اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں۔۔۔

محمداحمد

لائبریرین
اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں تو کہیے الحمدللہ!

آپ کہیں گے مونگ پھلیاں کھانا کون سا ایسی بڑی بات ہے۔ آپ کی بات درست ہے لیکن یہ کوئی اتنی معمولی بات بھی نہیں ہے۔ مونگ پھلی کھانے کا مطلب یہ ہے کہ:

- آپ اچھے خاصے فارغ انسان ہیں۔ :)کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اتنی فرصت مل جاتی ہے کہ آپ آرام سے بیٹھ کر مونگ پھلیاں چھیلتے ہیں اور مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔ :thumbsup: بیزاری سے تو کھانے سے رہے۔ :sad2:پھر یہ کہ آج کے نفسا نفسی اور افراتفری کے دور میں اتنی فرصت اور سکون کسی کسی کو ہی ملتا ہے۔ سو شکر کیجے اور کہیے الحمد للہ! :)

- آپ ضروری خرچوں اور غیر ضروری آسمانی سلطانی اخراجات کے بعد بھی مونگ پھلی اور اس قبیل کی دوسری اشیاء اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے لئے خرید لاتے ہیں یہ بات بھی فی زمانہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ یقیناً ایسے لوگ بھی آسمان تلے موجود ہیں جو آمدنی اور اخراجات کا توازن برقرار رکھتے رکھتے، چھوٹی چھوٹی پُر لطف روایات گنوا بیٹھتے ہیں یا منتشر خیالی میں اُنہیں مونگ پھلیاں کھانے کا خیال ہی نہیں آتا۔ :)

- آپ کے دانت اور مسوڑھے مضبوط و مستحکم ہیں ۔ :Dمونگ پھلی کھانا اور چبانا آپ کے لئے آسان ہے۔ :p اور مونگ پھلیاں کھانا آپ کے لئے لوہے کے چنے چبانے ایسا نہیں ہے :cool: یعنی آپ کو دانتوں کی کوئی تکلیف نہیں ہے۔ جو لوگ دانتوں کی تکلیف جھیل چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی بات ہے۔ کہیے الحمدللہ! :in-love:

- آپ کی انگلیوں کی سب ہڈیاں سلامت ہیں اور سب جوڑ ٹھیک ٹھیک کام کر رہے :Dکہ مونگ پھلیاں چھیلتے اور اس کا بیرونی خول توڑنے وقت آپ کے ہونٹوں سے نعرہ ء تکلیف بلند نہیں ہوتا ۔ :pکبھی اگر آپ کی کسی انگلی میں چوٹ لگی ہو تب مونگ پھلیاں کھا کر دیکھیے گا کہ کیسا لگتا ہے۔ :love-over:

- آپ کی زبان تاحال ذائقوں کی تمیز رکھتی ہے اور مونگ پھلی سے ذائقہ کشید کرکے آپ کو لطف اندوز کروانا جانتی ہے۔ :notworthy:

- آپ کی آنکھیں بالکل ٹھیک کام کرتی ہیں اور آپ با آسانی مونگ پھلی کے چھلکوں میں چھپی سالم مونگ پھلیاں با آسانی تلاش کر لیتے ہیں۔ آخر میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مونگ پھلیاں کھانے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔ کہیے الحمد للہ! :redheart:

- آپ کی انگلیوں کے پوروں میں ابھی تک چھونے کی حس برقرار ہے اور آپ باآسانی ٹھنڈی اور گرم مونگ پھلیوں میں تمیز کر لیتے ہیں۔ :hot:

- آپ کا نظام ِ انہضام بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے کہ مونگ پھلی جیسی سخت چیز کو ہضم کرنا اس کے لیے ایک معمولی کام ہے۔ اور نظامِ انہضام کا درست ہونا گویا سارے جسم کا درست ہونا ہے سو شکر کیجے اور کہیے الحمدللہ! :roll:

- یہ بھی کہ اکثر آپ مونگ پھلیاں اپنے اہلِ خانہ یا دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہوں گے اور مزے مزے کی باتیں کرتے ہوں گے ۔ ایسی مزے کی مونگ پھلیاں اور مزے مزے کی باتیں ہر کسی کو کہاں نصیب ہوتی ۔ سو کہیے الحمد للہ ! :in-love:

