اپنے کمپیوٹر ڈیسکٹاپ کی تصاویر لگائیں!

عزیزامین

محفلین
11822899_10206065832996418_2223830398806261833_o.jpg
گویا آپ قطار میں ہی ہیں ابھی تک؟
 
ہمارے ڈیسکٹاپ پر تو اوبنٹو کا ڈیفالٹ وال پیپر لگا ہوا ہے۔ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہی نہیں محسوس ہوتی کیونکہ وہ بہت کم نظر آتا ہے۔ ایک مانیٹر پر تقریباً دو درجن ٹیبس کے ساتھ مکمل طور پر گوگل کروم کا قبضہ رہتا ہے، جبکہ دوسرے مانیٹر پر درجنوں ٹیبس کے ساتھ انکاگنیٹو موڈ میں گوگل کروم، درجن بھر ٹیبس کے ساتھ کمانڈ لائن ٹرمنل، نصف درجن مختلف النوع پروجیکٹس کے ساتھ ایٹم ٹیکسٹ ایڈیٹر، اور ضرورت کے مطابق چند دیگر ایپلیکیشنز دائیں بائیں، تلے اوپر ہوتے رہتے ہیں۔ کمپیوٹر چند ماہ میں ایک آدھ دفعہ ری اسٹارٹ کرنا پڑے تو ڈیسکٹاپ کی جھلک دکھ جاتی ہے ورنہ بس کونوں کھدروں سے ہی تھوڑی بہت نظر آتی ہے۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل

تو پھر اس "جناتی" قسم کے ڈیسک ٹاپ کا دیدار کب کروا رہے ہیں؟ :) :) :)
 
arifkarim

معطل
تجمل حسین
آپکے ڈیسکٹاپس پر آئکانز اور فائلز کافی بکھری ہوئی ہیں۔ کوشش کریں کہ انہیں کسی طرح کیٹیگریز میں ڈیفائن کر کے ایک طرف کونے میں لگا سکیں۔ اسکام کیلئے Fences نامی سافٹوئیر موذوں رہے گا۔
لئیق احمد
لگتا ہے آپ میرے علاوہ وہ اکیلے محفلین ہیں جنہوں نے ونڈوز 10 انسٹال کی ہوئی ہے :)
امجد میانداد
آپکا وال پیپیر بہت خوبصورت ہے۔ اسکا کوئی ربط مل سکتا ہے؟ :)

میں نے ابھی تک ونڈوز 10 انسٹال ہی نہیں کی۔ اس خوف سے کہ میرے کمپیوٹر میں ایک خطرناک وائرس گھسا ہوا ہے پہلے اس سے چھٹکارہ ہوجائے ورنہ وہ ونڈوز 10 میں بھی تنگ کرے گا۔ ارادہ ہے کہ ایک دو دن میں اس ونڈوز کو فارمیٹ کرکے نئی ونڈوز7 انسٹال کرلوں تاکہ پھر اس صاف ستھری ونڈوز پر ونڈوز10 پھیری جاسکے۔ ونڈوز7 کو فارمیٹ کرنے سے صرف یہ ڈر لگ رہا ہے کہ میری مشین پرانی ہے پتہ نہیں نئی انسٹالیشن کے دوران اسکے ڈرائیورز ونڈوز7 خود ہی اٹھا لے گی یا مجھے پریشانی اٹھانی پڑے گی۔ ابھی تو ونڈوز کمپنی انسٹالڈ ہے۔ (کمپنی سے مراد ریگل چوک پر واقع ایک سیکنڈ ہینڈ کمپیوٹر بیچنے والی دکان ہے)۔:)
حضور! آپ سیدھا ہی ونڈوز 10 پر کلین انسٹال کیوں نہیں کر لیتے؟ اگر ونڈوز 7 سے ہی اپگریڈ کرنا مقصود ہے تو پھر ڈرائیورز کی پراوہ نہ کریں۔ ایک دفعہ مفت اپگریڈ کر کے ونڈوز 10 ری اسٹال کر لیں۔ یوں یہ ہمیشہ کیلئے ایکٹیویٹ رہے گی۔ ونڈوز 10 میں اکثر ڈرائیورز پہلے ہی سے موجود ہوتے ہیں۔

