اگر کوئی نظام بدلے بغیر واپس آیا تو اسے بھی شہید کردیں : طاہر القادری

ویسے آج جس طرح طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں اپنے کارکنوں اور عوام کو پولیس، حکومت، ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکایا اور قتل و غارت پر اکسایا ۔ اس نے لاہور میں کنٹینر لگانے کے تکلیف دہ حکومتی عمل کو جواز فراہم کر دیا۔

اگر کنٹینرز نہ لگائے اور کوئی خودکش حملہ اور گھس جاوے تو بھی حکومت بدنام
اگر حکومت ان قادری 'یرغمالیوں" کو تحفظ فراہم کرے تو بھی بدنام

اخر لوگ چاہتے کیا ہیں؟
 
طاہرالقادری فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔ جس میں پولیس پر حملے ہوں اور عدالتوں کا احترام نا ہو۔
 
شہزاد وحید

محفلین
لیڈران کی تو بڑی بڑی باتیں ہوتی ہیں۔ یہاں تو یہی باتیں دیکھنے کو مل رہی ہیں کہ مجھے کچھ ہو گیا تو شریف برادران کو نہ چھوڑنا۔ ان باتوں کو تو بچگانہ کہنے کو بھی دل نہیں کرتا۔ مہنگائی اور بے روز گاری کا رونا رونے والے اپنا کام دھندہ چھوڑ کر فضولیات میں پڑے ہیں اور دوسروں کی روزی کا وقت بھی خراب کر رہے ہیں۔پہلے ہی عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں پورا ہفتہ ملک بند رہا ہے اور پھر سے یہ سب کچھ۔ آزادی کا دن بھی خراب گزرے گا اب۔ لعنت !
 
آخری لفظ کے علاوہ متفق۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں یہ الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہتی لیکن یہ سب psychopaths ہیں جو پوری پاکستانی قوم کو ذہنی مریض بنا رہے ہیں. جو ان کے ساته ہیں ان کی برین واشنگ کر کے اور جو نہیں ہیں ان کے لیے رکاوٹیں اور پریشانیاں کهڑی کر کے.
 
آپ نے صحیح کہا۔
کیا انقلاب اور آزادی لانے والے یہ سمجھتے ہیں کہ کایا پلٹ لینے کے بعد وہ آرام اور سکون سے ملک کی بھاگ ڈور سنبھال سکیں گے ؟
جو یہ ابھی کر رہے ہیں کل وہی دوسری طرف سے ان کے سامنے آگیا تو کیا کریں گے ؟
 
مکافات عمل ہر ایک کے لیے ہے. آج ن لیگ ہے تو کل آج کے انقلابیے.
جنہیں اس بات کا احساس تک نہیں کہ وہ پاکستانیوں کے لیے یوم آذادی کو یوم شکر کی بجائے یوم فکر بنا رہے ہیں وہ اس ملک و قوم سے کتنے مخلص ہیں یہ کسی بهی ذی فہم پاکستانی سے چهپا نہیں.
 
بجا فرمایا آپ نے۔ یہ وقت ہوش برقرار رکھنے کا ہے، جذباتی ہونے کا نہیں۔
ویسے موصوف نے آج اپنا بیان تھوڑا سا بدل دیا ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بجا فرمایا آپ نے۔ یہ وقت ہوش برقرار رکھنے کا ہے، جذباتی ہونے کا نہیں۔
ویسے موصوف نے آج اپنا بیان تھوڑا سا بدل دیا ہے
جو شخص اپنے بیانات و الفاظ پر قائم نہ رہ سکے وہ وعدے کیا نبهائے گا.
اور بیان اس لیے بدلہ کہ اب ہر طرف سے باتیں سننے کو مل رہی تهیں اور ساته والوں نے کہا ہو گا کہ آپ نے تو کینیڈا سدهار جانا ہے ہمیں تو یہیں رہنا ہے. ہمیں کیوں 'شہید' کروا رہے ہیں.
 
کل کے بیانات کے بعد خاموش اکثریت ایک خوف میں مبتلا ہو گئی تھی کہ 14 اگست کو ناجانے کیا ہونے جا رہا ہے۔ آج دونوں لیڈران کا لب و لہجہ بہت بدلا بدلا ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کل کے بیانات کے بعد خاموش اکثریت ایک خوف میں مبتلا ہو گئی تھی کہ 14 اگست کو ناجانے کیا ہونے جا رہا ہے۔ آج دونوں لیڈران کا لب و لہجہ بہت بدلا بدلا ہے
یہ دونوں حضرات لہجے و موقف بدلنے میں دیر نہیں لگاتے. ابهی تو دیکهیں حاصل بزنجو صاحب خان کے الزام کے جواب میں کیا کہتے و کرتے ہیں.
 
محترم حاصل بزنجو صاحب کا ردعمل تو آ بھی چکا۔
جسٹس ریاض کیانی صاحب نے بھی وضاحت کر دی، اور الیکشن کمیشن نے بھی اپنا اجلاس بلا لیا ہے۔ محترم نجم سیٹھی صاحب اپنی مراعات کے حوالے سے بیان پہلے ہی دے چکےہیں
 
Top