اڈوبی انڈیزائن میں انپیج سے بہتر خودکار کرننگ حاصل کریں!

arifkarim

معطل
b626.gif

حال ہی میں عمار ابن ضیا نے مطلع کیا ہے کہ انپیج کے کرتا دھرتا سید منظر نے مشہور زمانہ انڈیزائن کیلئے ایک پلگ ان بنایا ہے جس کی مدد سے نستعلیق خطوط میں انپیج سے بھی بہتر خودکار کرننگ حاصل ہو سکتی ہے۔ ذیل میں اسکے نمونے ملاحظہ فرمائیں:
b627.gif

b628.gif

b625.gif
اگر کسی کا ان سے رابطہ ہو تو انہیں لکھ کر اسکا انسٹالر انڈیزائن کے لیٹسٹ ورژن پر آزمایا جا سکتا ہے۔ ربط
شاکرالقادری متلاشی عبدالحفیظ mohdumar نبیل ابن سعید عبدالمجید ابرارحسین محمد صابر aladdin زہیر عبّاس فاتح اوشو تجمل حسین
 
مدیر کی آخری تدوین:

انتہا

محفلین
ان پیج کا ایک بہترین ٹول ٹائپو گرافک ہے جس کے ذریعے ہر دو الفاظ کے درمیان مناسب فاصلہ دے کر ٹیکسٹ کو بآسانی قابل مطالعہ بنایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ورڈ اسپیسنگ سے ایک الگ چیز ہے۔
کرننگ کے ساتھ ساتھ اگر اس ٹول پر بھی کام ہو تو چاند کو چار چاند لگ جائیں گے۔ ان شاءاللہ
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی ریڈ ایبیلٹی کے لحاظ سے تو اب بھی ان پیج کی کرننگ بہتر ہے ۔۔۔
یقیناً۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سید منظر کا یہ پلگ ان فی الحال اتنا مقبول نہیں ہوا۔ میری رائے میں تو یہ انڈیزائن کا بلٹ ان آپٹیکل کرننگ ہی استعمال کر رہا ہے جو کہ بعض مقامات پر درست اور دوسری جگہوں پر بہت خراب رزلٹ دیتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
عارف بھائی ریڈ ایبیلٹی کے لحاظ سے تو اب بھی ان پیج کی کرننگ بہتر ہے ۔۔۔
اور ان پیج کی کرننگ کو سٹینڈرڈ سمجھ پر اس پر کام کیا جانا چاہیے ۔۔۔ ہاں کچھ جگہ پر ان پیج کرننگ بھی قابلِ اصلاح ہے ۔۔۔ تاہم اب تک کی سب سے بہترین کرننگ ان پیج کی ہی آٹو کرننگ ہے ۔۔ ہر لحاظ سے ۔۔۔ اسے سے لائن سمٹری ۔۔۔ ریڈرز ریڈایبیلٹی ۔۔۔ غرض ہر طرح سے وہی کرننگ خوبصورت لگتی ہے۔۔۔ اوپر والے نمونہ جات میں ان ڈیزائن کی کرننگ بہت بھدی لگ رہی ہے اور اس میں الفاظ اور کریکٹرز کا فرق بھی نہیں ۔۔۔ حالانکہ الفاظ کی کرننگ اور ہے اور کریکٹرز کی اور۔۔۔
 
mohdumar

محفلین
کاوش اچھی ہے لیکن میں متلاشی بھائی سے سو فیصد متفق ہوں۔ ان پیج کی کرننگ ہی گولڈ سٹینڈرڈ ہے۔ میرے خیال سے جب تک کرننگ کے قوانین کا تعین نہیں ہو سکے گا کوئی اچھا کرننگ ٹول بنانا مشکل ہے۔
 
arifkarim

معطل
کاوش اچھی ہے لیکن میں متلاشی بھائی سے سو فیصد متفق ہوں۔ ان پیج کی کرننگ ہی گولڈ سٹینڈرڈ ہے۔ میرے خیال سے جب تک کرننگ کے قوانین کا تعین نہیں ہو سکے گا کوئی اچھا کرننگ ٹول بنانا مشکل ہے۔
میری ناقص رائے میں تو کتابت کے دوران کرننگ خطاطی کے اصولوں کے مطابق ہی کی جاتی تھی۔ یعنی الفاظ کے اندر جتنی زیادہ ممکن ہو سکے اور الفاظ کے مابین اتنی ہی کہ دو الفاظ کو الگ الگ کرکے پڑھنے میں دشواری نہ ہو۔
 
ہم نے خطاطوں کی اسی visual حس کو کمپیوٹر پروگرامنگ میں تبدیل کرنا ہے. جو کہ ایسا کام یے جس کی ابتدا بھی میری سمجھ سے باہر یے. البتہ ٹیسٹنگ جاری ہے۔
 
arifkarim

معطل
ہم نے خطاطوں کی اسی visual حس کو کمپیوٹر پروگرامنگ میں تبدیل کرنا ہے. جو کہ ایسا کام یے جس کی ابتدا بھی میری سمجھ سے باہر یے. البتہ ٹیسٹنگ جاری ہے۔
اگر آپ کو دو لگیچرز کے مابین فاصلہ ماپنے میں دشواری ہو تو آسانی کے طور پر ان کی ابتداء کی اونچائی معلوم کرنے کی کوشش کریں۔ گو کہ یہ کام زیک بھائی بھی ایک عرصہ سے کر رہے ہیں لیکن اگر آپ فارغ ہیں تو تجربتاً ان سے پہلے کر دیں۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
میرے خیال سے یہ ابھی الفا اسٹیج میں ہے فائنل ورژن تک کافی بہتری کی امید ہے بیشک انپیج کے مقابلے میں پڑھنا مشکل ہے
 
arifkarim

معطل
تازہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مبین کے انڈیزائن سی سی والے ورژن میں حالیہ نستعلیق فانٹس کی اسپورٹ بھی شامل ہوگی۔
 
سید ذیشان

محفلین
خوب، اچھی پیشرفت ہے۔ لیکن…

… کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ کرننگ کے شوق میں ہم readability کو قربان کر دیتے ہیں۔

ویسے میرے خیال میں الفاظ کے ترسیموں کی کرننگ اسی طرح ہونی چاہیے لیکن مختلف الفاظ کے بیچ سپیس کا آپشن بھی ہونا چاہیے۔
 
arifkarim

معطل
ویسے میرے خیال میں الفاظ کے ترسیموں کی کرننگ اسی طرح ہونی چاہیے لیکن مختلف الفاظ کے بیچ سپیس کا آپشن بھی ہونا چاہیے۔
جی بالکل۔ آجکل ہم یہاں پر اسی طرز پر کام کر ہےہیں۔ انڈیزائن کی خودکار کرننگ کیساتھ یہی مسئلہ ہے کہ وہ الفاظ کے اندر کرننگ تو درست کر دیتا ہے البتہ الفاظ کے مابین خراب۔
 
سید ذیشان

محفلین
جی بالکل۔ آجکل ہم یہاں پر اسی طرز پر کام کر ہےہیں۔ انڈیزائن کی خودکار کرننگ کیساتھ یہی مسئلہ ہے کہ وہ الفاظ کے اندر کرننگ تو درست کر دیتا ہے البتہ الفاظ کے مابین خراب۔

ویسے مجھے فانٹ ڈیزائین کا کچھ خاص علم نہیں ہے ورنہ ضرور آپ کی مدد کرتا ۔ امیج پراسسنگ وغیرہ میری فیلڈ سے کافی متعلق بنتا ہے۔
 
Top