چلیں میں نے بھی ایڈٹ کر کے ڈراپ بکس کے بجائے گوگل کے ذریعے تصویر شئیر کر دی ہے۔ :)
دیکھتے ہیں کیا فیوض و برکات نازل ہوتے ہیں۔
کیا گوگل کے لنکس دائمی ہیں ڈراپ باکس کی طرح؟ :)
 
رانا

محفلین
حضور! آپ سیدھا ہی ونڈوز 10 پر کلین انسٹال کیوں نہیں کر لیتے؟ اگر ونڈوز 7 سے ہی اپگریڈ کرنا مقصود ہے تو پھر ڈرائیورز کی پراوہ نہ کریں۔ ایک دفعہ مفت اپگریڈ کر کے ونڈوز 10 ری اسٹال کر لیں۔ یوں یہ ہمیشہ کیلئے ایکٹیویٹ رہے گی۔ ونڈوز 10 میں اکثر ڈرائیورز پہلے ہی سے موجود ہوتے ہیں۔
لیکن آپ نے تو کہا تھا کہ یہ کلین انسٹال نہیں ہوگی بلکہ پہلے ونڈوز7 موجود ہونی چاہئے؟
تو کیا میں یو ایس بی سے جب سیٹ اپ رن کروں گا تو یہ مجھے پرانی ونڈوز والی سی ڈرائیو کو فارمیٹ کرنے کا آپشن دے گی؟
 
میں نے لکھا تھا کہ کلین انسٹال پر ہمیشہ کیلئے ایکٹی ویٹ نہیں ہوگی۔ اسلئے پہلے ونڈوز 7 کلین انسٹال کر کے ایکٹویویٹ کر لیں۔ جب یہ ہو جائے تو ونڈوز 10 پر اپگریڈ کر کے اسے آن لائن ایکٹیویٹ کر لیں۔ یہ از خود ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے۔ اسکے بعد اسی کے اوپر ونڈوز 10 کلین انسٹال کر لیں۔ یوں آپکی ایکٹیویشن برقرار رہے گی اور پچھلی ونڈوز کا گند بھی صاف ہو جائے گا :)
 
------------------------:)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
آپ ونڈوز 10 کلین انسٹال کر لیں اور اس میں ونڈوز 7 کی پروڈکٹ کی ڈال کر ایکٹیویٹ کر لیں۔ :)
ونڈوز 7 اور 10 کی پروڈکٹ کیز مختلف ہیں۔ البتہ ونڈوز 7 جو پہلے سے ایکٹیویٹ شدہ ہو، وہ اپگریڈ کے دوران مفت میں ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
آپ نے میرا طریقہ آزما کر دیکھا ہے؟
میرے پاس ونڈوز 7، 8 کی کوئی جینون کی موجود ہی نہیں ہے۔ اگر ہوتی تو ضرور آزماتا۔ ہمارے ہاں یہاں نئی ونڈوز یا تو oem ہوتی ہے یا enterprise کیساتھ ملتی ہے۔ oem وہ جو بازار سے نیا کمپیوٹر خریدنے کے بعد ساتھ میں انسٹالڈ حالت میں ملتی ہے۔ اور enterprise انکے پاس ہوتی ہے جنہیں جاب کی طرف سے کمپیوٹر ملا ہوتا ہے۔
 