اگر کسی وجہ سے آپ مونگ پھلیاں نہیں بھی کھاتے تو بھی آپ اللہ کا شکر ادا کیجے کہ آپ کم از کم یہ تحریر پڑھ رہے ہیں :victory:اور اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کے پاس کمپیوٹر یا موبائل فون موجود ہے جس کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ :skywalker: آپ کی آنکھیں ٹھیک ٹھیک کام کر رہی ہیں ۔ آپ اردو پڑھنا اور سمجھنا جانتے ہیں ۔ :glasses-nerdy: یقین کیجے کہ یہ سب باتیں بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اللہ کا آپ پر بہت کرم ہے ورنہ بہت سے لوگ کہیں نہ کہیں ان میں سے کچھ چیزوں سے محروم بھی ہوتے ہیں۔ :thinking: سو کہیے الحمدللہ ! :redheart: اگر یہ تحریر آپ کے معاملات کا احاطہ نہیں بھی کرتی تب بھی آپ اللہ کا شکر اد ا کیجے کہ انسان کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور یہ کہ شکر کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کی مزید فراوانی فرماتے ہیں۔ :flower::flower::flower:

غرض یہ کہ مونگ پھلیاں کھائیں یا نہ کھائیں لیکن اپنے رب کا شکر ضرور ادا کرتے رہیں اور موقع ملے تو مونگ پھلیاں بھی ضرور کھائیں تاکہ ہمیں مونگ پھلیوں کے فوائد پر الگ سے تحریر نہ لکھنی پڑے۔ :rollingonthefloor::laugh:
 
میری ایک "نثری نظم" ملاحظہ فرمائیں :p

اعترافِ شکست
٭
دفتر سے واپس آیا
تازہ دم ہو کر پڑھنے کے لیے کتاب اٹھائی
خیال آیا کہ ساتھ مونگ پھلی بھی ہو جائے
پلیٹ میں کچھ مونگ پھلی نکال لی
کتاب جھولی میں رکھی
مونگ پھلی سائڈ ٹیبل پر رکھی
اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا
مونگ پھلی ختم ہونے کے بعد ہی جھولی میں رکھی کتاب پر نظر پڑی
 
اس کا عنوان ہونا چاہیے تھا "مزیدار شکست" :)
اگلی بار آڈیو بک لائیے گا۔ :)

اکثر لوگ مونگ پھلی کے ساتھ ٹی وی یا مووی دیکھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔
 
الشفاء

لائبریرین
اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں تو کہیے الحمدللہ!

آپ کہیں گے مونگ پھلیاں کھانا کون سا ایسی بڑی بات ہے۔ آپ کی بات درست ہے لیکن یہ کوئی اتنی معمولی بات بھی نہیں ہے۔ مونگ پھلی کھانے کا مطلب یہ ہے کہ:

- آپ اچھے خاصے فارغ انسان ہیں۔ :)کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اتنی فرصت مل جاتی ہے کہ آپ آرام سے بیٹھ کر مونگ پھلیاں چھیلتے ہیں اور مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔ :thumbsup: بیزاری سے تو کھانے سے رہے۔ :sad2:پھر یہ کہ آج کے نفسا نفسی اور افراتفری کے دور میں اتنی فرصت اور سکون کسی کسی کو ہی ملتا ہے۔ سو شکر کیجے اور کہیے الحمد للہ! :)

- آپ ضروری خرچوں اور غیر ضروری آسمانی سلطانی اخراجات کے بعد بھی مونگ پھلی اور اس قبیل کی دوسری اشیاء اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے لئے خرید لاتے ہیں یہ بات بھی فی زمانہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ یقیناً ایسے لوگ بھی آسمان تلے موجود ہیں جو آمدنی اور اخراجات کا توازن برقرار رکھتے رکھتے، چھوٹی چھوٹی پُر لطف روایات گنوا بیٹھتے ہیں یا منتشر خیالی میں اُنہیں مونگ پھلیاں کھانے کا خیال ہی نہیں آتا۔ :)

- آپ کے دانت اور مسوڑھے مضبوط و مستحکم ہیں ۔ :Dمونگ پھلی کھانا اور چبانا آپ کے لئے آسان ہے۔ :p اور مونگ پھلیاں کھانا آپ کے لئے لوہے کے چنے چبانے ایسا نہیں ہے :cool: یعنی آپ کو دانتوں کی کوئی تکلیف نہیں ہے۔ جو لوگ دانتوں کی تکلیف جھیل چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی بات ہے۔ کہیے الحمدللہ! :in-love:

- آپ کی انگلیوں کی سب ہڈیاں سلامت ہیں اور سب جوڑ ٹھیک ٹھیک کام کر رہے :Dکہ مونگ پھلیاں چھیلتے اور اس کا بیرونی خول توڑنے وقت آپ کے ہونٹوں سے نعرہ ء تکلیف بلند نہیں ہوتا ۔ :pکبھی اگر آپ کی کسی انگلی میں چوٹ لگی ہو تب مونگ پھلیاں کھا کر دیکھیے گا کہ کیسا لگتا ہے۔ :love-over:

- آپ کی زبان تاحال ذائقوں کی تمیز رکھتی ہے اور مونگ پھلی سے ذائقہ کشید کرکے آپ کو لطف اندوز کروانا جانتی ہے۔ :notworthy:

