اگر کوئی نظام بدلے بغیر واپس آیا تو اسے بھی شہید کردیں : طاہر القادری

ساجد

محفلین
ملاحظہ کیجئے ایک اور "انقلابی" نمونہ :)

یاد درہے کہ موصوف اس جھوٹ پر بھی قائم نہ رہے بلکہ اسی شام ٹی وی پر فرما رہے تھے کہ میں نے یہ بات مذاق میں کی ہے :D
 
آپ صبح شام مذاق کریں اور ایک بندہ صبح شام مذاق نہ کرے۔۔۔
ساجد بھائی! آپ کی یہ غیر جمہوری باتیں قابلِ قبول نہیں۔۔
 
تیز

محفلین
چند دن کا شور ہنگامہ ، ہونا وونا کچھ نہیں ہے ، سب کو کچھ دے دلا کر رخصت کردیا جائے گا ۔۔۔۔
ہمارا ملک کسی بھی قسم کے ہنگامے ، ہڑتال اور جلسے جلوس کا متحمل نہیں ، خواہ اسکی ضرورت کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو،
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
کہیں پڑھا تھا کہ انقلاب میں یہ عمل ضروری ہے اور انقلاب کے دوران اور اس کے فورا بعد ہوتا ہے

اس کو فرزند خوری کہتے ہیں
فننش خانہ جنگی میں ایسا ہی ہوا تھا کہ سرخوں اور سفیدوں میں بھائی بھی تھے اور بھائی نے بھائی کو اور باپ نے بیٹے کو مارا تھا۔ ناکام ہونے والے سارے افراد ہزاروں کی تعداد میں اجتماعی قبروں میں دفن ہوئے
 
قیصرانی

لائبریرین
13457493962.png
کون سا فانٹ ہے؟ arifkarim
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ جو سوئٹزر لینڈ سے 400 ارب ڈالر کی واپسی ہونی ہے، اسی کی جنگ ہو رہی ہے کہ وہ کس کی "حکومت" کو ملیں گے :)
 
ساجد

محفلین
یہ لیجئے جناب عوام کے ساتھ قیام و طعام کے دعویدار کپتان کا ایک اور یو ٹرن ۔
اب عوام کے ساتھ تو قیام و طعام تبھی ممکن ہے کہ اگر لانگ مارچ کے سارے شرکاء اس کنٹینر میں سما جائیں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اسے کہتے ہیں اصلی تے وڈی تبدیلی
تیار رہیں اب انقلاب بھی یو ٹرنی ہو گا
اب تک اتنے یوٹرن لے چکے ہیں کہ گھومنے کے لئے ایک دائرہ ہی بنا لیں تو آسانی رہے گی :)
اپنے بیان میں ایک اور وڈی تبدیلی کی ہے خان صاحب نے تھوڑی دیر پہلے۔ کہتے ہیں کہ ہم مارچ کر کے اسلام آباد جائیں گے۔ نواز شریف کو استعفیٰ دلوائیں گے ۔ اور ٹیکنو کریٹ حکومت نہیں بنائیں گے بلکہ 'غیر سیاسی' حکومت بنے گی جو ان لوگوں کو سزائیں دے گی جو خان صاحب کی نظر میں بے ایمان و کرپٹ ہیں۔ اب بندہ پوچھے کہ کس بات پریقین کیا جائے۔ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ، حکومت کے جانے اور مڈ ٹرم الیکشن کے مطالبے ، ٹیکنو کریٹس کی حکومت یا 'غیر سیاسی' پارٹی کی حکومت اورپھر مستعفی ہونے والوں کی سزا کے اعلان پر۔ پھر وہی بات کہ غیر سیاسی پارٹی کون سی ہو گی بھلا؟
 
شِیر خوار بچے :)
باقی ہر بالغ آدمی سیاسی بھی ہوتا ہے اور ٹیکنو کریٹ بھی
 
ساجد

محفلین
اپنے بیان میں ایک اور وڈی تبدیلی کی ہے خان صاحب نے تھوڑی دیر پہلے۔ کہتے ہیں کہ ہم مارچ کر کے اسلام آباد جائیں گے۔ نواز شریف کو استعفیٰ دلوائیں گے ۔ اور ٹیکنو کریٹ حکومت نہیں بنائیں گے بلکہ 'غیر سیاسی' حکومت بنے گی جو ان لوگوں کو سزائیں دے گی جو خان صاحب کی نظر میں بے ایمان و کرپٹ ہیں۔ اب بندہ پوچھے کہ کس بات پریقین کیا جائے۔ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ، حکومت کے جانے اور مڈ ٹرم الیکشن کے مطالبے ، ٹیکنو کریٹس کی حکومت یا 'غیر سیاسی' پارٹی کی حکومت اورپھر مستعفی ہونے والوں کی سزا کے اعلان پر۔ پھر وہی بات کہ غیر سیاسی پارٹی کون سی ہو گی بھلا؟
بس جی فریدہ خانم یاد آ گئیں " انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند ۔۔۔۔۔ کیسی انوکھی بات رے " :)
 
Top