آپ کی یہ بات درست ہے۔ کہ پہلے 7 انسٹال کر کے اکٹیویٹ کر لیا جائے پھر اسے ونڈوز 10 اپ ڈیٹ کر لیا جائے۔
مگر اس کے بعد ونڈوز 10 کلین اکٹیویٹ نہیں ہوگی
 
arifkarim

معطل
مگر اس کے بعد ونڈوز 10 کلین اکٹیویٹ نہیں ہوگی
بالکل ہوگی۔ یہی تو ٹرک ہے جسکو میں اپنے درجنوں کمپیوٹرز پر آزما چکا ہوں۔ :)
کمال حیرت کی بات یہ ہے کہ مائکروسافٹ والے یہ بالکل چیک نہیں کرتے کہ سابقہ ونڈوز کی ایکٹیویشن جینوین ہے یا نہیں۔ اپگریڈ کے دوران ونڈوز 10 ایکٹیویٹ ہو گئی تو اسکی انفارمیشن ہمیشہ کیلئے مائکروسافٹ کی ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو جاتی ہے۔ اب آپ جتنی مرضی دفعہ چاہیں اسے ری انسٹال کر سکتے ہیں۔ اور اسکے بعد انٹرنیٹ سے کنیکٹ کرتے ہی آن لائن ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے :)
ماہرین کا کہنا ہے مائکروسافٹ یہ ایکٹیویشن کمپیوٹر کے ہارڈوئیر جیسے مدر بورڈ، ہارڈڈسک وغیرہ سے منسلک کر دیتا ہے۔ مطلب اگر ان میں کوئی تبدیلی ہوئی تو دوبارہ کلین انسٹال کرنے پر نئی کی درکار ہوگی۔ البتہ جب تک ایسا نہیں ہوتا، ایک ہی مشین پر جتنی مرضی بار کلین انسٹال کیا جا سکتا ہے :)
 
کلین انسٹال کرتے وقت آپ کی کونسی ڈالتے ہیں اس میں؟
 
arifkarim

معطل
کلین انسٹال کرتے وقت آپ کی کونسی ڈالتے ہیں اس میں؟
SKIP کا بٹن دبا دیتا ہوں۔ کوئی کی نہیں ڈالتا۔ جب کمپیوٹر پہلے ہی سے ونڈوز 10 کیساتھ ایکٹیویٹڈ ہے تو پھر دوبارہ کی ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں- یہ انسٹال ہوتے ہی انٹرنیٹ پر جا کر ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے :)
 
یہ واقعی ایک دلچسپ بات ہے۔ اس بات کا پتہ لگانا چاہئے کہ مائکروسوفٹ کا سرور پہلے سے ایکٹیویٹ شدہ کمپیوٹر کو کس طرح پہچانتا ہے؟ کیا میک ایڈریس سے ؟
 
مائکروسافٹ کی اپنی ویبسائٹ کے مطابق:
Hardware changes
If you made substantial hardware changes to your PC, such as replacing your hard drive or motherboard, Windows might no longer be activated on your PC. For info on how to activate your PC, see the product activation article.
http://windows.microsoft.com/en-us/windows-10/why-activate-windows-10
یعنی میرا اندازہ درست تھا۔ یہ مدربورڈ اور ہارڈڈسک کی مدد سے آپکے کمپیوٹر کا پروفائل بناتا ہے۔ جب تک یہ پروفائل تبدیل نہ ہو، ونڈوز ایکٹیویٹڈ ہی رہتی ہے۔
ویسے آن لائن ایکٹیویشن سے بچنے کا ایک حل یہ بھی ہے کہ ونڈوز کی ایکٹیوشن کا بیک اپ بنا لیا جائے اور کلین انسٹال کے بعد اسے ری اسٹور کر دیا جائے۔ نیٹ پر کئی پروگرامز ونڈوز کی ایکٹیویشن بیک اپ کرنے میں مدد کر دیتے ہیں :)
 
mohdumar

محفلین
اوپر کی تصویر Hostکمپیوٹر کی ہے۔ باقی XP اور Windows2000کی آدھا درجن Virtual Machines کی تصاویر بعد میں۔ :)
 
Top