اک پردیسی کی کہانی (بشکریہ فیس بک)

شمشاد

لائبریرین
یہ رشتے ہوتے ہی لاچی اور مطلبی ہیں ہر کسی کو اپنی پڑی ہوتی ہے ۔فضول کے ایکسٹرا کریکٹر لائف میں ۔بھاڑ میں جائیں سب
سرخ خیالات سے متفق ہوں اگرچہ سوشلسٹ نہیں ہوں۔:)
ساجد بھائی آپ کے خیالات سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں۔
کیا ماں باپ لالچی ہوتے ہیں جن کے متعلق قرآن کہتا ہے تم ان کے لیے دعا کرتے رہو؟

کیا آپ اپنی چھوٹی بہنوں کے لیے قربانی نہیں دیں گے جن کا تمہارے سوا کوئی نہیں؟

یہ فضول کے ایکسٹرا کریکٹر عمران کے لیے تو ہو سکتے ہیں اور وہ انہیں بھاڑ میں جھونک بھی چکا ہے۔

اگر آپ کے بھی یہی خیالات ہیں تو مجھے بہت افسوس ہے آپ کے خیالات پر۔
 
عسکری

معطل

اب بس بات ہو گئی جو ہونی تھی ہم ماری ہوئی گولی واپس نہین لے آ سکتے :laugh:
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی آپ کے خیالات سے بالکل بھی متفق نہیں ہوں۔
کیا ماں باپ لالچی ہوتے ہیں جن کے متعلق قرآن کہتا ہے تم ان کے لیے دعا کرتے رہو؟

کیا آپ اپنی چھوٹی بہنوں کے لیے قربانی نہیں دیں گے جن کا تمہارے سوا کوئی نہیں؟

یہ فضول کے ایکسٹرا کریکٹر عمران کے لیے تو ہو سکتے ہیں اور وہ انہیں بھاڑ میں جھونک بھی چکا ہے۔

اگر آپ کے بھی یہی خیالات ہیں تو مجھے بہت افسوس ہے آپ کے خیالات پر۔
شمشاد بھائی ، میں نے اُس سرخ فقرے کے پس منظر میں ہونے والی مراسلاتی گفتگو نہیں دیکھی تھی جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے کہ شاید میں ماں باپ کے رشتے کو بھی اس سرخ فقرے سے مترشح رشتوں کے مساوی سمجھتا ہوں۔ میرے خیالات و نظریات سے آپ ہی کیا محفل کے تمام باقاعدہ اراکین بہت اچھی آشنائی رکھتے ہیں کیا ایسا ممکن ہے کہ ان نظریات میں ماں باپ کے لئے کسی ہتک آمیز الفاظ و سلوک کی کوئی گنجائش ہو؟۔ آپ یہیں سے اندازہ لگا لیجئے کہ آپ سے جب عمران نے اختلاف کیا تو میں نے اس پر بھی اسے ٹوکا تو کیا ماں باپ کے بارے میں میں اتنا بھی احترام کا احساس نہیں رکھتا ہوں گا جتنا آپ کے لئے رکھتا ہوں؟۔ سرخ کئے گئے الفاظ بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ میں صرف انہی رشتوں کے بارے میں عمران سے متفق ہوں جو بقول عمران کے ایکسٹرا کریکٹر ہو سکتے ہیں اور ان میں” ماں باپ“ کے الفاظ شامل نہیں ہیں اور نہ ہی یہ رشتہ بشمول بہن بھائیوں کے ایکسٹرا کریکٹر ہے۔
اگر میرے الفاظ سے آپ کو رنج پہنچا تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ میں واضح کر دوں کہ مجھے اس بات سے مکمل اختلاف ہے کہ ماں باپ کو ایکسٹرا کریکٹر کہا جائے ۔
 
پردیسی

محفلین
یہ ایک افسانہ ہے ۔۔ کچھ عرصہ پیشتر جاپان کے ایک آن لائن اخبار '' اردو نیٹ جاپان '' میں یہ پبلش کیا گیا تھا۔
اب اس میں حقیقت کا کتنا عنصر ہے اس بارے کوئی اتا پتا نہیں۔۔۔۔ مگر ایک بات طے ہے کہ اس افسانے میں جو باتیں لکھی گئی ہیں اس سے زیادہ میں نے اپنی اس گناہگار آنکھوں سے دیکھی اور سنی ہیں۔
میرے گھر کے سامنے ایک پان والے شیخ صاحب آج بھی زندہ ہیں جو سعودیہ میں ساری زندگی بلکہ یوں کہئے جوانی برباد کر آئے ۔۔۔واپس آئے تو گھر میں ان کا بھیجا کچھ نہیں تھا ۔اب بھی وہ گھر والوں کو سرعام گالیاں نکالتے ہیں ۔اور اپنی بیوی کے مرنے کی دعا قبول کروا کر آج سکون سے ان کی شان میں یہ بڑے بڑے تبرے پیش کرتے ہیں
اگر آپ لوگ اجازت دیں تو وہ گالیاں یہاں لکھ دی جائیں تاکہ آپ سب پر بھی حقیقت عیاں ہوجائے کہ اس افسانے میں کتنی صداقت ہے

کیوں جی اپنے شمشاد بھرا جی۔۔۔اجازت ہے :twisted:
 
عارف انجم

محفلین
اس جیسی کئی کہانی اکثر سننے کوملتی ہیں۔ لیکن کیا سارا قصور صرف پاکستان میں بیٹھےرشتہ داروں کا ہے؟

ہمارے تایا ابو جو خود بھی ایک عرصہ مشرق وسطیٰ میں رہے، اپنے کسی ساتھی کاقصہ سنایا کرتےہیں کہ وہ صاحب بہت کم رقم پاکستان اپنےگھر بھیجتے تھے۔ تایا ابو کے پوچھنے پرکہنے لگے)ان کی بات کالب لباب( کہ اگر میں زیادہ رقم بھیجوں گا تو میرا بیٹا تعلیم سے زیادہ خرچ فیشن پر کرے گا ۔ اب وہ لنڈے کی جینز پہن کر گزارا کرتا ہے اور توجہ تعلیم پر ہے۔ ان صاحب نے اور خود ہمارے تایا جان نے اپنی کمائی گئی رقم کا انتظام خود رکھا اور ان کے ساتھ ایسے بے کسی والے حالات پیدا نہیں ہوئے۔ گوگہ کچھ رقم پھر بھی ضائع ضرور گئی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا

اور

ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ہے، خرابوں میں ملیں
 
عسکری

معطل
مجھے تو یہ کہانی افسانے سے زیادہ کچھ نہیں لگی۔ پہلے بھی کہیں پڑھ چکا ہوں ۔۔۔
ہاں ویسے بھی آپ فکر نا کریں کوئی مجھے ایسا خط لکھے گا تو مین اسے جواب لکھ ماروں گا کہ اوئے جا کما کے کھا میں تیرے پیو دا نوکر نہیں کہ اپنی کمائی تجھے دوں :laugh:
 
Top