اپنے کمپیوٹر ڈیسکٹاپ کی تصاویر لگائیں!

محمد سعد

محفلین
کیا گوگل کے لنکس دائمی ہیں ڈراپ باکس کی طرح؟ :)
ابھی تک تو مشاہدہ رہا ہے کہ بلاگسپاٹ اور ایک دو اور سروسز کے یو آر ایل نہیں بدلتے۔ مستقبل کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔ گوگل ڈرائیو کے اس ٹیوٹوریل سے مدد لی تھی، ورنہ گوگل فوٹوز صرف اپنے ویب پیج کا ہی لنک دے رہا تھا، تصویر کا براہ راست لنک نہیں۔ ڈراپ بکس سے اس لیے ہٹا دیا کہ اس کا سنکرونائزیشن والا پروگرام استعمال کرتا ہوں چنانچہ ان تمام فائلوں کی ایک کاپی اپنے کمپیوٹر پر رکھنا پڑتی ہے۔ :D سوچا کہ ایسا نہ ہو مستقبل میں فائلوں کی ترتیب بدلوں یا حذف کروں تو ان تمام جگہوں سے تصویر غائب ہو جائے۔ اس کا بھی کوئی حل تو ہو گا لیکن وہ ڈھونڈنے کی نسبت ایک نیا تجربہ کرنا بہتر لگا۔ ;)
 
windows1-530x395.jpg
 
فاتح

لائبریرین
انتہائی مضحکہ خیز حرکت! اچھے بھلے دھاگے کا سارا ماحول خراب کر دیا، ڈاکٹر صاحب نے! :) :) :)
عارف، رونے کی نہیں ہو رہی۔ یہ لو، نکال لو اس میں سے جو سانپ نکالنا ہے :laughing:
Screen1.png~original

ڈیسک ٹاپ وال پیپر اور کلر سکیمز وغیرہ ہر آدھے گھنٹے میں خودبخود تبدیل ہو جاتی ہیں کیونکہ اس وقت اس پر گلیشیئر پینورامک تھیم چل رہا ہے۔ پینورامک اس لیے کیونکہ دو مانیٹرز ہیں اور پینورامک تھیمز دو مانیٹرز پر مختلف لیکن ملتے جلتے وال پیپرز دکھاتا ہے۔
اور لنک ا سلیے دیا ہے تا کہ آپ یہ فرمائش نہ کر دیں کہ اس تھیم کے سارے وال پیپرز اور وہ بھی ہر دو مانیٹرز پر سکرین شاٹس کی صورت میں دکھائے جائیں۔ لنک پر تشریف لے جا کر ملاحظہ فرمائیں اور شکریے کا موقع دیں۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
تصویر ساکت ہے ورنہ سانپ کے ساتھ کوئی مگر مچھ بھی نکل سکتا تھا
آپ عارف کو نہیں جانتے، انہوں نے اس میں سے بھی کچھ نہ کچھ نکال ہی لینا ہے۔ ابھی تک جواب نہیں آیا ، ا سکا مطلب ہے وہ یا تو اس جھیل کی گہرائیوں میں کچھ نکالنے کو غوطہ زن ہیں اور یا نیند کی وادیوں میں
 
آپ کے پہلے کمپیوٹر کی ریم کتنی تھی؟
جو ریم مجھے یاد ہے وہ 2 ایم بی تھی پھر اسے اپگریڈ کروا کر 4 ایم بی کروائی تھی ۔سسٹم 486 تھا ہارڈ ڈسک 30 ایم بی، ساؤنڈ کارڈ یاماہا۔ اور ویڈیو کارڈایم بی 2000 تھے فیکس موڈیم 14.4 fax modem ۔
 
فاتح

لائبریرین
میں نے جب پہلا کمپیوٹر لیا تھا اس میں ہارڈ ڈسک نہیں تھی، صرف دو فلاپی ڈرائیو تھیں ایک بڑی اور ایک چھوٹی اسے شاید ایکس ٹی کہتے تھے۔
آپ کے پہلے کمپیوٹر کی ریم کتنی تھی؟
سسٹم 486 تھا ہارڈ ڈسک 30 ایم بی، ساؤنڈ کارڈ یاماہا۔ اور ویڈیو کارڈایم بی 2000 تھے فیکس موڈیم 14.4 fax modem ۔
چوہدری صاحب، روزہ تو نہیں لگ رہا نا؟
 
arifkarim

معطل
عارف، رونے کی نہیں ہو رہی۔ یہ لو، نکال لو اس میں سے جو سانپ نکالنا ہے

آپ عارف کو نہیں جانتے، انہوں نے اس میں سے بھی کچھ نہ کچھ نکال ہی لینا ہے۔ ابھی تک جواب نہیں آیا ، ا سکا مطلب ہے وہ یا تو اس جھیل کی گہرائیوں میں کچھ نکالنے کو غوطہ زن ہیں اور یا نیند کی وادیوں میں
ماشاءاللہ۔ آپ نے بھی ونڈوز 10 پر ترقی کر لی ہے۔ ڈیسکٹاپ سادہ اور صاف ستھرا ہے۔ والپیپر تھیم بھی خوب ہے، مطلب ناروے کے لینڈ اسکیپ سے ملتا جلتا ہے۔ باقی منفی نکتہ چینی کے لئے عزت مآب زیک کا انتظار کریں :)
2015-08-09_13-27-46.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

اگر سوچ ہی منفی ہو تو اس کا علاج میرے پاس تو نہیں ہے۔ بٹ ٹورنٹس کے قانونی استعمالات بھی ہیں اور اگر آپ ان سے واقف نہیں تو گوگل بادشاہ کی خدمت میں حاضری دیں۔ :laughing:
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اگر سوچ ہی منفی ہو تو اس کا علاج میرے پاس تو نہیں ہے۔ بٹ ٹورنٹس کے قانونی استعمالات بھی ہیں اور اگر آپ ان سے واقف نہیں تو گوگل بادشاہ کی خدمت میں حاضری دیں۔ :laughing:
ہم تو واقف ہی ہیں حضور! ہم نے زکریا بھائی کے حوالے سے بات کی تھی جو شاید اس قسم کے فائل شیرنگ سافٹوئیرز کو پسند نہیں کرتے۔ ہمارا کیا ہے، ہم تو نئی ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد پہلا پروگرام ہی یہی چلاتے ہیں :)
 
Top