اگر "دل" کو "انڈہ" کہا جاتا، تو گانے اور فلموں کے نام کیسے ہوتے؟

فرخ

محفلین
جی ہاں، آج فیس بک پر ایسا ہی ٹاپک دیکھنے کو ملا۔ اور میرے ذھن میں دل کی جگہ انڈے سے متعلق کافی چیزیں بننی شروع ہوگئیں۔۔
تو اگر دل کو "انڈہ" کہا جاتا تو کچھ ایسے حالات بھی بنتے:

فلموں کے نام :انڈے والے، دلہنیا لے جائیں گے۔ یا، ہم انڈے دے چکے صنم۔۔ :lol::cautious:
گانے کا حشر: انڈہ توہے انڈہ ، انڈے کا اعتبارکیا کیجئے، آگیا کسی پہ پیار، کیا کیجئے۔، اور۔۔ اے انڈے کسی کی یاد میں، ہوتا ہے بے قرار کیوں۔۔
;)

اور مجھے یقین ہے، آپ میں سے اکثر کا جنرل نالج (فلموں اور گانوں والا) کافی وسیع ہے۔۔ تو بتائیے آپ کا "انڈہ" کیا کہتا ہے اس بارے میں۔۔۔ ؟
:D:ROFLMAO::p
 
اگر انڈے کی جگہ ڈنڈا ہو تو؟
ڈنڈے والے دلہنیا لے جائیں گے۔ اور ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
ڈنڈے کا بھی سوسائیٹی میں خاصا کردار ہے۔ :D
شاید انڈوں سے زیادہ
 

فرخ

محفلین
اگر انڈے کی جگہ ڈنڈا ہو تو؟
ڈنڈے والے دلہنیا لے جائیں گے۔ اور ۔۔۔ ۔۔ وغیرہ وغیرہ
ڈنڈے کا بھی سوسائیٹی میں خاصا کردار ہے۔ :D
شاید انڈوں سے زیادہ
یہ پنگا بھی لیا جاسکتاہے۔ مگر اس وقت ، بارش کے موسم میں انڈے کا زیادہ مزا ہے۔۔ ڈنڈے سکول میں کافی کھائے ہیں، اب "انڈہ" بھر گیا ہے ڈنڈے کھا کر۔۔
 
یہ پنگا بھی لیا جاسکتاہے۔ مگر اس وقت ، بارش کے موسم میں انڈے کا زیادہ مزا ہے۔۔ ڈنڈے سکول میں کافی کھائے ہیں، اب "انڈہ" بھر گیا ہے ڈنڈے کھا کر۔۔
اتفاق کی بات ہے کہ آج یہاں بھی بارش ہوئی اور موسم نے مجھ جیسوں کو ٹھنڈا کر دیا
کافی پی کر گزارا کیا ہے۔ڈنڈے سے گرم ہونے کی اب ہمت نہیں ہے :)
 

x boy

محفلین
یہاں دبئی میں تیس انڈوں کا ٹرے ہوتا ہے وہ بھی فقط 17 درھم ایکسٹرا لارج انڈے۔
جب دل کا نام انڈہ رکھ لیا ہے تو پھر ہم انڈوں کو کس نام سے پکارینگے۔
 
Top