اگر آپ کو موقع ملے بیرونِ ملک جانے کا تو آپ جائیں گے یا نہیں ؟

شمشاد

لائبریرین
پر پھر تمام برُائیوں سمیت مجھے جی جان سے پیارا ہے بھیا یہ ملک اللّہ سلامت رکھے رہتی دنیا تک آمین۔۔
آپی برائیاں اتنی زیادہ نہیں ہیں، بہت کم ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ چند برائیاں تمام اچھائیوں پر حاوی ہو کر رہ گئی ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
ویسے اس لحاظ سے میرا وطن کونسا ہونا لولزز
بابا پاکستان کے، امی انگلستان کی :rollingonthefloor:
اور آپ کا سوال کہ کبھی موقع ملے تو کسی اور ملک جانا چاہوں گی کیا تو کبھی بھی نہیں آئی لو مائی ہوم
 
ویسے اس لحاظ سے میرا وطن کونسا ہونا لولزز
بابا پاکستان کے، امی انگلستان کی :rollingonthefloor:
اور آپ کا سوال کہ کبھی موقع ملے تو کسی اور ملک جانا چاہوں گی کیا تو کبھی بھی نہیں آئی لو مائی ہوم
بھئی تمہارا ملک تو انگلستان ہی ہے، اس میں بھی کوئی شک ہے بھلا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے اس لحاظ سے میرا وطن کونسا ہونا لولزز
تمہیں ابھی تک یہی نہیں معلوم کہ تمہارا وطن کون سا ہے؟
hammer.gif
 

صابرہ امین

لائبریرین
اِس لڑی میں ہم لوگ اپنے ملک کے بارے میں بات کریں گے کے اپنے ملک میں رہنا بہتر ہے یا پھر بیرونِ ملک میں رہنا چاھئیے اِسی زمن میں ایک بات ذہن میں آئی ہے کہ لوگ پانچ یا دس سال کسی ملک میں رہ لیتے ہیں تو اُس کو اپنا ملک بتانے لگ جاتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے آپ کا ملک وہ ہی تسلیم کیا جائے گا جہاں آپ پیدا ہوئے ہوں اگر آپ کو موقع ملے بیرونِ ملک جانے کا یا فیملی کے ساتھ رہائش کا تو کیا آپ جائیں گے یا نہیں ؟ آپ اپنے تجربے بھی بیان کرسکتے ہیں ۔
جی بالکل جائیں گے ۔ ۔ باہر جانا بری بات تو نہیں ہے ۔ ۔ اور پاکستان سے بھی محبت کرتے رہیں گے ۔ ۔ تھوڑے دن بھی ملک سے باہر جائیں تو یہ یاد آنے لگتا ہے ۔ ۔ اپنی مٹی کی کیا بات ہے ۔ ۔ اپنائیت کا احساس ایک الگ ہی بات ہے ۔ ۔
 

جاسمن

لائبریرین
مجھے آگے پڑھنے اور سیرو سیاحت کا موقع ملے تو جاؤں گی لیکن اپنا وطن نہیں چھوڑوں گی۔ میرے لیے
 

وسیم

محفلین
آپی برائیاں اتنی زیادہ نہیں ہیں، بہت کم ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ چند برائیاں تمام اچھائیوں پر حاوی ہو کر رہ گئی ہیں۔

جب آپ نے ماننا ہی نہیں کہ برائیاں زیادہ نہیں ہیں تو وہ کم کیسے ہوں گی؟ بحیثیت قوم ہم احساس کمتری کا شکار ہیں لیکن کیوں کہ ڈینائل موڈ آن رکھا ہوا ہے اس لیے ہم عظیم ہیں،ہم میں کوئی برائی نہیں یا باقیوں کے مقابلے میں کم برائی ہے کا ڈھول بجاتے رہتے ہیں تا کہ احساسِ برتری یا خود ساختہ تفاخر قائم رہے۔۔۔

درحقیقت ہم تو تباہی و ذلت کے ایسے بھنور میں پھنسے ہیں کہ اس سے نکلنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے اور آپ کہتے ہیں برائیاں کم ہیں(عزیز مولوی کتابِ حدیث ہاتھ میں پکڑے ہوئے جو کارنامے انجام دے رہے تھے، اسے کم برائی کہیں گے یا زیادہ؟)۔ کیا بات ہے سبحان الله

:rolleyes:
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
کیا اس بات کا امکان ہے کہ ہم بحیثیت پاکستانی یا بحیثیت مسلمان کبھی نری جذباتیت سے جان چھُڑاسکیں گے؟

کبھی نہیں۔ اس جذباتیت سے ہی تو ہم خود کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں۔ یہ جذباتیت ہی تو ہمارے لیے افیون کی ٹکیا ہے۔ کھائی جاؤ دوسروں کو بھی کھلائی جاؤ۔
 
Top