا اور اس کو بتایا میں دبئی ہوں اور ابوظہبی جا رہا ہوں

کوئی گل نئیں پہلوان جی نبڑ لاں گے
 
تیشہ

محفلین
خرم اب کمرے سے باہر بھی نکلو ناں ۔ ۔ میں بور ہوگئی ہوں اب آگے کمرے سے باہر نکل کر بھی کچھ لکھو تاکے کہانی کمرے سے باہر سے بھی شرؤع ہو اب :chatterbox:
 
وجی

لائبریرین
خرم یہاں ایسے ہی کام ہوت اہے ۔۔۔۔۔پاکستان میں جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں یہاں اس وقت لوگ دفاتر میں موجود ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں‌کام والوں کی صبح جتنی جلدی ہوتی ہے شام اتنی ہی لیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان میں تو صاحب ہوئے سب مرضی سے جانا آفس آدھا دن چڑھ آنے پے
زینب بی بی سرکاری لوگ ہر جگہ ایسے نہیں ہوتے پاکستان میں اچھے لوگ بھی ہیں
رہی بات ابوظہبی کی تو میں دیکھ چکا ہوں سرکاری لوگوں کو نوکر تو وقت پر پہنچے ہوتے ہیں مگر
افسر کا کچھ پتا نہیں چلتا کب آئیں گے

اور خرم بھائی اکثر دبئی اور ابوظہبی کے لوگ اردو سمجھتے ہیں ہم لوگوں کی وجہ سے
مجھے یاد ہے میں پاکستان واپس آرہا تھا ابوظہبی ائیرپورٹ پر پاسپورٹ چیکر نے مجھ سے "نام" پوچھا اسکا پوچھنے کا انداز کچھ ایسا تھا کہ مجھے لگا جیسے عربی میں کہ رہا ہو نعام اسکا مطلب ہے"ہاں "
جب وہ دو تین دفعہ بولا تو سمجھ میں آیا کہ میرا نام پوچھ رہا ہے
خیر اگر آپ اکیلے ہیں ابوظہبی میں تو گھر والوں کی یاد تو ضرور آئے گی مگر رونے کا کچھ کہ نہیں سکتا

اگر فون نہیں کرنا چاہتے تو نیٹ پر بات کرلیا کریں
 
یہ تو آپ کی بات ٹھیک
ویسے میں کبھی کام سے پرشان نہیں ہوا کام مجھ سے چاہے گدھے جتنا کروا لو:grin: لیکن گدھا سمجھنا نہیں :confused: کام چاہے جتنا مرضی کروا لو کر لیتا ہوں یہ پرشانی نیہں ہوتی میں جب پاکستان میں تھا تو اس وقت بھی جان لگا کر کام کرتا تھا اب یہاں ہوں تو یہاں بھی دل لگا کر کام کرتا ہوں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
:grin:
اس کو جو دبئی آکے کولوں لنگھ گیا بٹ کوئی گل نئیں ۔ نیا نیا آیا ہے لہذا اب کیا کہنا لڑنا ۔ جا بچہ موجاں کر

سر جی معاف کر دیا آپ نے بہت شکر یہ لیکن میں معاف نہیں کروں گا ہی ہی ہی یہ سب وقت آنے پر بتاؤں گا
فیصل بھائی جانا کہاں ہے اس نے، جلد ہی پکڑا جائے گا۔
آپ میرے ساتھ ہیں یا َََِِِ؟؟؟؟؟

خرم اب کمرے سے باہر بھی نکلو ناں ۔ ۔ میں بور ہوگئی ہوں اب آگے کمرے سے باہر نکل کر بھی کچھ لکھو تاکے کہانی کمرے سے باہر سے بھی شرؤع ہو اب :chatterbox:

آپی جی یہ سب کچھ میں کمرے میں بیٹھ کر لکھتا ہوں اس لے کمرے سے باہر نہیں آ سکتا

زینب بی بی سرکاری لوگ ہر جگہ ایسے نہیں ہوتے پاکستان میں اچھے لوگ بھی ہیں
رہی بات ابوظہبی کی تو میں دیکھ چکا ہوں سرکاری لوگوں کو نوکر تو وقت پر پہنچے ہوتے ہیں مگر
افسر کا کچھ پتا نہیں چلتا کب آئیں گے

اور خرم بھائی اکثر دبئی اور ابوظہبی کے لوگ اردو سمجھتے ہیں ہم لوگوں کی وجہ سے
مجھے یاد ہے میں پاکستان واپس آرہا تھا ابوظہبی ائیرپورٹ پر پاسپورٹ چیکر نے مجھ سے "نام" پوچھا اسکا پوچھنے کا انداز کچھ ایسا تھا کہ مجھے لگا جیسے عربی میں کہ رہا ہو نعام اسکا مطلب ہے"ہاں "
جب وہ دو تین دفعہ بولا تو سمجھ میں آیا کہ میرا نام پوچھ رہا ہے
خیر اگر آپ اکیلے ہیں ابوظہبی میں تو گھر والوں کی یاد تو ضرور آئے گی مگر رونے کا کچھ کہ نہیں سکتا

اگر فون نہیں کرنا چاہتے تو نیٹ پر بات کرلیا کریں
ار ے بھائی ایسی بات نہیں ہے گھر سے تو تقریباََ ہر دوسرے دن فون آ رہا ہے بھائی سے نیٹ پر بھی بات ہو جاتی ہے میں نے تو اپنا خرچا بچانے کے لیے کہا تھا:grin: اور ہاں آپ بھی سب کی طرح گھر والوں کی طرف بات لے جاتے ہو یاد تو اس کو کیا جاتا ہے جو دور ہوتے ہیں میرے گھر والے میرے ساتھ ہیں
 
تیشہ

محفلین
آپی جی یہ سب کچھ میں کمرے میں بیٹھ کر لکھتا ہوں اس لے کمرے سے باہر نہیں آ سکتا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو کچھ باہر کی ہوا بھی کھاو نا کچھ چہل قدمی باہر بھی نکل کر کرآؤ زیادہ نہیں تو دودھ ، بریڈ ہی لینے شاپ پے چلے جاؤ ، پھر واپس کمرے میں پہنچ کر باقی کا لکھ لینا :party:

(گھر میں سب کیسے ہیں ۔؟ ) نیٹ موجود ہے تو بہت سہولت ہے سبھی سے رابطے میں ہو ۔
 
زینب

محفلین
آفس کمرے میںہی ہے کیا۔اوہ پاگل کمرے سے آفس تک تو جاتے ہی ہو نا وہی لکھ دو راستے میں کہاں کہاں نظر بھٹکتی ہے تمہاری
 
Top