اگر کسی نے ہنسا تو اسے پا کستان بھیج دیا جائےگا

فہد اشرف

محفلین
مجھے نہیں علم کہ یہ ان کی قومیت ہے یا صرف نام کا حصہ ہیں، لیکن پاکستان میں بھی ماشاءاللہ سے بہت سے رحمانی حضرات ہیں۔ بڑے رعب اور دبدبے والے لوگ ہوتے ہیں۔
ہمارے یہاں مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ، دہلی کے فارغین نام کے ساتھ رحمانی لگاتے ہیں۔
 

فاخر

محفلین
اسی دھاگے میں موصوف فرما رہے تھے کہ جناح نے پاکستان 14 اگست 1847 کو بنایا۔ :LOL:

جب ہمارے ملک کی اعلیٰ کرسی پر بیٹھے لوگ غلط سلط بول جاتے ہیں تو ہمیں بھی جان بوجھ کر بولنا ہی چاہیے، ویسے اس سوا لاکھ کو سوا ارب پڑھ سکتے ہیں
میں نے جب اس کی وضاحت کردی ہے تو پھر کیا ہوا؟ یہ تو محض طنز و مزاح کی لڑی تھی ۔
 

فاخر

محفلین
مجھے نہیں علم کہ یہ ان کی قومیت ہے یا صرف نام کا حصہ ہیں، لیکن پاکستان میں بھی ماشاءاللہ سے بہت سے رحمانی حضرات ہیں۔ بڑے رعب اور دبدبے والے لوگ ہوتے ہیں۔
میری یہ قومیت نہیں ہے ۔ ہم خانقاہی لوگوں سے نسبت کی وجہ سے ’’رحمانی‘‘ ہیں، اعلیٰ حضرت مولانا شاہ فضل رحمان گنج مرادآبادی کی ذات اقدس سے نسبت کرتے ہوئے ’’رحمانیؔ ‘‘ لکھتے ہیں۔ یہ نسبت اپنی جگہ ؛لیکن ہم ’’ننگ اسلاف ‘‘ ہیں۔
 
میری یہ قومیت نہیں ہے ۔ ہم خانقاہی لوگوں سے نسبت کی وجہ سے ’’رحمانی‘‘ ہیں، اعلیٰ حضرت مولانا شاہ فضل رحمان گنج مرادآبادی کی ذات اقدس سے نسبت کرتے ہوئے ’’رحمانیؔ ‘‘ لکھتے ہیں۔ یہ نسبت اپنی جگہ ؛لیکن ہم ’’ننگ اسلاف ‘‘ ہیں۔
رحمانی بھائی باقی تو ٹھیک ہے لیکن ننگ اسلاف کی سمجھ نہیں آئی۔ یہ۔۔۔۔ وہ ایک بادشاہ کی طرح بِنا پوشاک کے صاحبان وغیرہ ہیں؟:blushing:
 

فاخر

محفلین
فسوس صد افسوس آپ کی اخلاقی حالت پر۔ اللہ رحم کرے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ میری قوم سے نہیں ہیں۔ میری قوم میں تو لاکھوں کوششیں کر کے بھی کوئی اس حد تک بدتمیز اور بد اخلاق نہیں ہو سکتا۔
تو اس پر شکرخدا ’’واجب‘‘ ہے کہ آپ کی قومیت کے لوگ اشراف و معززین میں سے ہیں۔
 

فاخر

محفلین
چھاننیاں چھج کو مینہ مارتی تھی، لیکن ادھر کم پُٹھا ہو گیا ہے۔
مجھے پنجابی آتی نہیں ہے اس لیے براہ کرم آپ سے گزارش ہے کہ:’آپ اردو عربی فارسی ہندی‘ میں جو چاہے لکھے، البتہ پنجابی نہیں آتی ہے اس لیے پنجابی ٹائپ کرتے ہوئےاس کا ترجمہ بھی بین القوسین میں لکھ دیا کرے ۔
رحمانی بھائی باقی تو ٹھیک ہے لیکن ننگ اسلاف کی سمجھ نہیں آئی۔ یہ۔۔۔۔ وہ ایک بادشاہ کی طرح بِنا پوشاک کے صاحبان وغیرہ ہیں؟
اس کا مطلب تو مجھے بھی نہیں پتہ! البتہ مجاہدآزادی و سرخیل جنگ آزادی شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی علیہ الرحمہ (اللہ ان کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے ،آمین) اپنے مراسلہ جات وغیرہ میں’’ننگ اسلاف ‘‘ لکھا کرتے تھے ، اس لیے بندہ عاصی نے ’’ننگ اسلاف ‘‘ لکھ دیا ہے۔ شاید ممکن ہے کہ ان کہنے کا مطلب یہ رہا ہوگا کہ:’ ان کی وجہ سے ان کے بزرگوں کی توہین ہورہی ہے‘۔اور کچھ بعید نہیں کہ میری وجہ سے بھی میرے بزرگوں کی توہین ہورہی ہو‘۔
 
Top