- آپ کی آنکھیں بالکل ٹھیک کام کرتی ہیں اور آپ با آسانی مونگ پھلی کے چھلکوں میں چھپی سالم مونگ پھلیاں با آسانی تلاش کر لیتے ہیں۔ آخر میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر مونگ پھلیاں کھانے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔ کہیے الحمد للہ! :redheart:

- آپ کی انگلیوں کے پوروں میں ابھی تک چھونے کی حس برقرار ہے اور آپ باآسانی ٹھنڈی اور گرم مونگ پھلیوں میں تمیز کر لیتے ہیں۔ :hot:

- آپ کا نظام ِ انہضام بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے کہ مونگ پھلی جیسی سخت چیز کو ہضم کرنا اس کے لیے ایک معمولی کام ہے۔ اور نظامِ انہضام کا درست ہونا گویا سارے جسم کا درست ہونا ہے سو شکر کیجے اور کہیے الحمدللہ! :roll:

- یہ بھی کہ اکثر آپ مونگ پھلیاں اپنے اہلِ خانہ یا دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہوں گے اور مزے مزے کی باتیں کرتے ہوں گے ۔ ایسی مزے کی مونگ پھلیاں اور مزے مزے کی باتیں ہر کسی کو کہاں نصیب ہوتی ۔ سو کہیے الحمد للہ ! :in-love:

اگر کسی وجہ سے آپ مونگ پھلیاں نہیں بھی کھاتے تو بھی آپ اللہ کا شکر ادا کیجے کہ آپ کم از کم یہ تحریر پڑھ رہے ہیں :victory:اور اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کے پاس کمپیوٹر یا موبائل فون موجود ہے جس کے ساتھ انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ :skywalker: آپ کی آنکھیں ٹھیک ٹھیک کام کر رہی ہیں ۔ آپ اردو پڑھنا اور سمجھنا جانتے ہیں ۔ :glasses-nerdy: یقین کیجے کہ یہ سب باتیں بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اللہ کا آپ پر بہت کرم ہے ورنہ بہت سے لوگ کہیں نہ کہیں ان میں سے کچھ چیزوں سے محروم بھی ہوتے ہیں۔ :thinking: سو کہیے الحمدللہ ! :redheart: اگر یہ تحریر آپ کے معاملات کا احاطہ نہیں بھی کرتی تب بھی آپ اللہ کا شکر اد ا کیجے کہ انسان کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور یہ کہ شکر کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنی نعمتوں کی مزید فراوانی فرماتے ہیں۔ :flower::flower::flower:

غرض یہ کہ مونگ پھلیاں کھائیں یا نہ کھائیں لیکن اپنے رب کا شکر ضرور ادا کرتے رہیں اور موقع ملے تو مونگ پھلیاں بھی ضرور کھائیں تاکہ ہمیں مونگ پھلیوں کے فوائد پر الگ سے تحریر نہ لکھنی پڑے۔ :rollingonthefloor::laugh:
الحمدللہ والشکر للہ۔۔۔:)
 
عثمان

محفلین
الحمدللّٰہ
چھلی ہوئی مونگ پھلی ہی خریدتا ہوں اور اس کی کئی اقسام مل جاتی ہیں۔ نمک والی، بغیر نمک کے، بھنی ہوئی، مسالہ لگی، شہد والی وغیرہ۔
 
سیما علی

لائبریرین
کچھ بچے کہتے تھے ۔۔۔۔۔
مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم نے سکول جانا نہیں۔۔۔۔
امی ابو آئیں گے
دو تھپڑ لگائیں گے
روتے روتے سکول جائیں گے
ہنستے ہنستے واپس آئیں گے!!!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ بچے کہتے تھے ۔۔۔۔۔
مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم نے سکول جانا نہیں۔۔۔۔
امی ابو آئیں گے
دو تھپڑ لگائیں گے
روتے روتے سکول جائیں گے
ہنستے ہنستے واپس آئیں گے!!!!!

واہ ری معصومیت!

ویسے رو رو کر اسکول جانے والے بھی بڑے ہو کر اسکول کے دور کو بہت یاد کرتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کچھ بچے کہتے تھے ۔۔۔۔۔
مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم نے سکول جانا نہیں۔۔۔۔
امی ابو آئیں گے
دو تھپڑ لگائیں گے
روتے روتے سکول جائیں گے
ہنستے ہنستے واپس آئیں گے!!!!!
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
سیما آپا ۔۔۔ کیا یاد کروا رہی ہیں آپ۔۔۔
ہم تو ہمیشہ یہی کہتے
مونگ پھلی میں دانہ کوئی نا
ہم نے سکول جانا کوئی نا

مگر کوئی چھٹی نہ کرنے دیتا سکول سے۔
 
Top